سردی کے موسم میں ہلکی پھلکی بھوک کو بھگانے کے لیے سنگھاڑا ایک مفید سبزی اور بہترین دوا بھی

image
 
سردی کے موسم کی آمد کے ساتھ ہی سڑکوں پر مختلف ریڑھی والے سنگھاڑا بیچتے ہوئے نظر آتے ہیں باہر سے شدید کالا اور اندر سے اتنی ہی سفید نظر آنے والی اس شے کو لوگ سبزی اور پھلوں کی درمیانی شے سمجھتے ہیں- مگر حقیقت میں یہ کیچڑ میں پلنے والی ایک سبزی ہے جو کہ بہت سارے فائدوں کی حامل ہوتی ہے اس کو کچھ لوگ براہ راست آگ میں بھون کر اور کچھ لوگ اس کو ابال کر کھاتے ہیں اس کے کچھ فائدے آج ہم آپ کوبتائيں گے-
 
1: وزن کم کرنے والی بہترین غذا
سنگھاڑے اس حوالے سے ان لوگوں کے لیے بہت مفید غذا ہے جو کہ وزن کم کرنے کے خواہشمند ہوتے ہیں کیوں کہ یہ وٹامن ، معدنیات اور کاربوہائيڈریٹ سے بھر پور غذا ہے مگر اس کے اندر بہت کم کیلوریز پائی جاتی ہیں سو گرام سنگھاڑا میں صرف 97 کیلوریز ہوتی ہیں-
 
2: بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے
اس کے اندر پوٹاشیم کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے اس لیے اس کا استعمال ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے بہت مفید ہوتا ہے یہ بڑھے ہوئے بلڈ پریشر کو نہ صرف کم کرتا ہے بلکہ بلڈ پریشر کو بڑھنے سے بھی روکتا ہے-
 
image
 
3:یرقان کے مریضوں کے لیے مفید
یہ جسم سے زہریلے مادوں کے اخراج میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے اس وجہ سے یرقان کی صورت میں اس کا استعمال بہت بہتر ثابت ہوتا ہے اس سے ایک جانب تو جگر کے افعال میں بہتری آتی ہے دوسری جانب یرقان کے سبب ہونے والی متلی کا بھی خاتمہ کرتا ہے-
 
4: موڈ کو بہتر بنا کر پرسکون نیند کا باعث ہوتا ہے
سنگھاڑے میں وٹامن بی 6 کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو کہ انسان کے موڈ کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے- اس کے ساتھ ساتھ ڈپریشن اور دماغی دباؤ کا خاتمہ کر کے موڈ کو خوشگوار بناتا ہے-
 
image
 
5: مختلف انفیکشن سے جسم کو بچاتا ہے
سنگھاڑے میں بڑی مقدار میں پولی فینول اور فلیونائيڈ موجود ہوتے ہیں جو کہ جسم کو مختلف وائرس، بیکٹریا اور فنجائی سے لڑنے میں مدد دیتا ہے اور بیماریوں سے لڑنے کی طاقت فراہم کرتا ہے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: