|
|
انسانی جسم میں جگر کو بہت اہمیت حاصل ہے یہ عضو انسان
کے جسم کے میٹابولزم میں نہ صرف اہم کردار ادا کرتا ہے بلکہ اس کے ساتھ
ساتھ نظام انہضام میں بھی اس کی اہمیت مسلم ہوتی ہے جس کے لیے ضروری ہے کہ
جگر صحت مند ہو تاکہ وہ انسانی جسم میں مناسب انداز میں اپنے افعال انجام
دے سکتا ہے- مگر بعض اوقات جگر پر چکنائی کی موٹی تہہ چڑھ جاتی ہے جس کے
سبب جگر کے سائز میں نہ صرف اضافہ ہوجاتا ہے بلکہ اس سے اس کے افعال بھی
متاّثر ہوتے ہیں اور اس کو ڈاکٹر ایک بیماری قرار دیتے ہیں اور اس کے زیادہ
بڑھنے کی صورت میں یہ بیماری جگر کے فیل ہونے کے سبب جان لیوا بھی ثابت ہو
سکتی ہے- جگر پر چربی کی موجودگی کو کچھ علامات کے ذریعے گھر بیٹھے بھی
تشخیص کیا جا سکتا ہے- |
|
جگر پر چربی ہونے کی
علامات |
جگر پر چربی ہونے کی صورت میں اس کے افعال سست روی کا
شکار ہوجاتے ہیں جس کا براہ راست اثر انسان کی صحت پرپڑتا ہے اور اس کی
علامات کچھ اس طرح ہوتی ہیں- |
1: بھوک کا کم لگنا |
2: وزں میں تیزی سے کمی |
3: کمزوری اور تھکن |
4: پیٹ میں درد اور پیٹ کا پھول جانا |
5: جلد اور آنکھوں کا پیلا ہو جانا اور ان میں خارش کا
ہونا |
|
|
|
جگر پر چربی جمع ہونے کی
وجوہات |
جگر پر چربی کا جمع ہونا زيادہ تر ہمارے غیر صحتمند طرز
زندگی کے سبب ہوتا ہے اس کے علاوہ کچھ طبی مسائل بھی اسکا باعث ہو سکتے ہیں
جن میں سب سے بڑی وجہ موٹاپا ہوتا ہے- اس کے علاوہ خون میں شوگر اور چکنائی
یا کولیسٹرول میں مقدار میں اضافہ بھی اس کا سبب ہو سکتا ہے- |
|
جگر کی چربی کا گھریلو
علاج |
1: جگر کی چربی کا سب سے پہلا علاج نیم گرم پانی کا
استعمال ہوتا ہے عام استعمال میں ٹھنڈے اور فریح کے پانی سے پرہیز کریں اور
عام پانی کا استعمال کریں- |
|
|
|
2: املی کا گڑ والا شربت دن بھر میں دو سے تین بار پینے
سے بھی جگر کی چربی میں کمی واقع ہوتی ہے- |
3: گائے اور بکری کے دودھ کا استعمال بھی جگر کی چربی کو
کم کرنے کا سبب بن سکتا ہے- |
4: ایسے افراد کو سبزیوں اور پھلوں کا استعمال زيادہ سے
زيادہ کرنا چاہیے |