میں نہیں چاہتا میرے مرنے کے بعد میرا کتا یتیم ہو اس لیے آدھی جائیداد کتے کے نام کر دی، مرنے سے قبل لوگوں کی عجیب وغریب وصیتیں

انسان اپنی ساری زندگی اپنے خاندان والوں کے لیے محنت کرتا ہے یہ خاندان انسان کے دکھ سکھ کا ساتھی ہوتا ہے یہی وجہ ہوتی ہے کہ مرنے کے بعد یہی خاندان والے وارث قرار پاتے ہیں- مگر ہر انسان کے پاس یہ حق ہوتا ہے کہ وہ وصیت کے ذریعے اپنے ترکے کو تقسیم کر سکے اور اپنی مرضی سے چاہے تو اپنی دولت سے کسی کو محروم رکھ دے یا پھر کسی کو نواز دے اپنی دولت اپنے خاندان والوں کو تو سبھی دیتے ہیں مگر اپنی انوکھی وصیت سے سب کو حیرت میں ڈال دیں ایسی ہی کچھ وصیتوں کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے-
 
1: آدھی دولت کتے کے نام کر دی
بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے 50 سالہ رہائشی اوم نرائن ورما کی چار بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے اور پیشے کے اعتبار سے کسان اوم نرائن اٹھارہ ایکڑ زمین کے مالک ہیں جو کہ ایک بڑی جائیداد کہلائی جا سکتی ہے- مگر اوم نرائن نے اپنی زںدگی میں ہی اپنی وصیت تحریر کر دی ہے جس کی رو سے ان کی آدھی جائيداد ان کی بیوی چمپا بائی کے نام ہے جب کہ باقی آدھی جائیداد انہوں نے اپنے پالتو کتے کے نام کر دیا ہے- جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ ان کے مرنے کے بعد ان کا کتا یتیم ہو جاۓ اوم نرائن اپنے بچوں کے رویے سے دلبرداشتہ ہونے کے بعد یہ فیصلہ کرنے پر مجبور ہوئے-
image
 
2: پینتیس ہزار پاؤنڈ دوستوں کی محفل کے لیے
انسان ساری زندگی دوستوں کی محفل میں سب سے زيادہ خوشی محسوس کرتا ہے مگر ایسا انسان کسی نے نہ دیکھا ہو گا جو کہ مرنے کے بعد اپنے دوستوں کو محفل جمانے کے لیے ایک بڑی رقم چھوڑ کر مرے- ایسا ہی ایک انسان راجر براؤن تھا جس کا انتقال 2013 میں پروسٹیٹ کینسر کے سبب ہوا جس کے دو بیٹے بھی تھے مگر اس نے مرتے ہوئے پینتیس ہزار پاونڈ کی خطیر رقم اپنے دوستوں کے لیے چھوڑی تاکہ وہ اس کے مرنے کے بعد یورپ سے دور جا کر کہیں تفریح کر سکیں اور شراب کی محفل بپا کر سکیں-
image
 
3: بیوی کو مرنے کے بعد روزانہ پھول دینے کی وصیت
یہ وصیت امریکی کامیڈین بیک بینی نے کی تھی انہوں نے مرنے سے قبل ایک خطیر رقم ایک پھولوں والے کو صرف اس لیے دی تھی کہ ان کے مرنے کے بعد ہر روز ایک سرخ گلاب لمبی ڈنڈی کے ساتھ وہ ان کی بیوی کو ان کی جانب سے محبت کے اظہار کے طور پر دے گا اور یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہا جب تک کہ ان کی بیوی کا انتقال نہیں ہو گیا-
image
 
4: جو زيادہ بچے پیدا کرے اس کو دولت ملے گی
کینیڈا کے ایک وکیل چارلس وینس ملر کی وصیت اس حوالے سے حیرت انگیز تھی کہ ان کا مرتے ہوئے یہ کہنا تھا کہ چونکہ ان کا کوئی قریبی رشتے دار موجود نہیں ہے اس وجہ سے ان کی ساری دولت اس عورت کو ملے گی جو کہ ٹورنٹو میں سب سے زیادہ بچے پیدا کرے گی- اس دولت کے حصول کے لیے کئی عورتوں نے کوشش کی اس کے بعد چار عورتیں ان کی دولت کی حقدار ٹہریں جنہوں نے نو بچے پیدا کیے تھے اور ہر عورت کے درمیان ان کی دولت کو یکساں تقسیم کر دیا گیا-
image
YOU MAY ALSO LIKE: