اگر اب میں چیخی تو سو روپے جرمانہ دوں گی۔۔۔اسماء مصطفیٰ کا انوکھا معافی نامہ

image
 
کیرئیر کاؤنسلر، کوچ اور موٹیویشنل اسپیکر اسماﺀ مصطفیٰ بہت کم عمری میں ہی بہت سارے لوگوں کے لئے مثال بنیں۔۔۔انہوں نے نیوز کا ایک مارننگ شو بھی ہوسٹ کیا۔۔۔آج کل اپنی بیٹی کی ہوم اسکولنگ کروا رہی ہیں اور ماؤں کے لئے بہت سارے ایسے سبق دے رہی ہیں جو بہت کار آمد ہیں۔۔۔انہوں نے ایک معافی نامہ شیئر کیا۔۔۔جو اپنی سات سال کی بیٹی کے لئے تھا۔۔۔
 
دسمبر گیارہ۔۔۔بہت پریشانی والا دن تھا۔۔۔
میں دیکھ رہی تھی کہ میرے سسر کا آکسیجن لیول کرونا کی وجہ سے مسلسل نیچے جارہا تھا۔۔۔میں موبائل میں گھسی ہوئی تھی یہ جاننے کے لئے کہ اگر ایک بہتر سال کے انسان کی آکسیجن نیچے جانے لگے تو کیا کریں۔۔
 
زوئی کو میں نے اپنی امی کے گھر چھوڑا تھا اور مجھے اسے لینے جانا تھا۔۔۔میں نے اپنی امی کو کال کیا اور انہیں کنفرم کیا کہ میں پہنچ رہی ہوں۔۔۔جب میں وہاں پہنچی تو زوئی باہر آئی اور اس نے مجھے بتانا چاہا کہ میں نانی کے گھر رکنا چاہتی ہوں۔۔۔یہ سنتے ہی مجھے غصہ آنے لگا۔۔۔میں نے اسے بہت سخت لہجے میں ڈانٹتے ہوئے کہا کہ تمہیں گھر جانا ہے۔۔۔میری امی باہر آئیں اور مجھے سمجھانا چاہا کہ زوئی یہیں رک جائے اور تم اپنے سسر کو صحیح سے دیکھ لو۔۔۔مجھے ان کا سمجھانا بھی اچھا نہیں لگا اور میں نے ان سے بھی تلخ لہجے میں بات کی۔۔۔میں نے زوئی کو صاف بتادیا کہ تمہیں میری بات ماننی ہوگی اور میرا معصوم بچہ خاموشی سے گاڑی میں بیٹھ گیا۔۔۔راستے بھر وہ شدت سے روئی۔۔۔میں نے اسے راستے میں آئس کریم کھلائی تاکہ وہ کچھ بہتر ہوجائے۔۔۔وہ نارمل ہوگئی لیکن میں اپنے اندر بہت شرمندہ تھی۔۔۔یہ میں نے کیا کیا۔۔بیٹی پر چیخی اور اس کے جذبات کو نہیں سمجھا۔۔۔امی سے تلخ ہوگئی اپنی بیٹی کے ہی سامنے۔۔۔
 
image
 
کچھ گھنٹوں بعد زوئی میرے پاس آئی اور مجھ سے کہا کہ ماما آپ مجھ پر کیوں چیخیں۔۔۔اور میرا دل پگھل گیا۔۔۔مجھے انتظار تھا کہ مجے معافی مانگنے کا موقع ملے اور مجھے وہ لمحہ مل گیا۔۔۔میں نے اسے سمجھایا کہ جو کچھ بھی میں نے کیا وہ ایک غلط غصہ تھا جو میں نے تم پر نکال دیا۔۔۔
 
میں نے اپنے پریشانی والے جذبات کسی غلط جگہ ، غلط وقت پر، غلط انداز میں نکال دیئے۔۔۔میں نے مانا کہ میں غلط تھی۔۔۔
 
میں نے اس سے معافی مانگی اور امی کو بھی کال کرکے ان سے اپنے روئے کے لئے معافی مانگی۔۔۔ان دونوں نے مجھے ایک لمحہ میں معاف کردیا۔۔۔لیکن رات کو میں نے ایک چیلنج خود کو دیا۔۔۔کہ اس سال اگر ہم میں سے کوئی بھی ایک دوسرے پر غصہ کرے گا تو سو روپے جرمانہ دے گا۔۔۔
 
image
 
یہ ترکیب کام آگئی ہے اور اس چیلنج میں ابھی تک کسی کو بھی سو روپے کا جرمانہ نہیں دینا پڑا۔۔
 
اگر آپ غلط ہیں تو اپنے بچوں سے بھی معافی مانگ لیں۔۔۔یہ ہی ایک مناسب ذریعہ ہے خود کو سنبھالنے کا۔۔
YOU MAY ALSO LIKE: