|
اکثر گھریلو آلات کمپنی کی پیداواری غلطی کی وجہ سے نہیں
بلکہ ہماری اپنی غلطی اور لاپرواہی کی وجہ سے خراب ہوتے ہیں- یہ حقیقت ہے
کہ بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جو گھریلو آلات کی خریداری کے بعد انہیں
استعمال کرنے سے قبل کمپنی کی جانب سے فراہم کردہ کتابچے پر درج معلومات
پڑھتے ہیں- جبکہ اس کتابچے پر اشیاﺀ کے استعمال کا طریقہ اور وہ احتیاط
لکھی ہوتی ہیں جنہیں اختیار کر کے ہم طویل وقت تک ان گھریلو آلات کو قابلِ
استعمال بنا سکتے ہیں- |
|
کمپیوٹر |
اپنے پرسنل کمپیوٹر کے مختلف حصوں کی صفائی مہینے میں
ایک بار لازمی کریں- ہمارے وقت پر صفائی نہ کرنے کی وجہ سے ہی یہ جلد خراب
ہوتے ہیں- اکثر اوقات کمپیوٹر خراب ہونے یا اس کے گرم ہونے کی کی زیادہ تر
وجہ اس میں جمع ہوجانے والی مٹی اور ریت ہوتی ہے- اگر آپ طویل وقت تک اس کی
صفائی نہیں کریں گے تو کمپیوٹر کے وہ سوراخ بند ہوجائیں گے جہاں سے گرمائش
باہر نکلتی ہے اور وہ ٹھنڈا نہیں ہوسکے گا- جس کی وجہ سے اس کے بورڈ میں
نصب پارٹس خراب ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں- |
|
|
لیپ ٹاپ |
ہم ایک غلطی بہت عام کرتے ہیں اور وہ یہ کہ اپنا لیپ ٹاپ
ہر وقت چارجنگ پر لگائے رکھتے ہیں چاہے بیٹری چارج کرنے کی ضرورت ہو یا نہ
ہو- ہر وقت لیپ ٹاپ چارج پر لگائے رکھنے کی وجہ سے لیپ ٹاپ کی بیٹری تباہ
ہوجاتی ہے جس کا سبب گرمائش اور ہائی وولٹیج بنتے ہیں- ماہرین تجویز دیتے
ہیں کہ اپنے لیپ ٹاپ کو 80 فیصد تک چارج کریں اور اسے چارج کرنے اس وقت
شروع کریں جب تک اس کی بیٹری 40 فیصد تک باقی نہ رہ جائے- |
|
|
الیکٹرک کیٹل |
الیکٹرک کیٹل کا استعمال بھی اب عام ہونے لگا لیکن اس کے
درست استعمال کے طریقے سے اب اکثر لوگ ناواقف ہیں- اس بات کو یقینی بنائیں
کہ آپ کی کیٹل میں بہت زیادہ پانی بھرا ہوا ہے- اگر آپ اسے کم پانی کے ساتھ
چلائیں گے بالخصوص اس وقت جب heating element پوری طرح پانے سے ڈھکے ہوئے
نہیں ہوں گے تو یہ جلدی خراب ہوجائے گی- |
|
|
بلینڈر |
یاد رکھیں بلینڈر ہر چیز کو پیسنے کے لیے استعمال نہیں
کیا جاسکتا- کبھی بلینڈر کو برف یا پھر منجمد غذاؤں کو بلینڈ کرنے کے لیے
استعمال نہ کیجیے- اگر آپ کے بلینڈر کی موٹر اور اس میں نصب چھریاں زیادہ
طاقتور نہیں ہوں گی تو یہ آپ کی اس غلطی کی وجہ سے جلد ہی تباہ ہوجائے گا
جو کہ سراسر نقصان ہے- تاہم اگر آپ کے برف پیسنا بھی چاہتے ہیں تو اس کے
ساتھ تھوڑا سا پانی بھی شامل کر لیجیے- |
|
|
ائیر کنڈیشنر |
کبھی بھی وقت پر ائیر کنڈیشنر کا چیک اپ اور سروس کروانا
نہ بھولیں- یہ صرف پیشہ ورانہ مدد ک لیے نہیں ہے بلکہ حفاظت یقینی بنانے کے
لیے آپ خود بھی وقت پر اس کی صفائی کرسکتے ہیں اور ساتھ فلٹر بھی تبدیل کر
سکتے ہیں- اس طرح نہ صرف اے سی بہترین کام کرے گا بلکہ ہوا میں مٹی کی
مقدار بھی کم شامل ہوگی جو کہ آپ کی سانس کے ساتھ آپ کے جسم میں داخل
ہوجاتی ہے- |
|