150 سال پرانی مسجد، 112 سال پرانا ریلوے اسٹیشن اور -- 160 سال پہلے دنیا کیسی تھی؟

دنیا بھر میں تاریخی لمحات اور خاص مواقعوں کی تصاویر کھنیچ کر ہمیشہ کے لیے محفوظ کر لی جاتی ہیں کیونکہ اکثر لوگ تاریخی مقامات٬ یادگاروں اور خاص مواقعوں سے محبت کرتے ہیں- اور پھر یہی تصاویر بعد میں قیمتی اثاثہ بھی بن جاتی ہیں-آج کا آرٹیکل چند بہت اہم اور مقبول تاریخی تصاویر پر مشتمل ہے- یہ نایاب تصاویر شاید ہی آپ نے پہلے کبھی دیکھی ہوں-
 
image
یہ منظر 1908 کا ہے اور اس تصویر میں دکھائی دینے والا مقام نیو یارک کا ایک ریلوے اسٹیشن ہے جس پر اس وقت تعمیراتی کام جاری تھا- یہ آج بھی دنیا کا سب سے بڑا ریلوے اسٹیشن ہے اور اسے گرینڈ سینٹرل ٹرمینل کے نام سے جانا جاتا ہے-
 
image
یہ 150 سال پرانی تصویر ہے یعنی یہ تصویر 1870 میں کھینچی گئی- تصویر میں ایک مسجد دکھائی دے رہی ہے اور یہ مسجد اسپین کے شہر سیوٹا میں ہے اور یہ مسجد آج بھی قائم ہے- چھوٹے سے رقبے پر تعمیر یہ مسجد اسپین اور مراکش کی سرحد پر واقع ہے-
 
image
یہ اسپین کے شہر سیوٹا کی ہی ایک اور قدیم تصویر ہے جو کہ 115 سال پہلے یعنی 1905 میں کھینچی گئی- آج یہ شہر اتنا جدید ہوچکا ہے کہ اسے اس کی اپنی پرانی تصاویر سے پہچاننا مشکل ہوگیا ہے-
 
image
یہ منظر 1912 کا ہے اور یہ مقام نیویارک میں واقع ہے- اس مقام پر وائٹ اسٹار لائن کا دفتر قائم تھا- یہ وہی کمپنی تھی جو بحری سفر کرنے والے مسافروں کے لیے بحری جہاز چلایا کرتی تھی جبکہ ٹائی ٹیننک بھی اسی کمپنی کی ملکیت تھا- تصویر میں نظر آنے والے افراد وائٹ اسٹار لائن کے دفتر باہر کھڑے ہیں کیونکہ وہ ٹائی ٹیننک کے ڈوبنے کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال جاننا چاہتے ہیں-
 
image
یہ تصویر آج سے 125 سال پہلے کھینچی گئی تھی اور اس میں دکھائی دینے والا منظر امریکی ریاست روڈ آئی لینڈ کے شہر پروویڈینس کا ہے- یہ تصویر 1895 میں کھینچی گئی تھی اور اس میں اس وقت کی مختلف عمارات دکھائی دے رہی ہیں- دلچسپ بات یہ ہے کہ تصویر میں موجود دریا پر بنا یہ پُل اب تبدیل کیا جا چکا ہے اور اب نئے طرز میں دکھائے دیتا ہے-
 
image
یہ تصویر دوسری جنگِ عظیم کے دوران کھیںچی گئی تھی- یہ فن لینڈ کا منظر ہے جو موسمِ سرما کے دوران فوٹوگرافر نے کیمرے میں قید کیا- تصویر میں دکھائی دینے والا طیارہ روس کا لڑاکا طیارہ تھا جو پائلٹ سے بےقابو ہو کر ان درختوں میں آ گرا-
 
image
یہ 160 سال پہلے کا منظر ہے اور یہ تصویر 1860 کی ہے- یہ منظر روس کے شہر تویر کے ریلوے اسٹیشن کا ہے- تصویر میں دکھائی دینے والا انجن اسٹیم انجن ہے جو کہ کوئلے کی مدد سے چلایا جاتا تھا-
 
YOU MAY ALSO LIKE: