|
|
عام طور پر خوبصورت اور گھنی داڑھی مردانہ حسن میں اضافے
کا باعث ہوتی ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ کئی معاشروں میں مردانگی کی علامت
بھی سمجھی جاتی ہے- اس وجہ سے اس حوالے سے مرد بہت حساس ہوتے ہیں اور ان کی
خواہش یہی ہوتی ہے کہ ان کے چہرے پر نہ صرف داڑھی موجود ہو بلکہ وہ ان کی
شخصیت کی خوبصورتی میں اضافے کا باعث بھی بنے- جس طرح چہرے کی جلد اور سر
کے بال خوبصورتی کے لیے آپ کی مکمل توجہ کے محتاج ہوتے ہیں اسی طرح آپ کی
داڑھی بھی خوبصورت نظر آنے کے لیے آپ کی توجہ کی طلب گار ہوتی ہے اور اس کی
مناسب تراش خراش اور خیال اس کو خوبصورت بناتی ہے- عام طور پر مرد اپنی
داڑھی کا خیال رکھنے کے لیۓ جو اقدامات کرتے ہیں ان میں سے چند آج ہم آّپ
کو بتائيں گے- |
|
1: متوازن غذا کا
استعمال |
یاد رکھیں چہرے پر اگنے والے داڑھی کے بال آپ کی صحت کا
آئينہ ہوتے ہیں ان کو چمکدار گھنا اور صحت مند رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ
اپنی صحت کا خیال رکھیں اور متوازن غذا کا استعمال کریں جس کے بعد ہی ممکن
ہے کہ آپ کی صحت مند نظر آسکے- |
|
2: زیادہ پروٹین والی
غذا کا استعمال |
چہرے پر داڑھی کے آنے والے بالوں کی نشو نما مردوں میں
موجود ٹیسٹروجن نامی ہارمون کی وجہ سے ہوتی ہے اس ہارمون کا افراز چہرے پر
داڑھی کے بال اگانے کا ذمہ دار ہوتا ہے- زیادہ پروٹین اور چکنائی والی
غذائيں اس ہارمون کے افراز کو بہتر کرتی ہیں جس سے داڑھی گھنی ہوتی ہے لیکن
یاد رکھیں زيادہ میٹھے کا استعمال داڑھی کے بالوں کوم کمزور کر دینے کا
باعث بن سکتا ہے- |
|
|
|
3: پرسکون نیند |
ایک اچھی اور پرسکون نیند جہاں آپ کے باقی اعضا کی نشو
نما کے لیے ضروری ہوتی ہے اسی طرح یہ بالوں کی نشو نما کے لیے بھی بہت
ضروری ہوتی ہے اور ایک اچھی نیند چہرے پر موجود داڑھی کے بالوں کو بڑھنے
اور مضبوط ہونے میں مدد دیتی ہے- |
|
4: داڑھی کو خشکی سے
بچائيں |
جس طرح سر کے بالوں میں خشکی ہو جاتی ہے اسی طرح داڑھی
کے بالوں میں بھی خشکی ہو جانا ایک عام سی بات ہے مگر خشکی کی موجودگی
داڑھی کو بے رونق کر دیتا ہے اور اس کو دیکھ کر ایک برا تاثر پیدا ہوتا ہے-
اس وجہ سے جس طرح سر کے بالوں کی خشکی کے لیے اینٹی ڈینڈرف شیمپو کا
استعمال کیا جاتا ہے اسی طرح داڑھی کو صرف صابن سے دھونے کے بجائے ہفتے میں
کم از کم دو بار اس کو شیمپو کریں تاکہ اس میں خشکی پیدا نہ ہو سکے- |
|
|
|
5: کنڈیشنر کا استعمال
|
بار بار شیمپو کرنے سے داڑھی کے بال روکھے اور سخت ہو
جاتے ہیں جس کی وجہ سے یہ اچھا تاثر نہیں دیتے ہیں اس صورت میں شیمپو کے
بعد ایک اچھی کوالٹی کا کنڈیشنر داڑھی کے بالوں کو نرم اور چمکدار بناتا ہے
جس سے ان کو دیکھ کر خوبصورتی کا احساس ہوتا ہے- |