|
|
شادی انسانی زندگی کا وہ موقع ہوتا ہے جو کہ معاشرتی
زندگی میں بڑی تبدیلی کا باعث بنتا ہے اس سے ایک جانب تو انسان کی عزت و
توقیر میں اضافہ ہوتا ہے جب کہ دوسری طرف جہاں شادی سے معاشرتی فوائد حاصل
ہوتے ہیں وہیں شادی بہت سارے طبی فوائد کا بھی باعث بنتی ہے جن کے بارے میں
ماہرین نے طویل ریسرچ کے بعد بتایا ہے- |
|
1: دل کے دورے کے خطرات
میں کمی |
فن لینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق کے مطابق شادی کرنے
والے مرد اور عورت دل کے دورے کے خطرات سے محفوظ رہتے ہیں اور ان افراد میں
دل کے دورے کا خطرہ65 فی صد تک کم ہوجاتا ہے - |
|
2: فالج کے خطرات میں
کمی |
ماہرین کے مطابق اچھا ازدواجی تعلق مرد اور عورت دونوں
کو فالج کے خطرے سے 65 فی صد تک محفوظ رکھ سکتا ہے اور ایک اچھا ازدواجی
تعلق ایک اچھے دوران خون کا سبب ہوتا ہے - |
|
|
|
3: ذہنی دباؤ میں کمی
|
شادی کے سبب انسان کے اندر موجود ہارمون میں بھی تبدیلی
واقع ہوتی ہے اور مایوسی کا باعث بننے والے ہارمون کے افراز میں کمی دیکھنے
میں آتی ہے جس کے سبب انسان کو ذہنی دباؤ سے نجات ملتی ہے |
|
4: طویل عمر ملتی ہے
|
تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ ایک خوشگوار ازدواجی
زندگی عمر کی طوالت کا سبب بنتی ہے اور خوشگوار ازدواجی زندگی گزارنے والے
جوڑے عام لوگوں سے زیادہ زندہ رہتے ہیں- |
|
|
|
5: مثبت طرز فکر کا پیدا
ہونا |
اوہائیو میں ہونے والی ریسرچ کے مطابق شادی شدہ افراد
منفی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے بچتے ہیں اور ان کے لیے ان کی اور دوسروں کی
زندگی اہم ہو جاتی ہے اس وجہ سے شادی شدہ افراد منفی سرگرمیوں کا حصہ نہیں
بنتے ہیں- |