آج میں آپ کو کراچی میں موجود ایک خوبصورت یونیورسٹی، جس
کے بارے میں بہت سے لوگ نہیں جانتے اور بہت سے لوگ" بیریٹ ہاجسن یونیورسٹی"
کا نام سن کر سمجھتے ہیں کہ یہ کوئی غیر ملکی یونیورسٹی ہے. جب کے ایسا
نہیں ہے. یہ شہر کراچی کی یونیورسٹی ہے. جو اپنی ڈگری دیتی ہے.بیریٹ ہاجسن
یونیورسٹی کی عمارت کہ بارے میں اگر دیکھا جاۓ تو یہ "6 ایکڑ" رقبے پر ہے
اور اس عمارت میں طالب علم کے لیے بہت سی اعلیٰ سہولیات موجود ہیں. جو بہت
سی دوسری جامعات میں نہیں ہیں۔ یونیورسٹی یعنی ایک اعلیٰ تعلیمی ادارہ ہے،
جہاں انسان ابتدائی اور ثانوی تعلیم کے بعد اعلیٰ تعلم حاصل کرتاہے.
بیریٹ ہاجسن یونیورسٹی سائنس پر مبنی ایک منفدرد یونیورسٹی ہے.
بیریٹ ہاجسن یونیورسٹی کیا ہے؟
بیریٹ ہاجسن یونیورسٹی ایک اعلیٰ تعلیمی ادارہ ہے جوغیر منافع بخش ہے، یعنی
یونیورسٹی کے نام پر حاصل ہونے والی رقم اسی ادارہ کی ترقی میں صرف کر دی
جاتی ہے ، بیریٹ ہاجسن یونیورسٹی پاکستان کی بہترین جامعات میں سے ایک ہے،
بیریٹ ہاجسن یونیورسٹی میں درج ذیل تمام ڈیپارٹمنٹ موجود ہیں
(انجینئرنگ استعداد) فیکلٹی
(بائیو میڈیکل انجینئرنگ)
بائیو میڈیکل انجینئرنگ یا میڈیکل انجینئرنگ صحت کی دیکھ بھال کے مقاصد کے
لئے انجینئرنگ اصولوں اور طب و حیاتیات کے تصورات کا اطلاق ہے۔
(بی ایم ای) روایتی طور پر "بائیو انجینیئرنگ" کے نام سے بھی جانا جاتا ہے
، لیکن یہ اصطلاح حیاتیاتی انجینئرنگ کا بھی حوالہ دیتی ہے۔
(سائنس استعداد)فیکلٹی
بی ایس (بائیوسائنسز)
بائیوسائنسز ایک حیاتیاتی علوم کی ڈگری ہے، جو آپ کو بائیو کیمسٹری ، بائیو
میڈیسن ، سیل بائیولوجی ، ماحولیاتی سائنس، جینیاتیات ، مائکرو بائیولوجی ،
پیتھوبائیولوجی اور فزیالوجی کے شعبوں کو تحقیق کرنے کی اجازت دیتی ہے اور
اس ڈگری کے بعد آپ جس شعبے میں چاہیں اپنی" پی ایچ ڈی" کر سکتے ہیں،
(فارمیسی استعداد) فیکلٹی
(فارم ڈی)
ڈاکٹر آف فارمیسی (فارم ڈی) ایک پروفیشنل ڈاکٹریٹ ڈگری ہے. جو فارماسسٹ
بننے کے لئے ضروری ہے۔ فارمیسی میں یہ تمام شعبے شامل ہیں جیسے ہسپتال اور
کلینیکل فارمیسی ، کمیونٹی فارمیسی ، طبی تحقیق .. ان تمام شعبہ جات میں
فارمیسی پریکٹس کے جزو کو عبور کرنے کے بعد ،مزید (فارم ڈی) پروگرام میں
کوالٹی کنٹرول پرزور دیا جاتا ہے. اور(فارم ڈ) کی اہلیت کے بعد پیشہ ور
افراد " پی ایچ ڈی" کرنے کے اہل ہوتےہیں.
(انفارمیشن ٹیکنالوجی استعداد) فیکلٹی
بی ایس (کمپیوٹر سائنس)
کمپیوٹر سائنس دنیا کی ہر صنعت میں ایک بہت بڑی گنجائش رکھتا ہے۔ بی ایس
کمپیوٹر سائنسز پروگرام بنیادی طور پر جدید سافٹ ویئر سسٹم کی ترقی میں
استعمال ہونے والے طریقہ کار اور تصورات کا نام ہے۔ یہ بی ایس کمپیوٹر
سائنس پروگرام طلباء کو کمپیوٹر سائنس کی نظریاتی بنیاد، جیسے اس کی بنیادی
الگورتھم ، پروگرامنگ زبان اور اس سے زیادہ کی تحقیق میں مدد کرتا ہے۔اور
اس کا نصاب طلبہ کو جدید سوفٹ ویئر اور ہارڈ ویئر کے تصورات کے سلسلے میں
گہری جانکاری اور وسیع صلاحیتیں مہیا کرتا ہے اور متعدد پروگرامنگ نمونوں
سے طلباء کا تعارف کرواتا ہے۔
(مینجمنٹ سائنسز استعداد) فیکلٹی
بی ایس (اکاؤنٹنگ اور فنانس)
بی ایس (اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس) ایک اعلی مہارت حاصل کرنے والی ڈگری ہے ، جس
سے طلبا کو اکاؤنٹنسی اور فنانس میں مہارت حاصل ہوتی ہے۔ گریجویٹس طالب علم
ان تمام شعبہ جات میں آگے بڑھ سکتے ہے ، فنانشل اکاؤنٹنٹ ، فارنسک اکاؤنٹنٹ
، مینجمنٹ اکاؤنٹنٹ ، آڈیٹر ، چیف فنانشل آفیسر ، فنانشل ایڈوائزر اور ٹیکس
اسپیشلسٹ کی حیثیت سے کام کر سکتے ہیں۔
بی بی اے (بزنس ایڈمنسٹریشن)
یہ ڈگری طلبا کو مختلف اداروں میں مینجمنٹ اور قائدانہ سرگرمیوں کے لیے
تیار کرتی ہے جبکہ فیصلہ لینے کے لیے ، عملی دشواری حل کرنے کی عمدہ تکنیک
مہیا کرتی ہے۔مزید جنرل منیجمنٹ ، ہیومن ریسورس مینجمنٹ ، اور انوویشن اینڈ
انٹرپرینیورشپ میں اعلیٰ تعلم حاصل کرسکتےہیں.
ایم بی اے(بزنس ایڈمنسٹریشن)
بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹر کے لئے ایم بی اے ، ایک گریجویٹ ڈگری ہے، جو
طلبا کو بزنس مینجمنٹ کے عام کاموں کو بہتر طور پر سمجھنے میں عملی اور
نظریاتی تربیت فراہم کرتی ہے.
بیریٹ ہاجسن یونیورسٹی کی لیبارٹریز کراچی میں موجود تمام تعلیمی اداروں سے
الگ ہیں.تمام لیبارٹریز میں سینٹرل ایئر کنڈیشننگ سسٹم موجود ہے. جو بہت ہی
عمدہ کام کرتا ہے اور لیبارٹریز میں جدید دور کے مطابق ہر طرح کی سہولیات
بھی مجود میں. جن کے استعمال سے بالکل ایسا نہیں لگتا، کہ ہم کراچی کی کسی
لیب میں کام کررہے ہیں. اور لیب میں بہت سے ایسے اعلیٰ میعار کے ایکوئپمنٹ
بھی موجود ہیں جو کراچی کی کسی دوسری جامعات میں دیکھنے کو نہیں ملتے، اور
اس یونیورسٹی میں درج ذیل لیبارٹریز دستیاب ہیں اورجن میں تازہ ترین تحقیق
بھی کی جاتی ہے.
بائیو کیمسٹری لیب ، بائیو سائنسز لیب ، فارما کیمسٹری لیب ، مائکرو
بائیولوجی لیب، فارماسیوٹیکل لیب، انڈسٹریل لیب، فارما کگنسی لیب
،ماحولیاتی سائنس لیب اور بائیو میڈیکل انجنیئرنگ لیبارٹریز۔ جن میں بہترین
عملہ بھی موجود ہے جو اپنے اپنے کام میں مہارت رکھتا ہے.
یونیورسٹی کے کلاس رومز
یونیورسٹی کے کلاس رومز بھی بہت اعلیٰ کوالٹی کے ہیں ان کلاس رومز میں
سینٹرل ایئر کنڈیشننگ سسٹم ، آرام دہ کرسیاں' اعلیٰ کوالٹی پروجیکٹر سسٹم،
موجود ہے جو طلبہ کو پڑھنے میں مدد دیتا ہیں.
یونیورسٹی کی لائبریری
اسی طرح سے بیریٹ ہاجسن یونیورسٹی میں چار منزلہ لائبریری بھی موجود ہے ،
جو بہت ہی شاندار ہےاور اس خوبصورتی سے لائبریری کا نقشہ تیار کیا گیا ہے،
کہ کوئی بھی انسان اگرپہلی دفع اس یونیورسٹی میں آتا ہے تو دیکھتا ہی رہ
جاتا ہے، اور جب لائبریری میں داخل ہوں تو دیکھ کر بہت اچھا لگتا ہے کے
دنیا بھر کی کتابیں اس خوش بخت لائبریری میں موجود ہیں.لائبریری میں جدید
نظام بھی موجود ہے جس سے طلبہ کو کتابیں لینے میں اورپڑھنے میں آسانی ہوتی
ہے،لائبریری میں تمام کتابیں آن لائن سسٹم کے تحت دی اور لی جاتی ہیں،
یونیورسٹی کا فاطمہ اسپورٹس کمپلیکس
یونیورسٹی میں فاطمہ اسپورٹس کمپلیکس کے نام سے پلے ایریا بھی موجود ہے، جس
میں طالب علموں کو بہت ہی اچھے انداز میں ہر قسم کے کھیل کھیلنے کا موقع
ملتا ہے . جس میں" بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، باسکٹ بال ، اسکوش ، اور سوئمنگ
کرنے کا بھی موقع ملتا ہے، اور ساتھ ساتھ جم بھی موجود ہے جس میں ہر طرح کی
ورزش کے لیے اعلیٰ کوالٹی کا سامان موجود ہے، اور ساتھ ہی جیم انسٹرکٹرز
بھی موجود ہیں، یونیورسٹی میں ایک میدان بھی موجود ہے، جہاں پر طالب علم
"فٹ بال اور کرکٹ" بھی کھیل سکتے ہیں.
یونیورسٹی کا خوبصورت کیفے ٹیریا
یونیورسٹی میں خوبصورت کیفے ٹیریا بھی موجود ہے، جو بہت ہی اچھا بنا ہوا
ہے. جس میں ہر طرح کی سہولیات بھی مو جود ہے، کھانے پینے کے علاوہ پروجیکٹر
اسکرین بھی موجود ہے، جس پر کھیل کود اور خبریں وغیرہ چل رہی ہوتی ہیں، اور
پورا کیفے ٹیریا سینٹرل ایئر کنڈیشن ہے، جہاں پرسکون ماحول میں بیٹھ کر
"طالب علم اور اساتذہ" کھانا کھا تے ہیں اور یہاں اعلیٰ معیار کا کھانا بھی
موجود ہوتا ہے..
یونیورسٹی کی اعلیٰ کوالٹی لفٹس
یونیورسٹی میں اعلیٰ کوالٹی لفٹس بھی موجود ہیں، لفٹس میں جدید دور کے
مطابق ٹچ پینل بھی نصب ہے، جو لفٹ میں چھوٹے سے سفر کو بھی پرلطف بنا دیتا
ہے ،اور ایسا محسوس ہوتا ہے کے آپ اپنا اینڈرائڈ سیٹ چلا رہے ہیں.
یونیورسٹی کی خوبصورتی کو چار چاند لگانے والی چیز جو مجھے بہت پسند ہے. وہ
ہے" باغبانی". یہاں بہت سے اقسام کے درخت اور پھول موجود ہیں، جس میں سے
میری اور شاید بہت سے لوگوں کی توجہ کا مرکز ایک درخت ہے،جس کا نام "کٹل "
یا " جیک فروٹ" ہے جو پورے کراچی میں بہت کم دیکھنے کو ملتا ہے. یہ جنوبی
ہندوستان، اور ملائیشیا کے برسات کے جنگل میں پایا جاتا ہے، یہاں اور بھی
بہت سے پھل دار درخت موجود ہیں. جیسے "فالسہ ، شریفہ ،مالٹا ، وغیرہ وغیرہ
.. اس کے ساتھ ساتھ یہاں پر بہت سے خوبصورت پھول موجود ہیں، جن میں "گلاب"
ایک نمایاں پھول ہے.
یونیورسٹی کے اساتذہ
بیریٹ ہاجسن یونیورسٹی میں جتنے بھی اساتذہ موجود ہیں. وہ زیادہ تر بیرون
ممالک (فارن کنٹری) سی ڈگری لے کر کراچی آئے ہیں، اور تمام اساتذہ بہت قابل
ہیں، اور بہت سے اساتذہ کراچی سے بھی تعلیم حاصل کر چکے ہیں، لیکن زیادہ تر
"فارن کنٹری" سے تعلیم یافتہ اورتجربہ رکھتے ہیں.
یونیورسٹی میں سٹوڈنٹ افیئر ڈیپارٹمنٹ بھی موجود ہے
جہاں طلباء کوہرطرح کی مدد ملتی ہے، ہرمسلہ بہت ہی خندہ پیشانی سے حل
کیاجاتا ہے.
یونیورسٹی کا ایڈمن ڈیپارٹمنٹ
اسی طرح یونیورسٹی میں ایڈمن ڈیپارٹمنٹ بھی موجود ہے، جو بہت اچھی طرح
یونیورسٹی کے (انتظامی) ذمہ داریاں دیکھتا ہے.
یونیورسٹی کا مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ
یونیورسٹی میں مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ بھی موجود ہے، جہاں یونیورسٹی کی
مارکیٹنگ کا کام مسلسل جاری رہتا ہے، مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ میں یونیورسٹی کے
ہر فرد کی رائے کو سنا جاتا ہے، اور اگر عمل کے قابل ہو تو عمل بھی کیا
جاتا ہے.
|