ہمارا سیارہ واقعی میں ایک حیرت انگیز اور قابل دیدار خوبصورت مقام ہے ، جو
خوبصورت قدرتی عجائبات سے بھرا ہوا ہے۔ ہم نے اپنی بات کو ثابت کرنے کے لئے
یہاں کچھ حیرت انگیز تصاویر اکٹھی کی ہیں جو کہ فطرت کی شاندار فنکاری کو
شاندار انداز میں ظاہر کرتی ہیں- قدرتی نظاروں پر مبنی یہ تصاویر مکمل طور
پر حقیقی ہیں اور انہیں فوٹو شاپ جیسے کسی بھی سافٹ وئیر سے ایڈٹ نہیں کیا
گیا- |
|
|
وہ مقام جہاں نمب صحرا اور سمندر آپس میں ملتے ہیں اور یہ شاندار نظارہ
وجود میں آتا ہے- |
|
|
ناروے کے علاقے Svalbard میں گلیشیر کے کنارے سے نکلنے والی آبشار- |
|
|
سوئٹزر لینڈ کا دریائے ویرز جس کا پانی اتنا صاف و شفاف ہے کہ آپ اس کی تہہ
تک دیکھ سکتے ہیں- |
|
|
غروب آفتاب کا ایسا پرکشش منظر جسے لفظوں میں بیان کرنا ناممکن ہے- |
|
|
Damavand پہاڑ کے اوپر جزوی بادلوں کا نظارہ جو چوٹی کو اپنے گھیرے میں لیے
ہوئے ہیں- |
|
|
جنوبی ڈکوٹا میں آسمانی بجلی کے چمکنے اور گرنے کا ایک ہیبت ناک منظر جو
کسی کو بھی خوف میں مبتلا کرسکتا ہے- |
|
|
ایک ہیلی کاپٹر پانی کی سطح تک پہنچنے کی کوشش کر رہا ہے اور یہ حقیقی معنوں
میں ایک دلچسپ نظارہ ہے- |
|
|
خزاں کے رنگ پانی میں جھلکتے ہوئے اور یہ رنگا رنگ نظارہ بھی کسی سافٹ وئیر کا
کمال نہیں بلکہ قدرتی خوبصورتی ہے- |
|
|
سمندر کی گہرائی میں پائی جانے والی ایک جیلی فش جو کسی دوسری دنیا کی مخلوق
معلوم ہوتی ہے- |
|
|
ڈریگن فلائی جسے بارش کے پانی کے قطروں نے ڈھانپ رکھا ہے- |