القواعدُ الاربع: شرک کی چار بنیادوں کا بیان۔ بنیاد نمبر ١

الشیخ محمّد بن عبدُ الوهاب ابنِ سلیمان التمیمی رحمہ الله تعالى
بنیاد نمبر ١: صرف توحید ربوبیّت کا اقرار ويقين دائرِ اسلام میں داخل کرنے کے لئے کافی نہیں ہے۔

اللہ کے نام سے جو بڑا رحم کرنے والا، مہربان ہے

میں اللہ سبحانہ وتعالی ، جو سب سے مہربان جو عرش کا مالک ہے، سے دعا گو ہوں کہ وہ آپ کو دنیا و آخرت میں محفوظ رکھے.

جان لو، اللہ آپ کو ہدایت دے کہ آپ اطاعت کریں، كے حنيفہ ابراہیم علیہ السلام کا مذہب ہے. یہ ہے کہ آپ اللہ کی عبادت کرتے ہیں اس کے لئے دین کو خالص کرتے ہوئے.1

شرك چار اصولوں يا بنیادوں پر مشتمل ہے جس کا ذکر اللہ پاک نے اپنی کتاب میں کیا ہے۔

پہلا اصول/بنياد: یہ ہے کہ آپ جانتے ہیں، کفار کہ جن سے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جنگ کى تھى ، وه اس بات کا اقرار کرتے تھے کہ اللہ سبحانہ و تعالٰی ہی تمام امور کا خالق اور تدبير کرنے والا ہے لیکن اس نے ان کو اسلام میں داخل نہیں کیا اور اس کا ثبوت قرآن مجيد کی اس آيت میں موجود ہے

قُلْ مَن يَرْزُقُكُم مِّنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ أَمَّن يَمْلِكُ السَّمْعَ وَالْأَبْصَارَ وَمَن يُخْرِجُ الْحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ وَيُخْرِجُ الْمَيِّتَ مِنَ الْحَيِّ وَمَن يُدَبِّرُ الْأَمْرَ ۚ فَسَيَقُولُونَ اللَّـهُ ۚ فَقُلْ أَفَلَا تَتَّقُونَ

ترجمه: آپ کہیے کہ وه کون ہے جو تم کو آسمان اور زمین سے رزق پہنچاتا ہے یا وه کون ہے جو کانوں اور آنکھوں پر پورا اختیار رکھتا ہے اور وه کون ہے جو زنده کو مرده سے نکالتا ہے اور مرده کو زنده سے نکالتا ہے اور وه کون ہے جو تمام کاموں کی تدبیر کرتا ہے؟ ضرور وه یہی کہیں گے کہ اللہ تو ان سے کہیے کہ پھر کیوں نہیں ڈرتے

(سورة يونس: 10 آيت: 31)

نوٹ: اردو میں ترجمہ صرف اہم نقاط کا کیا گیا ہے. تاكہ قاری کے لئے پڑھنے میں آسانی ہو.

1. یہاں پر مذہب/مسلك حنفی کی بات نہیں ہو رہی بلکہ یکسو ہو کر خالص توحید کی اطاعت کرتے ہوئے اور خالص ایک الله کی عبادت کی بات ہو رہی ہے.

تفصیل، ان شاء اللہ، جارى ہے
 

Manhaj As Salaf
About the Author: Manhaj As Salaf Read More Articles by Manhaj As Salaf: 291 Articles with 448591 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.