|
|
|
اسٹون ہینج سے لے کر کلوزیم تک، دنیا کے چند مشہور ترین مقامات کی مختلف
ممالک نے اپنے ملک میں نقل تعمیر کر رکھی ہے- دنیا کے مشہور مقامات کی یہ
نقل اصل سے بھی زیادہ پرکشش معلوم ہوتی ہے- |
|
Las Vegas or Rome |
یہ روم کے مشہور فواروں میں سے ایک فوارہ ہے جو کہ 85 فٹ لمبا اور 65 فٹ
چوڑا ہے- اس فوارے کی تعمیر میں 30 سال کا عرصہ لگا- ہر سال اسے دیکھنے
لاکھوں سیاح آتے ہیں- ایسا ہی ایک فوارہ لاس ویگاس میں بھی تعمیر ہے جو روم
کے اصلی فوارہ سے بڑی حد تک مشابہہ ہے اور یہ بھی ایک مقبول ترین سیاحتی
مقام بن چکا ہے- |
Rome (above) and Las Vegas (below) |
|
Shenzhen
or Paris |
یہ دنیا کی مشہور فوجی یادگار ہے جو کہ
پیرس میں واقع ہے اور مقامی افراد کے علاوہ سیاحوں کے درمیان بھی انتہائی
مقبول ہے- اس کا افتتاح 1836 میں کیا گیا تھا- لیکن ایسی ہی ایک یادگار چین
کے علاقے شینزن کے ورلڈ پارک میں بھی تعمیر کی گئی ہے- یہ اصلی یادگار کا
ایک چھوٹا ورژن معلوم ہوتا ہے جسے دیکھنے سیاحوں کی بڑی تعداد آتی ہے- |
Paris (above) and Shenzhen (below) |
|
Lisbon or
San Francisco |
سان فرانسسکو میں واقع یہ دنیا کا سابقہ
طویل ترین پُل ہے جو کہ 1937 میں بنایا گیا تھا- یہ پل 1.7 میل کے رقبے پر
پھیلا ہوا ہے- اسے Golden Gate Bridge کے نام سے جانا جاتا ہے- ایسا ہی ایک
پُل پرتگال کے دارالحکومت لسبن میں بھی واقع ہے جسے 25 de Abril Bridge کے
نام سے جانا جاتا ہے- دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ دونوں پُل ایک ہی کمپنی نے
تعمیر کیے ہیں- |
San Francisco (above) and Lisbon (below) |
|
Rome or
Macau |
یہ روم کا کلوزیم نامی ایک ایسا قدیم مقام
ہے جہاں کبھی کھیلوں اور تہواروں سے متعلق پرتعیش تقریبات کا انعقاد کیا
جاتا تھا- اس جگہ پر 50 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش تھی- اس مقام کی
ایک نقل چین کے علاقے Macau میں بھی تعمیر کی گئی ہے جس میں صرف 2 ہزار
افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے- |
Rome (above) and Macau (below) |
|
Stonehenge
or Foamhenge |
انگلینڈ کے ولٹشائر کے دیہی علاقے کے قلب
میں ایک پہاڑی پر یہ شاندار اور پراسرار چٹانی پتھر دیکھے جاسکتے ہیں۔ کوئی
نہیں جانتا کہ یہ پراسرار پتھر کہاں سے آئے یا انہیں کون یہاں رکھ گیا ہے-
اگرچہ یہ ضرور ہے کہ اس مقام پر 200 افراد دفن ہیں لیکن یہ بھی کوئی نہیں
جانتا کہ ان لوگوں کی تدفین یہاں کیوں کی گئی؟- لیکن اس مقام کی ایک نقل
مصنوعی طور پر امریکہ کے علاقے ورجینیا میں بھی تیار کی گئی ہے- لیکن یہاں
پتھروں کے بجائے فوم کا استعمال کیا گیا ہے جسے Mark Cline نامی آرٹسٹ نے
تخلیق کیا- |
England (above) and USA (below) |
|
Venice or
Las Vegas |
وینس کی عظیم الشان نہر پر پھیلا ہوا قدیم
پُل ، ریالٹو برج بھی سب سے مشہور ہے۔ یہ پُل 1591 میں تعمیر کیا گیا تھا
اور آج بھی سیاحوں کی توجہ مرکز بنا ہوا ہے- لیکن ویگاس میں بحر اوقیانوس
کے اس پار، اس پُل کا ایک جدید ورژن بھی موجود ہے۔ لاس ویگاس میں وینیشین
ہوٹل میں آپ کو ایک ایسا فرضی ریلیٹو برج اور گرینڈ کینال ملے گی جو ایک
چوتھائی میل تک بہتی ہے- |
Venice (above) and Las Vegas (below) |