آج کے دور میں تصویر کھینچنا ایک عام سی بات ہے اور اس بات پر یقین کرنا
تقریباً ناممکن ہے کہ کسی شخص کے پاس اسمارٹ فون ہو لیکن اس نے کبھی تصویر
نہ کھینچی ہو- یہ عمل اتنا آسان اور عام ہے کہ اس پر کسی خاص بات کی ضرورت
نہیں ہوتی- لیکن بعض اوقات کیمرے سے کھینچی جانے والی یہ تصاویر خودبخود ہی
اس وقت خاص بن جاتی ہیں جب انہیں دیکھنے والے چونکنے پر مجبور ہوجاتے ہیں- |
|
|
پہلی نظر میں یہ ایک ایسی جھیل کی تصویر معلوم ہوتی ہے جس کے کنارے پر باغ
موجود ہے- لیکن حقیقت میں یہاں باغ تو ہے لیکن جھیل کی جگہ کنکریٹ کی دیوار
ہے- |
|
|
اس بغیر سر والی پینگوئین کو دیکھ کر کوئی بھی حیران ہوسکتا ہے لیکن غور
کرنے پر معلوم ہوتا ہے کہ تصویر کھینچتے وقت پینگوئین نے اپنا سر نیچے کی
جانب کیا ہوا ہے- |
|
|
یقیناً رات کے وقت اپنے خالی آفس میں یہ منظر دیکھ کر آپ بھی ڈر جائیں گے-
لیکن درحقیقت دروازے کے پیچھے کے انسانی سائز جتنی ایک پینٹنگ رکھی ہے- |
|
|
پہلی نظر میں کوئی بھی اسے دو منہ والے گھوڑے کی تصویر سمجھ سکتا ہے لیکن
جلد ہی تصویر دیکھنے والے کو حقیقت پتہ چلتے ہی اپنے آپ پر ہنسی آنے لگتی
ہے- |
|
|
بغیر سر کی بلی جو کسی کو بھی چونکنے پر مجبور کر سکتی ہے جبکہ حقیقت آپ
سمجھ ہی گئے ہوں گے- |
|
|
دیوقامت طوطا جو گھوڑوں پر حملہ کررہا ہے- یہ صرف کیمرہ مین کا کمال ہے جس
نے تصویر دیکھنے والوں کو الجھن کا شکار بنا دیا- |
|
|
یہ بھی تصویر کھینچنے والے کا کمال ہے جس نے کچھ ایسے انداز سے تصویر کھینچی کہ
چھوٹی چھوٹی بلیاں بھی دیوقامت دکھائی دینے لگیں- |
|
|
کیا آپ نے کبھی اپنے انگوٹھے کے پیچھے اپنی تمام انگلیاں سیدھ میں رکھتے ہوئے
اپنے ہاتھ کو دیکھنے کی کوشش کی ہے؟ |