کھانے پینے کے شوقین افراد کو جتنا شوق کھانے پینے کا ہوتا ہے اتنی ہی ان
کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے اس شوق کو کم سے کم پیسوں میں پورا کر سکیں
یعنی ایک جانب تو ان کی پیسے کم خرچ ہوں اور دوسرا ان کو کھانے کا ایسا
ذائقہ بھی ملے جس سے ان کے پیسے وصول ہو جائيں ۔ کراچی ایک بڑا شہر ہے اس
کو منی پاکستان کہا جائے تو غلط نہ ہو گا اس کو مکمل دیکھنے اور جاننے کا
دعویٰ کرنے کا دعویٰ تو کوئی نہیں کر سکتا ہے مگر کھانے پینے کے شوقین
افراد کی مدد کے لیے کچھ اچھی اور سستی کھانے کی جگہوں کے بارے ہم آپ کو آج
بتائيں گے- |
|
1: الرحمن بریانی |
کراچی کی سب سے اہم سوغات اس کی بریانی ہے بریانی ایک ایسی ڈش ہے جس کو سال
کے بارہ مہینے کسی بھی موسم میں اور کسی بھی وقت کھایا جا سکتا ہے مگر
بریانی کی لذت کو اگر کوئی انجوائے کرنا چاہتا ہے تو اس کے لیے کراچی کے
علاقے کھارادر میں موجود الرحمن بریانی سے بہتر کوئی جگہ نہیں ہے- جہاں پر
صرف سو روپے میں گرما گرم دھواں اڑاتی بریانی آپ کی قوت اشتہا کو اور بھی
بڑھا دے گی اس کے ساتھ 40 روپے میں کولڈ ڈرنک اور 50 روپے میں سلاد کو بھی
انجوائے کیا جا سکتا ہے اور کھانے کے بعد ہوٹل والوں کی جانب سے میٹھی سونف
کا تحفہ آپ کے منہ میں مٹھاس بھی گھول سکتا ہے- |
|
|
2: خان بروسٹ |
فیڈرل بی ایریا میں موجود خان بروسٹ اپنی لذت اور قیمت
کے سبب مشہور ہے یہاں کہ چکن برگر 110 روپے میں زنگر برگر 170 میں اور اسی
طرح کوارٹر بروسٹ بھی 170 تک میں مل جاتا ہے- اس جگہ کی سب سے خاص بات اس
کی تازگی اور کوالٹی کی ہے جو کہ ہر وقت ایک جیسی ہوتی ہے اگرچہ ان کی قیمت
کم ہے مگر یہ کوالٹی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتے ہیں- اس وجہ سے 200 روپے
میں آپ یہاں پر نہ صرف پیٹ بھر کر کھا سکتے ہیں بلکہ یہاں کے ذائقے سے بھی
مطمئين ہو سکتے ہیں- |
|
|
3: برنس روڈ کا بن کباب
|
کراچی کے علاقے برنس روڈ کو کھانے پینے کے شوقین افراد
کی جنت کہا جائے تو کچھ غلط نہ ہو گا یہاں پر کراچی کے تمام ذائقے موجود
ہوتے ہیں کراچی کے کھانوں کا ذکر کیا جائے اور بن کباب کا ذکر نہ ہو یہ تو
ممکن نہیں ہے- خاص طور پر کراچی کے برنس روڈ کے بن کباب اپنی تازگی اور لذت
کی وجہ سے بے مثال ہیں جہاں پر صرف سو روپے میں ایک عام انسان نہ صرف پیٹ
بھر سکتا ہے بلکہ کھانے کو ہضم کرنے کے لیے کولڈ ڈرنک بھی پی سکتا ہے- |
|
|
4: ایٹ آن رول |
ایٹ آن کے رول محمد علی سوسائٹی کی شناخت ہیں جہاں پر
پراٹھے میں موجود بیف کباب یا چکن اور اس میں موجود چٹنیاں اشتہا کو بڑھاوا
دیتی ہیں اور اس کے علاوہ یہاں کی خصوصیت یہاں کہ مائو رول ہیں جن کی قیمت
صرف 150 تک ہوتی ہے- مگر وہ اتنے مکمل ہوتے ہیں کہ ایک ہی رول پیٹ بھرنے کے
لیے کافی ہوتا ہے رول کے ساتھ دی جانے والی ہری دہی والی چٹنی اس کے ذائقے
کو مزید بڑھا دیتی ہے- |
|
|
5: بائٹس فار ڈیلائٹ کے
پیزا فرائز |
فرنچ فرائز تو سب ہی نے کھائے ہوں گے مگر ایسے فرنچ
فرائز جو کہ منہ میں گھل جائيں اور ان کو کھانے کے بعد پیٹ ایسے بھر جائے
جس کے بعد کچھ اور کھانے کی خواہش نہ ہو اور جو جیب پر بھی بھاری نہ پڑے تو
بائٹس فار ڈيلائٹ جو کہ کراچی کے علاقے دھورا جی میں واقع ہے فرائز کے اندر
چیز ، چکن اور فلیور اس طرح شامل کرتے ہیں کہ ان کے ذائقے میں کئی گنا
اضافہ ہو جاتا ہے اور 200 روپے میں اس کی ایک ڈیل دو افراد کے لیے کافی
ہوتی ہے- |
|