مچھلی کے تیل کو چمکدار جلد کے لیے بطور سپلیمنٹ استعمال کرنے والے ہو جائيں ہوشیار، یہ صحت کے لیے کتنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے؟ جانیں

image
 
مچھلی کے تیل سے تیار ہونے والے سپلیمنٹ اکثر افراد روزانہ کی بنیاد پر استعمال کرتے ہیں- مچھلی کے تیل سے تیار ہونے والے کیپسول عام طور پر مچھلی کی چکنائی سے تیار کیے جاتے ہیں جب کہ بعض کیپسول مچھلی کے جگر کی چکنائی سے بھی تیار کیے جاتے ہیں- ان سپلیمنٹ کا سب سے اہم جز اومیگا 3 ہوتا ہے جو کہ ایک جانب تو جلد ، بالوں کی صحت کے لیے بہت مفید ہوتا ہے اور دوسری جانب یہ دل کے دورے کے خطرات سے بھی بچاتا ہے- مگر ان فائدوں کے ساتھ ساتھ اس کے استعمال انسانی صحت کے لیے کئی حوالوں سے خطرناک بھی ثابت ہو سکتا ہے-
 
مچھلی کے تیل کے نقصانات
1: مسوڑھوں اور ناک سے خون جاری ہونا
مچھلی کے تیل کا مستقل استعمال خون کے جمنے کی صلاحیت کو کم کر دیتا ہے جس کے نتیجے میں ناک اور مسوڑھوں سے باربار خون جاری ہو جاتا ہے- اس وجہ سے مچھلی کے تیل والے سپلیمنٹ کا استعمال ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر نہ کیا جائے اور اس کی مقدار کا تعین بھی ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق کیا جائے-
 
2: ذیابطیس کے مریضوں کے لیے خطرناک
ماہرین کے مطابق 8 گرام تک مچھلی کے تیل کے سپلیمنٹ کے روزانہ کی بنیاد پر استعمال خون میں گلو کوز کی مقدار میں اضافے کا سبب بنتا ہے اور مستقل طور پر خون میں گلوکوز کی مقدار کی زیادتی بلڈ پریشر میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے- اس لیے ذیابطیس کے مریضوں کو ان سپلیمنٹ کے استعمال میں خصوصی احتیاط برتنی چاہیے-
 
image
 
3: ڈائیریا کا سبب
مچھلی کے تیل کے سپلیمنٹ استعمال کرنے والوں کو اگر یہ سوٹ نہ کرے تو اس صورت میں ایسے افراد کو ڈائيریا کی شکایت ہو سکتی ہے جس کے سبب ان کو موشن اور الٹیاں لگ سکتی ہیں- ایسا درحقیقت اس سپلیمنٹ کے سائڈ افیکٹ کے طور پر ہوتا ہے اور ایسے افراد جن کو یہ شکایت ہو ان کو اس کا استعمال ترک کر دینا چاہے-
 
4: فالج
مچھلی کے تیل کے سپلیمنٹ کا استعمال کرنے والے افراد کو فالج کے ہونے کے امکانات میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے- اس کی وجہ یہ ہے کہ چونکہ اس کے استعمال سے خون کے جمنے کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے اس وجہ سے دماغ کی کمزور شریانیں پھٹ جاتی ہیں اور ان سے بہنے والا خون دماغ میں جم کر فالج کا باعث بن سکتا ہے-
 
image
 
5: سینے میں جلن
ایک جانب مچھلی کے تیل کا بطور سپلیمنٹ استعمال دل کے دورے کے خطرے کو کم کرتا ہے مگر اس کے اندر چکنائی کی بڑی مقدار ہونے کے سبب یہ معدے میں جلن کا باعث بنتا ہے اس کے ساتھ ساتھ متلی اور بدہضمی کی کیفیت کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے-
 
مختصراً!
مچھلی کے تیل کے سپلیمنٹ اگرچہ ایک مفید چیز ہے مگر اس کا استعمال اگر ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر کیا جائے اور اس کی مقدار کا بھی تعین اپنے طور پر کر لیا جائے تو یہ فائدہ مند کے بجائے نقصان کا بھی سبب ہو سکتا ہے اس وجہ سے اس کے استعمال میں خصوصی احتیاط کریں-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: