حاملہ حالت میں کھٹا کھانے کا تو سب کا دل چاہتا ہے مگر آئیشیڈو سے لے کر ماچس تک کھانے کی خواہش رکھنے والی حاملہ خواتین کے بارے میں جانیں

حالت حمل میں ہوتے ہوئے کسی بھی عورت کی عادات میں واضح فرق دیکھنے میں آتا ہے ماہرین کے مطابق عادات کی یہ تبدیلی ہارمون کے نظام میں تبدیلی کے باعث ہوتا ہے- یہ تبدیلی خواتین کی غذائی عادات میں بھی دیکھنے میں آتی ہے اکثر خواتین کا دل ان دنوں ایسی چیزیں کھانے کو چاہتا ہے جن کو عام دنوں میں وہ دیکھنا بھی پسند نہیں کرتی ہیں- عام طور پر کھٹی چیزیں اور اچار وغیرہ کھانے کا دل تو تمام ہی حاملہ خواتین کا چاہتا ہے مگر آج ہم آپ کو کچھ ایسی خواتین کے بارے میں بتائيں گے جو کہ حاملہ حالت میں عجیب چیزوں کو کھانے کی خواہش محسوس کرتی تھیں-
 
1: اسفنج کھانے کی خواہشمند
ایما اسنو حاملہ حالت میں جس چیز کو کھانے کی عادت میں مبتلا تھیں وہ بہت ہی منفرد تھی اس کو حالت حمل میں اسفنج کھانے کی عادت ہو گئی تھی- اس نے اپنے حالت حمل کے دوران 14 اسفنج چبا لیے اس کا یہ کہنا تھا کہ اگر اس کو چبانے کے لیے اسفنج نہ ملتے تو اس کی حالت خراب ہو جاتی اور وہ کانپنا شروع کر دیتی- اس وجہ سے اس کے شوہر کو ان دنوں ہر وقت اس کے لیے اسفنج گھر میں رکھنا پڑتا ۔ مگر حمل کے خاتمے کے بعد اس کی یہ عادت بھی خودبخود ختم ہو گئی-
image
 
2: آئی شیڈو
ایک اور خاتون نے اس حوالے سے اس بات کا اعتراف کیا کہ جب وہ حمل سے ہوئيں تو ان کو آئی شیڈو کی خوشبو بہت پسند آنے لگی- یہاں تک کہ انہوں نے اس کو کھانا بھی شروع کر دیا شروع شروع میں تو انہوں نے اس عادت سے خود کو روکنے کی بہت کوشش کی- مگر جب اس حوالے سے انہوں نے ڈاکٹر سے رجوع کیا تو ان کی ڈاکٹر کا یہ کہنا تھا کہ ہارمون کی تبدیلی کی وجہ سے یہ ممکن ہے اور ڈلیوری کے بعد ان کی عادت خود ختم ہو جائے گی-
image
 
3: گوشت اور خون کی بو
کچھ خواتین سختی سے سبزی خور ہوتی ہیں اور گوشت کھانے سے پرہیز کرتی ہیں مگر حالت حمل میں انہیں کچے گوشت اور خون کی خوشبو بہت پسند آنے لگتی ہے اور ان کی خواہش اور کوشش یہ ہوتی ہے وہ ہر وقت بس گوشت کھاتی رہیں- ڈاکٹر کے مطابق ان کی یہ خواہش درحقیقت خون کی کمی کے سبب بھی ہو سکتی ہے اس کےعلاج کےط ور پر آئرن سپلیمنٹ کا استعمال ان کی اس حالت کو بہتر بنا سکتا ہے-
image
 
4: ماچس کا مصالحہ
اس حوالے سے ایک خاتون کا یہ کہنا تھا کہ ان کی آنٹی حاملہ حالت میں ایک عجیب و غریب عادت میں مبتلا ہو گئی تھیں اور وہ ماچس کے مصالحے کو نہ صرف سونگھتی تھیں بلکہ اس کے مصالحے والی جگہ کو چاٹتی تھیں اور ان کو اس کا ذائقہ حمل کی حالت میں بہت پسند تھا-
image
 
5: عجیب کھانے کے چیزوں کا امتزاج
حالت حمل میں عجیب ذائقے انسان کو پسند آنے لگتے ہیں کچھ خواتین اس موقع پر اچار کو آئس کریم کے ساتھ ملا کر کھانا پسند کرتی ہیں جب کہ کچھ خواتین ان دنوں میں بریانی کے اوپر کیچپ ڈال کر بھی دیکھی گئی ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE: