ایسے 6 لمحات جب لیڈی ڈیانا اور میگھن مارکل دونوں نے ہی شاہی خاندان کی روایات کو توڑا

شہزادہ چارلس کی منگیتر بننے کے بعد دنیا کو شہزادی ڈیانا سے محبت ہوگئی، لیکن ان کے کام اور ان کی زندگی نے یہ ثابت کردیا کہ وہ محض ایک شہزادے کی بیوی سے زیادہ تھیں۔ ایک انسان دوست، فیشن ٹرینڈ سیٹر اور سرشار ماں - برطانیہ کے دل کی شہزادی کے بارے میں بہت کچھ ہے۔ انہوں نے اپنی زندگی اسی طرح گزاری اور شاہی باغی ہوگئیں اور بہت سی روایات کو تبدیل کیا۔ اور اسی طرح اب ان کی بہو میگھن مارکل بھی مختلف مواقع پر برطانوی شاہی خاندان کی روایات کے برعکس زندگی بسر کرتی معلوم ہوتی ہیں۔
 
منگنی کی انگوٹھی
برطانوی شاہی خاندان کی ایک روایت لیڈی ڈیانا نے اس وقت توڑی جب ان کی شہزادہ چارلس سے منگنی ہوئی- لیڈی ڈیانا نے اپنی منگنی کی انگوٹھی کا انتخاب خود کیا اور یہ انگوٹھی ایک کیٹیلاگ میں سے پسند کی گئی جو کہ عام عوام کی رسائی میں بھی تھی- یہ انگوٹھی اس وقت خبروں کی زینت بھی بنی رہی- اب میگھن مارکل نے بھی شاہی خاندان کی روایت توڑتے ہوئے کچھ ایسا ہی کیا- انہوں نے اپنے بیٹے کی پیدائش کے بعد اپنی منگنی کی انگوٹھی کو دوبارہ ڈیزائن کروایا اور اس میں عام عوام کی مانند ایک بینڈ شامل کیا-
image
 
بچے کی پیدائش
ڈیانا نے شاہی خاندان کی خواتین کی طرح گھر میں ہی بچے کی پیدائش کے بجائے اس مقصد کے لیے سینٹ میری ہاسپٹل کو منتخب کیا اور اسی ہاسپٹل میں ان کے دونوں بیٹے پیدا ہوئے- میگھن مارکل نے بھی شاہی خاندان کی اس روایت کو توڑتے ہوئے لندن کے پورٹ لینڈ اسپتال کو منتخب کیا-
image
 
بچوں کو ساتھ رکھنا
1983 میں ، ڈیانا نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے دورے پر اپنے بیٹے ولیم کو اپنے ساتھ ہی رکھنے پر اصرار کیا۔ ڈیانا نے شاہی روایت کو توڑتے ہوئے اپنے چھوٹے بیٹے کو بچوں کی دیکھ بھال کرنے والے شاہی ملازموں کے پاس چھوڑنے سے انکار کردیا۔ اسی طرح میگھن اور ہیری نے بھی اپنے بیٹے ارچی کو اپنے جنوبی افریقہ کے دورے پر ساتھ لے جانے کا فیصلہ کیا جب وہ صرف چند ماہ کے تھے۔
image
 
اپنے منتخب کردہ لباس
ڈیانا کے لئے، شاہی پروٹوکول کو توڑنے کا مطلب بعض اوقات اپنی مرضی کے رنگوں کے لباس پہننا یا پھر اپنے من پسند ڈیزائن کے مطابق تیار کردہ لباس زیب تن کرنا ہوتا تھا۔ میگھن نے بھی ان شاہی روایات کو توڑا اور اپنی مرضی کے مطابق لباس کا انتخاب کیا- اسی لیے میگھن کو اکثر باغی بھی کہا جاتا ہے۔
image
 
عوام کے درمیان کالے رنگ کا لباس
روایتی طور پر، شاہی خاندان کے افراد عوامی سطح پر سیاہ رنگ کا لباس نہیں پہنتے ، جب تک کہ وہ کسی جنازے میں شریک نہ ہوں۔ ڈیانا نے بار بار اس اصل کو توڑا اور میگھن بھی اس اصول پر عمل نہیں کرتی ہیں۔
image
 
نیل پالش
برطانوی شاہی خاندان کی خواتین عام طور پر اپنے ناخن مختصر رکھتی اور ان پر غیر واضح رنگ کی نیل پالش لگاسکتی ہیں۔ لیکن لیڈی ڈیانا اس اصول کو توڑنے سے نہیں ڈرتی تھیں اور اکثر وہ سرخ رنگ کی نیل پالش سے اپنے ناخنوں کو سجاتی تھیں۔ میگھن نے بھی اپنے لیے نیل پالش کے رنگوں کے انتخاب کو محدود کرنے سے انکار کردیا ، اور اکثر وہ عوامی طور پر سیاہ نیل پالش لگائے نظر آتی ہیں۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: