جو کچھ نہیں کرتے وہ کمال کرتے ہیں، جاپان کا ایک ایسا نوجوان جو کچھ نہ کرنے کا معاوضہ وصول کرتا ہے

image
 
عام طور پر اپنی زںدگی میں یہ جملہ تو ہر ایک نے سنا ہوگا کہ کچھ تو کر لو تاکہ تم کچھ کما سکو مگر ہمیشہ کمانے کے لیے کچھ کرنا ضروری نہیں ہوتا ہے بلکہ بعض اوقات انسان کچھ نہ کر کے بھی بہت کچھ کما سکتا ہے- دنیا میں ایک ایسا انسان بھی ہے جس نے اپنا کیرئير کچھ نہ کر کے بنایا ہے اور اس وقت وہ کچھ نہ کرتے ہوئے بھی اچھی خاصی رقم کما رہا ہے-
 
شوجی موریموٹو کا تعلق جاپان سے ہے اور وہ 37 سال کا ہے اس نے اپنے کیرئیر کا انتخاب ایک ٹی وی شو دیکھ کر کیا جس کا کردار صرف لوگوں کی باتیں سنتا تھا اور لوگ اس کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے اور اس کو اپنے دل کی باتیں بتانے کی فیس ادا کیا کرتے تھے جس کی وہ فیس وصول کیا کرتا تھا ۔ اس کردار کو دیکھ کر شوجی نے فیصلہ کیا کہ وہ بھی اسی کام کو اپنا کیرئیر بنائے گا-
 
گزشتہ دو سالوں سے شو جی یہی کام کر رہا ہے اور لوگ کرائے پر اس کا وقت حاصل کرتے ہیں اور اس کے ساتھ وقت گزارنے کا معاوضہ ادا کرتے ہیں- اپنے اس منفرد کیرئير کے سبب وہ اب ٹوئٹر کا سیلیبریٹی بن چکا ہے جہاں اس کے فالورز کی تعداد دو لاکھ ستر ہزار ہے- لوگ اس سے سوشل میڈیا کے ذریعے ہی رابطہ کرتے ہیں اور اس کے ساتھ وقت گزارتے ہیں-
 
image
 
درحقیقت شو جی لوگوں کو اپنی رفاقت فراہم کرتا ہے اس دوران اس کو کچھ کرنا نہیں ہوتا ہے وہ یا تو ان افراد کے ساتھ خاموشی سے بیٹھ جاتا ہے یا پھر لوگ اس کے سامنے اپنے دل کا حال کہہ دیتے ہیں اور اس کا کام خاموشی سے اس سب کو سننا ہوتا ہے یا پھر یہ ان کے ساتھ کھاتا پیتا ہے اور اس کا کلائنٹ اس کو گھومنے کے لیے جہاں لے جانا چاہتا ہے یہ اس کے خرچے پر اس کے ساتھ جاتا ہے اس کو کمپنی فراہم کرتا ہے-
 
اس کیرئير کو شروع کرنے سے قبل شوجی بطور ماڈل کا م کرتا تھا اس کے علاوہ وہ ایک بہترین طالب علم تھا اور اس نے اوساکا یونی ورسٹی سے فزکس میں ماسٹرز کی ڈگری بھی حاصل کر رکھی ہے- مگر اس حوالے سے شوجی کا کہنا ہے کہ اس نے یہ ڈگری صرف اس لیۓ حاصل کی کہ اس جیسے سب لوگ یہی کر رہے تھے مگر زںدگی میں کچھ الگ کرنے کا شوق انہیں اس کیرئير میں لے کر آیا-
 
شو جی نے اپنے کام کا نام people who do not rent ایسے لوگ جو کرائے پر میسر نہیں ہیں رکھا شو جی کی خدمات کوئی بھی حاصل کر سکتا ہے اس کی خدمات کے بدلے میں اس کی آمدورفت کے اخراجات اور کھانے پینے کے اخراجات کی ادائیگی کرنی ہو گی اور اس طرح شو جی کی خدمات سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے- بعض اوقات لوگ شوجی کی رفاقت سے خوش ہو کر اس کو اضافی پیسے بھی دے دیتے ہیں-
 
image
 
شو جی کا یہ کاروبار سوشل میڈیا پر اتنا مقبول ہوا کہ دو سال کے قلیل عرصے میں ان کے فالورز کی تعداد لاکھوں تک جا پہنچی اور لوگ ان کی رفاقت کے لیے بکنگ کروانے لگے-
YOU MAY ALSO LIKE: