مچھر مارنے کا مقابلہ، فن لینڈ کے شہریوں کی 6 ایسی انوکھی عادات جو پاکستانیوں کی نظر میں عجیب ہیں

ہم فن لینڈ کے بارے میں نہ ختم ہونے والے برف کے جنگلات اور طویل راتوں سے زیادہ کچھ نہیں جانتے- لیکن حقیقت یہ ہے کہ فن لینڈ کے بارے میں ایسے کئی راز ہیں جن کے بارے میں صرف وہاں کے رہنے والے ہی جانتے ہیں- فن لینڈ کے باشندوں کی کئی ایسی عادات ہیں جو پاکستانیوں سمیت باقی پوری دنیا کے نزدیک انتہائی عجیب ہیں-
 
برتن خشک کرنے کی ضرورت نہیں
فن لینڈ میں خواتین کو برتن کیبنٹ میں سجانے سے قبل خشک کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی کیونکہ ان کے کیبنٹ ہی اس انداز کے ہوتے ہیں کہ برتن ان میں خود بخود خشک ہوجاتے ہیں- ان کیبنٹ کا نچلا حصہ نہیں ہوتا اور یہ کیبنٹ بالکل سنک کے اوپر نصب ہوتے ہیں جس کی وجہ سے برتنوں سے نکلنے والا پانی براہ راست سنک میں گرتا ہے اور سیوریج لائن میں پہنچ جاتا ہے-
 
دریا یا جھیل پر قالین کی صفائی
بےشک ہمارے ہاں ویکیوم کلینر یا کسی برش کی مدد سے گھر پر ہی قالین کی صفائی کر لی جاتی ہے لیکن فن لینڈ میں ایسا نہیں ہوتا- فن لینڈ میں باقاعدہ جھیل یا کسی دریا کے کنارے پر جا کر قالین کو دھویا جاتا ہے اور یہ اس ملک کی ایک قدیم روایت بھی ہے- یہ صرف صفائی ستھرائی کے لئے نہیں ہے بلکہ اخلاقی صفائی کا ایک طریقہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ موسم گرما میں دوست، خاندان اور ہمساںے سمندر کے کنارے یا دریا کے کنارے جاتے ہیں اور اپنے قالین دھوتے ہیں۔
image
 
برتن کی صفائی کے لیے اسفنج کا استعمال نہیں کرتے
فن لینڈ کے اکثر شہری برتن وغیرہ دھونے کے لیے اسفنج کا استعمال نہیں کرتے- اس کے بجائے لمبے ہینڈل کے مالک برش کے ذریعے برتنوں کو صاف کیا جاتا ہے- یہ برش پلیٹیں، پیالے، پین غرض ہر قسم کے برتن دھونے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے-
image
 
کسی کی آمدنی پوچھنا
فن لینڈ میں کسی شخص سے اس کی آمدنی یا کمائی کے بارے میں دریافت کرنا برا سمجھا جاتا ہے- لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ کوئی بھی شہری ریجنل ٹیکس آفس فون کر کے اپنے پڑوسی یا رشتے دار یا پھر کسی بھی شخص کی آمدنی کے بارے میں جان سکتا ہے-
image
 
وقت اور پیسے کی بچت
فن لینڈ کی عوام ایسے طریقوں کو بے انتہا پسند کرتی ہے جنہیں اختیار کر کے وقت اور پیسہ بچایا جاسکے- ان طریقوں کے لیے باقاعدہ طور پر فن لینڈ کی مقامی زبان میں ایک لفظ niksi استعمال کیا جاتا ہے- یہ لفظ کیا ہے یہ جاننے کے لیے آپ انسٹا گرام پر جائیے اور وہاں اس لفظ کو ہیش ٹیگ کے طور پر تلاش کیجیے- ان کی بچت کرنے کی مثالیں انوکھی ملتی ہیں مثال کے طور ایک صارف نے یہ تلاش کیا کہ ساسیج پیکج کو پینسل اور پین کو محفوظ بنانے کے لیے کیسے استعمال کیا جاسکتا ہے یا پھر اگر آپ چاہتے ہیں کہ فورسٹ مشروم جلدی خشک ہوجائیں تو انہیں اپنے ساتھ ہی پنکھے کے نیچے رکھ لیں-
 
مچھر مارنے کا مقابلہ
یقیناً آپ نے کئی قسم کے منفرد مقابلوں کے بارے میں سنا ہوگا لیکن کبھی بھی مچھر مارنے کے مقابلے کے بارے میں نہیں سنا ہوگا- جی ہاں یہ دلچسپ مقابلہ فن لینڈ میں موسمِ گرما میں منعقد ہوتا ہے اور اس قانون انتہائی سادہ ہوتا ہے- مقابلے کے شرکاﺀ کو ایک مخصوص وقت میں زیادہ سے زیادہ مچھر مارنے ہوتے ہیں- سال 2018 ایک شخص نے صرف 15 منٹ میں 135 مچھر مار کر یہ مقابلہ جیتا تھا-
image
YOU MAY ALSO LIKE: