بلند و بالا آسمان سے دبئی کیسا نظر آتا ہے؟ حیرت انگیز تصاویر

کبھی کبھی کیمرے کی آنکھ وہ مناظر بھی دکھا دیتی ہے جو انسانی آنکھ سے دیکھنا ناممکن ہوتے ہیں- ہم بات کر رہے ہیں فضا سے لی جانے والی دبئی کی چند ایسی حیرت انگیز تصاویر کی جو دنیا کے مقبول ترین سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے- یہ شاندار تصاویر فوٹو گرافر جمانا جولی کا کمال ہیں-

 
image
فوٹو گرافر جمانا جولی فضاﺀ سے شہروں کی تصاویر کھینچنے میں مہارت رکھتی ہیں ، جیسے دبئی کا یہ بادلوں میں سے لیے گیا منظر جسے کسی ہیلی کاپٹر کی مدد سے کیمرے میں قید گیا ہے۔
 
image
یہ تصویر دبئی کے برج خلیفہ کے آبزرویشن ڈیک سے کھینچی گئی ہے- برج خلیفہ کی اونچائی 828 میٹر سے زائد ہے اور اسے دنیا کی بلند ترین عمارت ہونے کا اعزاز حاصل ہے-
 
image
اس تصویر میں دبئی کے ساحل سے چار کلومیٹر دور مصنوعی جزیروں کے ایک گروپ جسے ورلڈ آئلینڈز کہا جاتا ہے کا ایک حصہ دکھایا گیا ہے ، جو دنیا کے نقشے کی شکل میں تعمیر کیا گیا ہے۔
 
image
دبئی میں ہی پیدا ہونے والی فوٹو گرافر جولی کا ماننا ہے کہ زمین سے دور فضا سے تصاویر کھینچنے سے ہم شہروں کے انفراسٹرکچر اور ان کی خوبصورتی کو باآسانی سمجھ سکتے ہیں-
 
image
جولی نے یہ منفرد انداز ایک نیوز ایجنسی کے لیے کام کرتے ہوئے اس وقت اپنایا جب ایجنسی کی جانب سے انہیں 2007 میں برج خلیفہ کی تعمیر کے دوران اس کی تصاویر کھینچنے کا کام سونپا گیا- انہوں نے یہ تصویر قریبی ہوٹل کی چھت سے لی۔
 
image
زمین سے آسمان کی جانب اپنی منزل پر نظریں جماتے ہوئے، جولی نے دبئی مرینہ کی بھی ایک تصویر کھینچی جو کہ ایک رہائشی لگژری کمپلیکس ہے۔
 
image
جولی کا کہنا ہے کہ وہ 10 سال سے ہیلی کاپٹروں سے تصاویر لے رہی ہیں۔ یہ تصویر برازیل کے ریو ڈی جنیرو کے اوپر سے لی گئی ہے۔
 
image
جولی انسٹاگرام سمیت اپنے دیگر سوشل میڈیا چینلز پر دبئی کی تصاویر ضرور شئیر کرتی ہیں جو ان کی صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہوتی ہیں۔

   

YOU MAY ALSO LIKE: