وزیر اعظم عمران خان نے ذمہ دارانہ سیاحت کے فروغ کیلئے پروگرام ٹریک(TREK) کا آغاز کردیا

image
 
خیبر پختونخواہ ، عالمی بینک گروپ اور نیسلے پاکستان کا صوبہ میںEcotourism کیلئے اشتراک
 
 وزیرا عظم عمران خان نے اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران خیبر پختونخواہ کے سیاحتی مقامات پر ایکو ٹورزم کے فروغ کیلئے عالمی بینک گروپ، نیسلے پاکستان اور خیبر پختونخواہ کے درمیان اشتراک سے Travel Responsibly for Experiencing Ecotourism in Khyber Pakhtunkhwa (TREK) پروگرام کے لوگو کو متعارف کرایا۔
 
وزیر اعظم عمران خان نے کہا، ـــــ"میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان کو خاص طور پر مبارکباد دیتا ہوں کہ یہ جو آپ نے ورلڈ بنک اور نیسلے پاکستان کے ساتھ جو پارٹنر شپ کی ہے یہ اس پروجیکٹ کیلئے کی ہے جو میں بہت دیر سے سمجھ رہا تھا کہ پاکستان میں اس طرح کا پروجیکٹ شروع کرنا چاہیے"
 
شراکت داروں نے خیبر پختونخواہ کے سیاحتی مقامات پرسالڈ ویسٹ مینجمنٹ اورپلاسٹک ری سائیکلنگ کے ذریعے ماحولیاتی نظام کے تحفظ کیلئے مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ٹریک(TREK) کی سرگرمیوں میں سیاحوں کیلئے آگاہی مہم اور کچرے کو اکٹھا کرکے ر ری سائکل کرنے کیلئے مقامی افراد اور کاروباری اداروں کو تربیت فراہم کرناشامل ہے۔مقررین نے ملازمتیں پیدا کرنے میں سیاحت کے شعبے کی اہمیت پر زور دیا اور سڑکوں کی حالت بہتر بنانے، ریسکیو سروسز اور سیاحتی مقامات کی منصوبہ بندی کے ذریعے سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنے میں خیبر پختونخواہ کے محکمہ سیاحت کے کردارکو سراہا۔
 
image
 
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے کہا’’ ہم مقامی اور عالمی سیاحوں کیلئے نئے سیاحتی مقامات کھول رہے ہیں اور سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے نجی شعبہ کو دعوت دیتے ہیں تاکہ صوبائی معیشت کے اس اہم سیکٹر کو مزید ترقی دی جاسکے۔ عالمی بینک گروپ، نیسلے اور دیگرا سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ہماری شراکت داری سے ذریعہ معاش کے مواقع پیدا کرنے، سیاحتی مقامات کا بہتر انداز میں انتظام کے مسئلے سے موثر انداز میں نمٹنے کیلئے ہماری کوششوں کو تقویت ملے گی۔
 
ان کے اسٹال کا نام کیپٹنعابد مجید،صوبائی سیکرٹری اسپورٹس، سیاحت اور امور نواجواناں نے کہا’’Khyber Pakhtunkhwa Integrated Tourism Development (KITE) منصوبے کے تحت ٹریک ( TREK) پروگرا م کو عالمی بینک گروپ کے ساتھ قریبی شراکت داری سے نافذ کیا جارہا ہے۔ محکمہ اور اس کی سرگرمیاں ذمہ دار سیاحت کے بنیادی اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے ورثے کا تحفظ، سیاحتی انفراسٹرکچر کی فراہمی اور سیاحتی مقامات کی ترقی کیلئے کوشاں ہے۔کارنر ہے جہاں کے کھانے کی تعریف ان کے گاہک کرتے نظر آتے ہیں ان کا ماننا یہ ہے کہ اس اسٹال کا کھانا اتنا لذیذ ہوتا ہے وہ دوبارہ ضرور آتا ہے اور اس کے ذائقے سے متاثر ہوئے بنا نہیں رہ سکتا ہے-
 
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ، ناجے بین ہاسین، کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک گروپ ، پاکستان نے کہا’’عالمی بینک گروپ سیاحتی شعبے میں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے خیبر پختونخوا ہ اور پنجاب کی کوششوں میں تعاون کو جاری رکھنا چاہتا ہے۔آج خیبر پختونخواہ حکومت اور نجی شعبہ کے ساتھ اہم شراکت داری کے آغاز کا دن ہے اور ہمیں توقع ہے کہ ملک بھر میں ذمہ دار سیاحت کیلئے کردار ادا کرنے کیلئے مزید کارپوریٹ ادارے آگے آئیں گے۔ اس شعبہ میں ترقی اور ملازمتیں پیدا کرنے کے مواقع بہت زیاد ہ ہیں۔
 
image
 
اس پروگرام میں نیسلے کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے،ثامر شدید، سی ای او، نیسلے پاکستان نے کہا’’ ہمارے وژن کے تحت ہم کچرے کے مسائل سے نمٹنے کیلئے اقدامات میں تیزی لا رہے ہیں اور عالمی بینک گروپ اور خیبر پختونخواہ حکومت کے ساتھ ہماری شراکت داری اسی سمت میں ایک قدم ہے۔ہم کوڑے کو ری سائکل کرنے والی کمپنیوں اور مقامی انتظامیہ کے درمیان روابط قائم کرینگے اور اس کے علاوہ صفائی ستھرائی کی سرگرمیاں اور تربیتی پرگراموں کے ذریعے رویوں میں تبدیلی لائیں گے۔
 
اس سے قبل KITE اور اکنامک ری وائیٹالازیشن کے پی ( ERKP)منصوبے نے گلیات، کاغان اور کالام کی متعلقہ ترقیاتی اتھارٹیز کی حدود میں کچرے اٹھانے اورٹھکانے لگانے کیلئے 2 ایسکاویٹرز، 6 کمپکٹرز، 4 ڈمپر ٹرکس اور0 30 سے زائد کڑے دان فراہم کئے
YOU MAY ALSO LIKE: