کان کی صفائی اور میل کی رنگت کے ذریعے جانیں۔۔۔اپنی صحت کے راز

image
 
ویسے تو ہر انسان کو ہفتے میں ایک مرتبہ کان کی صفائی ضرور کرنی چاہئے ۔ لوگ اکثر کیوٹپ کے ذریعے کان صاف کرتے ہیں اور اس کی طرف دیکھتے تک نہیں اور ڈسٹ بن میں پھینک دیتے ہیں ، جبکہ حقیقتاً کیوٹپ کے ذریعے انسان اپنی صحت کے متعلق جان سکتا ہے ۔ آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ کیوٹپ پر نظر آنے والے میل کی رنگت کس طرح آپ کو آپ کی صحت سے متعلق بتا سکتی ہے ۔
 
سرمئی رنگ:
اگر کان کی صفائی کے بعد کیوٹپ پر میل سرمئی رنگ کی نظر آ رہی ہے تو اس کا مطلب یہ ہے فکر کرنے کی ضرورت نہیں ، دھول مٹی کی وجہ سے میل سرمئی رنگ کی نظر آ سکتی ہے ۔ کیونکہ ہمارے یہاں ماحولیاتی آلودگی بہت زیادہ ہے ، ایسے میں کان کی میل بھی اس سے متاثر ہو جاتی ہے اور اس کی رنگت تبدیل ہو جاتی ہے۔
image
 
سرخی مائل:
اگر کان سے نکلنے والی میل سرخی مائل ہے ، یا دیکھنے سے ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے خون ہو، تو جان لیں کہ ائیر ڈرم میں کوئی سوراخ ہو گیا ہے ۔ ایسی صورت میں کان میں مختلف طرح کے انفیکشنز ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اگر اس کا علاج بروقت نہ کیا جائے تو انسان سننے کی صلاحیت سے محروم ہوسکتا ہے ۔ اس لئے کان صاف کرنے کے فوراً بعد میل کی رنگت کو دیکھ کر ڈاکٹر سے فوری طور پر رجوع کرلیں ۔
image
 
خاکی رنگ:
اگر کیوٹپ پر کان کی میل کی رنگت خاکی، چاکلیٹی یا اسی طرح کے رنگ کی نظر آرہی ہے تو جان لیں کہ آپ کا جسم شدید دباؤ کا شکار ہے ۔ اس لئے کوشش کریں کہ آنے والے دنوں میں خود کو ذہنی سکون فراہم کریں ۔ اپنے اردگرد کے ماحو ل کو بہتر بنائیں ، خود کو اسٹریس اور ٹینشن سے دور رکھیں۔
image
 
کالی رنگت:
اگر کان صاف کرنے کے بعد کیوٹپ پر کالے رنگ کی میل نظر آ رہی ہے تو سمجھ لیں کہ کان میں فنگل انفیکشن ہے۔ اس دوران کان میں کھجلی سی بھی محسوس ہونے لگتی ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ یہ کھجلی بڑھنے لگتی ہے۔ اسلئے کوشش کریں کہ فوراً ڈاکٹر کو دکھا دیں۔
image
 
سفید:
اگر کیوٹپ پر سفید رنگ کی ائیر ویکس(کان کی میل) نظر آ رہی ہے تو سمجھ لیں کہ آپ کے جسم میں وٹامنز کی کمی ہوگئی ہے ۔ خاص طور پر آپ کا جسم آئرن اور کوپر کی شدید کمی کا شکار ہو چکا ہے۔ اس لئے ان غذاؤں کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں، جو ان غذاؤں پر مشتمل ہے۔ ساتھ ہی ڈاکٹرز سے کوئی اچھی وٹامن سپلی منٹس لکھوالیں اور اسے کھائیں ۔
image
 
بدبودار میل:
اگر کیوٹپ پر موجود میل کے ساتھ بدبو بھی آرہی ہے تو جان لیں کہ کان کے درمیان میں انفیکشن ہو چکا ہے۔ آپ کو اس دوران کان کے اندر سے عجیب سی آوازیں بھی محسوس ہوتی ہوں گی، تو ایسے وقت میں ڈاکٹر کے پاس جانا ہی بہتر رہتا ہے۔
image
 
خشک میل:
اکر کیوٹپ پر خشک سی میل نظر آئے تو سمجھ لیں کہ جسم میں فیٹ کی کمی ہے ، ساتھ ہی یہ مختلف قسم کی اسکن بیماریوں کی وجہ بھی ہوسکتی ہے ۔ اگر کان میں کھجلی سی محسوس ہو اور ساتھ ہی خشک میل نکلے تو ہوسکتا ہے کہ کسی جلدی بیمار کا شکار ہوگئے ہوں ۔ اس لئے ڈاکٹر کو دکھاکر اس مسئلے سے چھٹکارا پانے کی کوشش کریں۔
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: