آپ اپنے آپ سے خوش نہیں -- آپ کی ناخن کترنے کی عادت آپ کے بارے میں 5 چیزیں ظاہر کرسکتی ہے

 
ناخن کترنے کی عادت کا آغاز عام طور پر بچپن میں ہوتا ہے۔ بہت سے لوگ جن کی یہ عادت بچپن سے ہوتی ہے بالآخر اس میں اضافہ ہوجاتا ہے، لیکن کچھ لوگوں کے لئے، یہ عمر بھر کی عادت بن جاتی ہے جسے چھوڑنا انتہائی مشکل ہوسکتا ہے۔ ہم میں سے بیشتر یہ سوچ کر بڑے ہوئے کہ اپنے ناخن کترنا ایک بری عادت ہے جسے ہمیں ترک کرنے کی ضرورت ہے۔ لیکن ماہرین اس عادت میں مبتلا افراد کی شخصیت کے بارے میں چند دلچسپ حقائق بھی بیان کرتے ہیں-
 
بہترین کارکردگی
تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ ایسے افراد جن میں ناخن کترنے کی عادت پائی جاتی ہے وہ توقعات سے بڑھ کر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں- محققین نے ایک سروے کے دوران چند افراد کو دو حصوں میں تقسیم کردیا اور ان میں سے ایک حصہ ایسے افراد پر مشتمل تھا جو ناخن کترنے کی عادت میں مبتلا تھے- ماہرین نے پایا کہ عادت میں مبتلا افراد اپنے تمام کام خود سے بہترین انداز میں سرانجام دینے کی صلاحیت موجود ہے-
image
 
آپ سوچ سے زیادہ ذہین ہیں
ناخن کترنے کی عادت میں مبتلا افراد کی ایک خاصیت یہ بھی ہوتی ہے کہ یہ عام افراد کی طرح معمول کی رفتار سے اپنے کام سرانجام نہیں دیتے بلکہ غیر معمولی تیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وقت سے پہلے ہی اپنے کام پایہ تکمیل تک پہنچا دیتے ہیں- بہت سارے لوگوں میں شدید پریشانی کے لمحوں کے دوران اپنے ناخن کترنے کا رجحان ہوتا ہے اور اس وقت وہ کسی مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں۔
image
 
بےصبری
بوریت اور مایوسی ناخن کترنے کا سبب بنتی ہے- اور اگر یہ ایک بار عادت بن جائے تو جب بھی آپ بور ہوتے ہیں یا پھر کسی کا شدت سے انتظار کر رہے ہوتے ہیں تو اس وقت ناخن کترتے دکھائی دیتے ہیں-
image
 
آپ اپنے آپ سے خوش نہیں
اپنے ناخن کترنے کی عادت ایک اعصابی عادت بھی ہوسکتی ہے جو لوگوں کو بہتر محسوس کرنے میں مدد دیتی ہے۔ اس عادت میں مبتلا افراد چونکہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ہوتے ہیں تو اس وجہ سے وہ خود سے بہت سی توقعات وابستہ کرلیتے ہیں- لیکن جب کسی وجہ سے یہ توقعات پوری نہیں ہوتیں تو انہیں اپنے آپ سے شرمندگی اور مایوسی ہوتی ہے-
image
 
نفسیاتی مسئلہ
ناخن کترنے کی عادت کو نفسیاتی مسئلے سے بھی جوڑا جاسکتا ہے- جب لوگ بار بار کسی ذہنی الجھن کا شکار ہوتے ہیں تو وہ اس عادت میں مبتلا ہوجاتے ہیں- یہ عادت دیرپا واقع ہوئی ہے جس پر قابو پانا انتہائی مشکل کام ہے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: