|
|
سال 2020 اپنی تمام تر ہلاکت خیزیوں کے ساتھ ختم ہو گیا
۔ 2020 کے آغاز میں کسی کو بھی اندازہ نہیں تھا کہ یہ سال پوری دنیا کے طرز
زندگی کو یکسر بدل کر رکھ دے گا اس سال میں کرونا وائرس نے پوری دنیا کو
ایک آزمائش سے گزارا- لوگوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا کئی لوگ دنیا کے
معاشی حالات کے سبب بے روزگار ہوئے مگر سال کے آخر میں اس کی ویکسین کی
دریافت نے دنیا کو ایک امید دے دی ہے کہ آنے والا سال شائد مشکلات کے خاتمے
کا سال ہو سکتا ہے- یہ سال ان لوگوں کے لیے امید کی کیا نوید لے کر آرہا ہے
جو افراد جنوری کے مہینے میں پیدا ہوئے اس حوالے سے آج ہم آپ کو بتائيں گے- |
|
جنوری کے مہینے میں پیدا
ہونے والے افراد کی خصوصیات |
اس مہینے میں پیدا ہونے والے افراد محنتی، وفادار اور
پیدائشی طور پر قائدانہ صلاحیتوں کے حامل افراد ہوتے ہیں یہ لوگ قدامت
پرستی کی مثال ہوتے ہیں اور جلد نئے ماحول اور حالات میں گھلنے ملنے کی
صلاحیتوں سے عاری ہوتے ہیں- مگر ان افراد کی شدید محنت کرنے کی صلاحیت ان
کو ہر قسم کے ماحول میں ڈھلنے میں مدد دیتی ہے اس مہینے میں پیدا ہونے والے
افراد کے لیے سال 2021 کیسا ثابت ہو سکتا ہے اس کے بارے میں ہم آپ کو آج
بتائيں گے- |
|
سال 2021 جنوری میں پیدا
ہونے والوں کے لیے |
سال 2021 کا سال جنوری میں پیدا ہونے والے افراد کے لیے
خوش قسمت ترین سال قرار دیا جا رہا ہے خاص طور پر مارچ اور اپریل کے مہینے
میں ان افراد کو بڑی خوشخبریاں اور کامیابیاں مل سکتی ہیں- کہنے والوں کا
تو یہاں تک کہنا ہے کہ اس سال جنوری میں پیدا ہونے والے افراد کو ان کی
محنتوں کے سبب ایسی کامیابیاں مل سکتی ہیں جس کی خواہش وہ گزشتہ کئی سالوں
سے اپنے دل میں رکھے ہوئے تھے- |
|
|
|
مثبت سوچ اور زيادہ
مواقع |
اس سال کے آغاز سے ہی جنوری میں پیدا ہونے والے افراد کی
طرز فکر میں بڑی تبدیلی واقع ہو گی اور وہ اپنی سوچ کو مثبت کر کے کامیابی
کی جانب رواں دواں ہونے کی تیاری کریں گے جس کے باعث ان کو کامیابیوں کے
راستے کی جانب جانے کی آسان مواقع میسر آسکتے ہیں- |
|
معاشی کامیابیاں |
یہ سال معاشی میدان میں بھی کامیابیوں کا پیغام لے کر
آئے گا خاص طور پر جون اور جولائی کے مہینوں میں کیے جانے والے فیصلے دیر
پا اثرات کے حامل ہو سکتے ہیں اور معاشی حالات کو سدھار سکتے ہیں- |
|
ازدواجی زندگی |
ازدواجی نقطہ نظر سے یہ سال ان افراد کے لیے جو پہلے سے
شادی شدہ ہیں سکون کا باعث ہو سکتا ہے اور جن افراد کی شادی اب تک نہیں ہو
سکی ان کو بھی جیون ساتھی کی تلاش میں کامیابی مل سکتی ہے- اور اس سال کے
اختتام سے پہلے پہلے ان کی جیون ساتھی کی تلاش میں کامیابی مل سکتی ہے- |
|
|
|
صحت |
اس سال آپ کو اپنی صحت کے ساتھ ساتھ اپنے پیاروں کی صحت
کا بہت خیال رکھنا ہے ایک قریبی عزیز کی صحت کے مسائل آپ کی پریشانی کا
باعث ہو سکتے ہیں اس وجہ سے اپنے قریبی لوگوں کا بہت خیال رکھیں- |
|
یاد رہے ! |
مستقبل کا حال اللہ سے بہتر کوئی نہیں جانتا ہے اس وجہ
سے ہم سب کو اس بات پر یقین رکھنا چاہیے کہ ہمارے ہر معاملے کا تعلق اللہ
کی ذات سے ہے اور وہی قادر و کریم ہے |