ماں کو ماں نہیں کہنا، کچھ ایسے الفاظ جو برطانوی شاہی خاندان کے افراد استعمال نہیں کرتے ہیں

image
 
برطانوی شاہی خاندان شائد اس وجہ سے بھی بر صغیر کے لوگوں کے لیے توجہ کا حامل رہا ہے کہ انہوں نے ایک صدی تک ان پر حکمرانی کی ہے اس وجہ سے ان کا طرز زندگی ہمیشہ سے ہم لوگوں کو مرعوب کرنے کا باعث بنتا ہے اور لوگ یہ جاننے میں دلچسپی رکھتے ہیں کہ شاہی خاندان کے افراد کیسے زندگی گزارتے ہیں- کیا کھاتے ہیں کیا پہنتے ہیں یہاں تک کہ لوگ یہ بھی جاننے میں دلچسپی رکھتے ہیں کہ شاہی خاندان کے افراد آپس میں گفتگو کیسے کرتے ہیں شاہی خاندان کے افراد کچھ ایسے الفاظ ہیں جو کہ اپنی گفتگو میں کبھی استعمال نہیں کرتے ہیں یا دوسرے لفظوں میں ان الفاظ کا استعمال ان کی گفتگو میں معیوب سمجھا جاتا ہے ایسے ہی کچھ الفاظ کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے-
 
1: نیپکن کے بجائے لفظ سروٹ کا استعمال
عام طور پر کھانے کے دوران جو رومال استعمال کیا جاتا ہے اس کو نیپکن کہا جاتا ہے مگر شاہی خاندان میں یہ لفظ معیوب سمجھا جاتا ہے کیوں کہ اس کے نام سے لفظ نیپی ذہن میں آتا ہے جو کہ چھوٹے بچوں کو استعمال کروایا جاتا ہے- اس کی جگہ شاہی خاندان کے لوگ فرانسیسی لفظ سروٹ کا استعمال کرتے ہیں جو ان کی قدامت پرستی کا ثبوت ہے-
image
 
2: ماں کو ممی اور باپ کو ڈیڈی نہیں کہنا
ماں کو مخاطب کرنے کے لیے انگریزوں میں لفظ ممی اور باپ کے لیے لفظ ڈیڈی رائج ہے جو کہ انگریزوں کی پیروی کرتے ہوئے ہم بھی استعمال کرتے ہیں- مگر شاہی خاندان کے افراد ان لفظوں کا استعمال نہیں کرتے ہیں اس کے بجائے وہ لفظ مائی مدر اور مائی فادر استعمال کرتے ہیں جو کہ عزت و احترام کا مظہر ہے-
image
 
3: ہینڈ بیگ یا پرس نہیں کہنا
شاہی خواتین اپنے ہاتھ میں جدید برانڈ کے ہینڈ بیگ اور پرس لازمی رکھتی ہیں مگر اس کے لیے وہ لفظ ہینڈ بیگ استعمال کرنے کے بجائے خالی بیگ کہتی ہیں جو کہ انفرادیت کو ظاہر کرتا ہے-
image
 
4: فنکشن کے بجائے پارٹی
مختلف تقریبات کا اہتمام کرنا برطانوی روایات کا ایک اہم حصہ ہے مگر شاہی خاندان کے افراد ان تقریبات کے لیے عام انگریزوں کی طرح لفظ فنکشن استعمال نہیں کرتے ہیں اس کے بجائے وہ لوگ لفظ پارٹی کی استعمال کرتے ہیں-
image
 
5: میٹھے کے لیے لفظ ڈيزرٹ استعمال نہیں کیا جاتا
برطانوی ملکہ الزبتھ کے متعلق یہ کہا جاتا ہے کہ وہ میٹھا کھانے کی بہت شوقین ہیں اور ان کو کھانے کے بعد لازمی میٹھا چاہیے ہوتا ہے- مگر اس کے لیے وہ لفظ ڈیزرٹ کا استعمال نہیں کرتی ہیں بلکہ اس کے بجائے وہ لفظ پڈنگ استعمال کرتی ہیں- وہ میٹھا بھلے کیک کی صورت میں ہو یا آئس کریم کی صورت میں شاہی خاندان کے افراد اس کو پڈنگ کے نام ہی سے پکاریں گے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: