چہرے کی خوبصورتی میں ہونٹوں کا انتہائی اہم کردار ہوتا
ہے ‘ نرم اور گلابی رنگ کے ہونٹ چہرے کی دلکشی میں اضافے کا سبب ہوتے ہیں
جبکہ سیاہی مائل ہونٹ چہرے کے مجموعی تاثر کو بگاڑ کر رکھ دیتے ہیں۔ہم
دیکھتے ہیں کہ کچھ لوگوں کے چہرے صاف ستھرے ہوتے ہیں مگر اُن کے ہونٹ کالے
پڑ جاتے ہیں جس سے چہرے پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ہونٹوں کی سیاہی کے
پیچھے ہماری بے توجہی مخفی ہے ‘ جب کہ ہونٹ بھی ہماری بھرپور توجہ مانگتے
ہیں ۔آئیے ہم آپ کو ہونٹوں کی خوبصورتی کی بحالی اور اضافے کیلئے کچھ
تراکیب بتاتے ہیں۔
دھول‘ مٹی اور گردوغبار نہ صرف چہرے بلکہ ہونٹوں پر بھی جم جاتے ہیں جو بعد
میں ہونٹوں کے کالے ہونے کی وجہ بنتے ہیں اسی لئے جب بھی منہ دھوئیں اپنے
ہونٹوں کو بھی اچھی طرح صاف کریںاورانہیں تواتر کے ساتھ موائسچرائز کریں
تاکہ ہونٹ گندگی و میل سے محفوظ رہیں ۔
اگر ہونٹ پھٹ رہے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ہونٹوں پر موجود مردہ جلد
اُتررہی ہے ‘ کچھ لوگ اپنے ہونٹوں سے اس جلد کو نہیں ہٹاتے تاکہ یہ جلد از
خود ہونٹوں سے اُتر جائے جبکہ ہوتا کچھ یوں ہے کہ اس مردہ جلد پر موجود
جراثیم ہونٹوں کی اندرونی جلد میں جم کر ہونٹوں کی سیاہی کا باعث بنتے ہیں
۔
دھوپ میں نکلتے وقت ہونٹوں پر بھی سن بلاک لگائیں تاکہ سورج کی مضر شعاعوں
سے ہونٹوں کو بھی محفوظ رکھا جاسکے۔ بہت زیادہ اور غیر معیاری لپ اسٹکس بھی
ہونٹوں کی خوبصورتی کی دشمن ہوتی ہیں اُن کی وجہ سے ہونٹوں کی رنگت خراب
ہوجاتی ہے‘ اس لئے ہر وقت اور غیر معیاری لپ اسٹک کے استعمال سے گریز
کریں۔کولڈرنک‘ کافی اور انرجی ڈرنکس کا بے تحاشہ استعمال ہونٹوں کی
خوبصورتی کو ماند کرتا ہے اس جانب بھی توجہ دیں۔
لیموں میں شامل نامیاتی مرکبات اور سٹرک ایسڈ خوبصورتی بڑھانے میں اہم کام
کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ لیموں کو مختلف بیوٹی ٹپس میں استعمال کیا جاتا ہے
اسی طرح سے شہد صحت سے لے کر خوبصورتی تک ہر چیز کیلئے فائدہ مند ہے۔ آدھے
چائے کے چمچے شہد میں لیموں کے رس کے چند قطرے ملاکر ہونٹوں پر لگائیں۔ یہ
عمل ہونٹوں کی سیاہی دور کرنے میں معاون ہے ۔ کچے دودھ میں لیموں کا رس
ملاکر ہونٹوں پر لگانے سے ہونٹوں کا قدرتی رنگ بحال ہوجاتا ہے ۔ لیموں کو
آدھا کاٹ کر رس نچوڑ لیں‘ اس کے چھلکے ہونٹوں پر رگڑیں۔ اس عمل سے ہونٹوں
کی اسکربنگ ہوگی اور تمام مردہ خلیات جلد سے نکل جائیں گے۔
سیاہ ہونٹوں کو گلابی بنانے کیلئے لال پھل زیادہ سے زیادہ استعمال کریں
۔کینو ‘ سیب ‘ گا جر اور گاجر کا جوس روزمرہ کی خوراک کا حصہ بنائیں ۔ناریل
کا تیل ‘ گلیسرین اور شہد کا موم گرم کر یں‘ اس میں زاعفران اور ایسنشل آئل
ملاکر باقاعدگی سے ہونٹوں پر لگائیں ‘ ہونٹوں کی سیاہی بہت جلد دور ہو جائے
گی ۔ ہونٹوں کو گلابی کرنے کیلئے چقندر کو ہونٹوں پر لگانا بھی فائدہ مند
ثابت ہوتا ہے ۔
رات کو سونے سے پہلے ہونٹوں پر ویسلین لگا کر سوئیں۔ سونے سے پہلے زاعفران
کے دو تین پتے پانی میں بھگو کر ہونٹوں پر لگائیں اور پانچ منٹ بعد دھو
لیں۔پسی ہوئی پھٹکری‘ گلاب کا عرق اور لیموں کے چند قطرے ملا کر ہونٹوں پر
لگائیں۔تھوڑی سی بالائی میںچند قطرے لیموں کا رس ملا کرہونٹوں پر
لگائیں۔پھٹکری اور گلیسرین ملا کر لگانے سے بھی ہونٹ خوبصورت ہوجاتے
ہیں۔سردیوں میں اکثر ہونٹ پھٹ جاتے ہیں اسلئے گائے کا کچا دودھ روزانہ
ہونٹوں پر لگائیں۔ٹماٹر کاٹ کر ہونٹوں پر ملنے سے بھی ہونٹوں کی سیاہی دور
ہوجاتی ہے۔لیموں کے چھلکوں کو ہونٹوں پر رگڑنے کا عمل بھی مفید ہے۔گلاب کی
پتیوں کو پیس کر دودھ میں ملائیں اور اسے تسلسل سے لگائیں تو بھی اچھے
نتائج ملتے ہیں۔
|