انجمن تاجراں چوکپنڈوڑی کا قیام

 کسی بھی شہر میں انجمن تاجراں کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے وہ سرکاری انتظامیہ اور تاجروں کے درمیان پل کا کردار ادا کرتی ہے ایک دکاندار کا شٹر سے لے کر کاونٹر تک حفاظت کی زمہداری بھی تاجر تنظیم کے ذمے ہوتی ہے متحرک اور فعال تاجر تنظیمیں تاجروں کے ہر طرح کے مسائل کے حل کروانے میں اپنا کردار ادا کرتی ہیں پہلی بات جو کسی بھی تاجر تنظیم کیلیئے بہت اہم سمجھی جاتی ہے وہ یہ ہے کہ اس طرح کی تنظیموں کا کردار غیر سیاسی ہونا چاہیئے بلخصوص صدر جیسے عہدے تو بلکل غیر سیاسی ہونے چاہیئں لیکن بد قسمتی سے ہمارے ہاں یہ رواج نہیں یہاں پر ہر تاجر تنظیم کے پیچھے سیاسی ہاتھ کار فرما ہوتے ہیں جو ان کو اپنے مقاصد کیلیئے استمعال کرتے ہیں جس وجہ سے تنظیمیں دھڑوں کا شکار ہو جاتی ہیں جس کا نتیجہ ٹوٹ پھوٹ کی صورت میں نکلتا ہے اور تنظیمیں ٹوٹ کر بکھر جایا کرتی ہیں بلکل اسی طرح کی صورتحال اجکل چوکپندوڑی بازارمیں دیکھنے اور سننے کو مل رہی ہے جہاں پر چند ماہ قبل ایک تاجر تنظیم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کے صدر راجہ سہیل جہانگیر مقرر کیئے گئے ہیں اس تنظیم کا قیام میں کلرسیداں کی مرکزی انجمن تاجراں کے صدر شہزاد اکبر بٹ کی بہت زیادہ کاوشیں شامل تھیں انہوں نے اس تنظیم کے قیام میں اپنا بہت بڑا کردار ادا کیا ہے ان کے مطابق انہوں نے اس تنظیم کو رجسٹرڈ کروانے سرکاری انتظامیہ سے صدر کی ملاقاتیں کروائی اور تنظیم کو فعال کروایا ہے لیکن جب نوٹیفیکیشن کی تقسیم کا مرحلہ آیا جس میں بھی ان کا ہی مرکزی کردار ہونا چاہیئے تھا لیکن ایک سازش کے تحت ان کو اس تنظیم کے معاملات سے الگ کر دیا گیا ہے جس وجہ سے ایک نئی اور مضبوط تنظیم بنانے کی ضرورت پیش آ گئی ہے جبکہ اسی حوالے سے پہلی قایم شدہ تنظیم کے صدر راجہ سہیل جہانگیر کا موقف ہے کہ ان کے ساتھ 107 ممبرز ہیں سب کو ساتھ لے کر چلنا ان کی مجبوری ہے ان ممبران میں سے زیادہ تر کا خیال یہ ہے کہ ہم شہزاد اکبر بٹ کو زیادہ ترجیح دینے کے بجائے پنجاب کی مرکزی تنظیم کو ترجیح دیں گئے جس میں ان کی تنظیم کی بھلائی متوقع ہے ہم نے شہزاد اکبر بٹ کو تنظیم کے معاملات سے الگ نہیں کیا ہے ہم یہ بھی مانتے ہیں کہ ان کی تنظیم کو بنانے میں بھی ان کا بہت اہم کردار رہا ہے وہ ہمارے ساتھ چلتے رہے ہیں ہم آج بھی ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ہماری تنظیم کو قانونی ھثیت حاصل ہے ہم اپنا کام جاری رکھیں گئے اور اس کو مزید بہتر اور فعال بنائیں گئے ان کا کسی کے ساتھ کوئی تنازعہ نہیں ہے ہم اپنا کردار ادا کرتے رہیں گئے اس کھینچا تانی کے نتیجے میں بروز جمعرات چوکپندوڑی میں انجمن تاجراں کی تشکیل کیلیئے ایک باقاعدہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں چوکپندوڑی کے دکانداروں اور پاکستان تحریک انصاف کی عہدیداروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ہے کلرسیداں کی مرکزی انجمان تاجراں کے صدر شہزاد اکبر بٹ نے نئی باڈی کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق چوھدری عباس صدر،نوید اختر بھٹی سینئر نائب صدر،راجہ ندیم جنجوعہ جنرل سیکریٹری،راجہ لطیف نائب صدر،ابرار خان نائب صدر،سردار گلفراز نائب صدر،راجہ نعمان ظہیر نائب صدر،راجہ اسامہ منظور سیکریٹری اطلاعات و نشریات،محمد رفاقت فنانس سیکریٹری،چوھدری نعمان ڈپٹی جنرل سیکریٹری،چوھدری شہباز رشید ڈپٹی جنرل سیکریٹری،راشد کیانی جوائنٹ سیکریٹری،ارسلان قریشی ڈپٹی جنرل سیکریٹری مقرر کیئے گئے ہیں ان کے علاوہ زیلی کمیٹیاں ن بھی تشکیل دی گئی ہیں مرکزی اور زیلی یکمیٹیوں کے عہدیداروں میں باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی تقسیم کیئے گئے ہیں اس تنظیم میں پہلے سے قایم شدہ تنظیم کے کچھ عہدیداران بھی نئی تنظیم میں شامل ہوئے ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہزاد اکبر بٹ نے کہا کہ یہ تنظیم باقاعدہ متعلقہ سرکاری ااداروں میں رجسٹرڈ کروائی جائے گی اور اس کو قانونی حثیت حاصل ہو گی کلرسیداں کی مرکزی تنظیم کے 700 تاجر ہر مشکل گھڑی میں چوکپندوڑی بازار کے تاجروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گئے اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلیئے ہر قربانی دیں گئے نئے منتخب شدہ صدر چوھدری عباس نے اس سال اپنی مارکیٹ کے دکانداروں کے کرائے نہ بڑھانے کا اعلان کیا ہے تقریب سے ، رہنما پی ٹی آئی میڈم نبیلہ انعام،صدر انجمن تاجراں چوہا خالصہ طاہر محمود بھٹی ا ور چوکپندوڑی کے صدر چوھدری عباس نے بھی خطاب کیا ہے اس موقع پرصدر انجمن تاجراں سر صوبہ شاہ نقاش کیانی،صدر سموٹ بازارسلطان احمد،صدر شاہ باغ بازار راجہ فیصل زبیر،صدر بدوبیرن کلاں بازاظفر محمود، رہنما پی نٹی آئی ہمایوں کیانی،سیکریٹری گڈ گورنس نمبردار عنصر،ڈپٹی جنرل سیکریٹری ر پی ٹی آئی راولپنڈی قمر ایاز،سابق وائس چیرمین یو سی مٹور راجہ شیر بہادر سید سجاد شاہ انچارج پولیس چوکی چوکپندوڑی قیصر کیانی سمیت عوام علاقہ کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ہے دونوں تنظیموں کیلیئے غور کا مقام ہے کہ ایک تنظیم ہونے کی باوجود دوسری تنظیم بنانے کی کی ضرورت کیوں پیش آئی ہے جبکہ پہلی قائم شدہ تنظیم کے صدر کو بھی اس بار پر غوو فکر کرنا ہو گی کہ ان سے ن کی تنظیم کے دیگر عیدیداروں سے کونسی ایسی غلطیاں کوتاہیاں سرزد ہوئی ہیں جن کی وجہ سے ان کے کچھ اپنے عہدیدار بھی ان کا ساتھ چھوڑ کر نئی تنظیم کا حصہ کیوں بن گئے ہیں آخر کوئی تو مسائل ضرور موجود ہے جو ان کی تنظیم کی پستی کا سبب بنے ہیں
 

Muhammad Ashfaq
About the Author: Muhammad Ashfaq Read More Articles by Muhammad Ashfaq: 244 Articles with 142698 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.