ٹھنڈے موسم مفید کے پھل

سردی کا موسم پورے جوبن پر ہے ‘اس موسم کے کھانوں کی فہرست میں گرم سوپ ‘ گری دار میوے اور کافی شامل ہیں جن سے لطف اندوز ہونے کیلئے لوگ موسم سرما کا شدت سے انتظار کرتے ہیں۔ہم پاکستانی اس اعتبار سے خوش قسمت ہیں کہ دنیا کے دیگر خطوں کی نسبت ہمیں سارا سال مفید پھلوں ‘ سبزیوں اور فصلوں سے فیضیاب ہونے کا موقع میسر آتا ہے ۔ آئیے آج ہم آپ کو اس موسم کے پھلوں کی افادیت سے آگاہ کرتے ہیں ۔

کینو/سنگترے/مالٹے
کینو ‘ سنگترے اور مالٹے ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے سردیوں کے وہ خاص پھل ہیں جن کا لوگ شدت سے انتظار کرتے ہیں ۔یہ پھل اپنے کھٹے میٹھے ذائقے کی وجہ سے کھانے اور پینے دونوں میں بے مثل ہیں ۔ا ن پھلوں میں کثرت سے وٹامن سی پایا جاتا ہے جو جسم اور جلد دونوں کےلئے نہایت صحت بخش ہے ۔

ناشپاتی
دنیا میں سینکڑوں سال سے پیدا ہونے والی ناشپاتی کی خاصیت یہ ہے کہ یہ بہت دنوں تک خراب نہیں ہوتی۔ اس پھل کو اولاًچین اور مشرق وسطیٰ میں کاشت کیا گیاجہاں سے یہ ساری دنیا میں تک پہنچی ‘سیب سے ملتی جلتی خوبیوں کی بناءپر اسے سیب کا ”قریبی رشتہ دار “ قرار دیا جاتا ہے۔کم حراروں اور زیادہ ریشوں کی بناءپر اسے وزن میں کمی کیلئے معاون سمجھا جاتا ہے۔ناشپاتی میں موجود سوڈیم اور پوٹاشیم دل کے امراض سے محفوظ رکھتے ہیں‘ اس کے ریشے بلڈ شوگر اور کولیسٹرول کی سطح قابو میں رکھنے کے ساتھ دل کو بھی اچھی حالت میں رکھتے ہیں۔

گریپ فروٹ/چکوترے
چکوترے ہائی نیوٹریشن ہونے کے علاوہ کم حراروںکے حامل ہوتے ہیں۔اس میں موجود اینٹی آکسائیڈینٹ صحت کیلئے انتہائی مفید ہوتے ہیں ۔چکوترے میں وٹامن سی کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے جو بیماریوں کےخلاف قوت مدافعت بڑھاتا ہے ۔ اس میں پائے جانے والے اینٹی آکسائیڈینٹس جسم کے سیلز کو جرثوموں سے بچاکر رکھتی ہے ۔میڈیکل سائنس کی تحقیقات کے مطابق وٹامن سی جسم کو وائرل کولڈ جیسی بیماری سے بچاتا ہے ۔ چکوترے میں وٹامن بی زنک ‘ جست اور فولاد شامل ہوتا ہے جو جلد کو خوبصورت بنانے میں مدد دیتا ہے ۔

املوک/جاپانی پھل
املوک جسے جاپانی پھل بھی کہا جاتا ہے ‘کے چھلکوں میں اینٹی ایجنگ صلاحیت ہوتی ہے۔یہ پھل وزن کم کرنے کے خواہشمندوں کیلئے ایک تحفہ ہے کیونکہ 128گرام کے املوک میں 31گرام کاربوہائیڈریٹس ہوتے ہیںجبکہ اس میں چکنائی نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے۔اس کے چھلکوں میں موجود فائٹو کیمیکل جلد کو بڑھتی عمر کے اثرات سے بچاتا ہے جبکہ فائبر زہاضمہ بہتر بناتے ہیں۔یہ پھل جسمانی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے لوگوں اور بچوں کیلئے بہترین ہے۔

شریفے
برصغیر میں کچھ پھل ایسے ہیں جو دیگر ممالک میں بہت کم نظر آتے ہیں ان میں سے ایک شریفہ بھی ہے۔منفرد ذائقے‘ اہم غذائی اجزاءاور صحت کیلئے فوائد سے بھرپور یہ پھل لذت میں اپنی مثال آپ ہے ۔اس میں چربی یا کولیسٹرول نہیں ہوتا جبکہ اینٹی آکسائیڈنٹس‘ وٹامن سی‘ وٹامن بی سکس‘ کیلشیئم‘ میگنیشم اور فولاد وغیرہ اسے صحت کیلئے بہترین بناتے ہیں۔یہ بینائی کو بہتر بناتا ہے ‘ جسمانی دفاعی نظام مضبوط کرتا ہے‘ جوڑوں کے درد میں کمی کرتا ہے ‘نظام ہاضمہ کے مسائل اورخون کی کمی دُور کرتا ہے ‘جلد کی خوبصورتی بڑھاتا ہے اوربال گرنے سے روکتا ہے ۔



 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Shazia Anwar
About the Author: Shazia Anwar Read More Articles by Shazia Anwar: 201 Articles with 307717 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.