اتنی کم گیس میں کھانا کیسے بنائيں، گیس کے کم پریشر کی صورت میں کچھ ایسے اقدام جو آپ کو بڑی مشکل سے بچا سکتے ہیں

image
 
ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ساتھ گیس کے پریشر میں شدید کمی دیکھنے میں آرہی ہے جس کے سبب ہر کوئی پریشان ہے- گیس کے پریشر کی کمی سے گھریلو صارفین پریشان ہیں معاملہ ڈیوٹی پر جاتے لوگوں کے ناشتے کا ہو یا پھر بچوں کے دوپہر کے کھانے کا ہر صورت میں پریشانی کا سامنا گھریلو خواتین کو کرنا پڑ رہا ہے- اس حوالے سے آج ہم آپ کو کچھ ایسے طریقے بتانے جا رہے ہیں جن کے استعمال سے آپ گیس پریشر کی کمی کے باوجود اپنے گھریلو مسائل کو کم کر سکتے ہیں-
 
1: کم پریشر کے باوجود آگ کی حدت کیسے بڑھائی جا سکتی ہے
گیس کے کم پریشر کی صورت میں یہ محسوس ہوتا ہے کہ چولہوں کی آنچ کم اور اس کی آگ کی حدت بہت کم ہوتی ہے- اس کو بڑھانے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ چولہے پر کچھ کوئلے بھی ساتھ میں رکھ لیے جائيں جو کہ ہلکی آنچ میں آہستہ آہستہ سلگ جائيں گے اور ان کے سلگنے کے بعد چولہے کی آگ اور کوئلے مل کر آگ کو بڑھا دیں گے- ان جلتے ہوئے کوئلوں کو گیس کی لوڈ شیڈنگ کے دوران بھی استعمال کیا جا سکتا ہے-
image
 
2: ایل پی جی سلنڈر کا استعمال
حالیہ دنوں میں ایل پی جی گیس سوئی گیس کے نعم البدل کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے جو کہ اگرچہ ایک مہنگا نعم البدل ہے مگر ایک اہم نعم البدل ثابت ہو رہا ہے- اس کے لیے آپ کو ایک ایل پی جی سلنڈر درکار ہوگا جس کو چولہے کے ساتھ فٹ کر کے گیس کے پریشر کو بڑھایا جا سکتا ہے-
image
 
3: کھانا گرم رکھنے والے برتنوں کا استعمال
بار بار کھانا اور چائے بنانا جب گیس پریشر کی کمی کی وجہ سے مشکل ہو تو اس صورت میں کوشش یہ کرنی چاہیے کہ ایسے برتنوں کا استعمال کریں جن میں کھانا گرم رہ سکے- اس وجہ سے اس کے لیے ہاٹ پاٹ یا چائے کے تھرماس کا استعمال بہتر ثابت ہوتا ہے جن میں ایک بار کھانا بنانے کے بعد کافی دیر تک گرم رہ سکتے ہیں-
image
 
4: ایسے وقت کا انتخاب کریں جب کہ دوسرے لوگ کھانا نہیں بناتے
عام طور پر کچھ ایسے اوقات ہوتے ہیں جب کہ سب لوگ ہی کھانا اور ناشتہ بنا رہے ہوتے ہیں اس وجہ سے جب ہر گھر میں چولہا جلتا ہو تو گیس کے پریشر میں کمی کا واقع ہونا ایک قدرتی بات ہوتی ہے- اس وجہ سے اگر آّپ کام میں آسانی چاہتی ہیں تو دوسرے لوگوں سے ایک گھنٹہ پہلے کام شروع کر دیں اس سے آپ اپنا کام زيادہ آسانی سے کر سکتے ہیں-
image
 
5: کھانے پینے کے لیے صرف پکے کھانوں پر انحصار کم کریں
ہماری سوچ بن چکی ہے کہ صبح کا آغاز چائے اور پراٹھے کے ساتھ ہوگا مگر حالات کے ساتھ خود کو بدل دینا ہی اصل ہنر ہے- اس وجہ سے کھانے پینے میں ایسی اشیا کا استعمال بڑھایا جا سکتا ہے جن کو پکانے کی ضرورت نہیں پڑتی ہے جیسے جوسز اور فروٹ وغیرہ- اس کے علاوہ جو اشیا آسانی سے اور جلدی پک سکتی ہیں ان اشیا کو بھی استعمال کیا جا سکتا ہے- مثال کے طور پر گوشت کے بجائے سبزیاں یا دالیں پکانا آسان ثابت ہوتا ہے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: