ویسپا 70 سال گزرنے کے بعد بھی پرانا کیوں نہیں ہوا؟

دو پہیوں والی بہت معروف سواری ویسپا کو دوسری عالمی جنگ کے بعد اٹلی کی تعمیر نو، خواتین کی طاقت اور نوجوانوں میں مقبولیت سے جوڑا جاتا ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ ویسپا سات عشرے گزرنے کے بعد بھی پرانا کیوں نہیں ہوا۔
 
ویسپا کی پیدائش
دنیا میں سب سے زیادہ شہرت حاصل کرنے والے اسکوٹر ویسپا کو 1946ء کے موسم بہار میں لوگوں کے سامنے پیش کیا گیا۔ اس اسکوٹر کا ڈیزائن سابق ایئرکرافٹ انجینیئر کوراڈینو ڈی اسکانیو نے تیار کیا جبکہ اسے معروف تاجر اینریکو پیاجیو نے پروموٹ کیا۔ عالمی جنگ کے بعد کے اٹلی میں دو پہیوں والی یہ سواری بہت جلد ہی مقبول عام ہو گئی۔
image
 
بطخ، ویسپا کا ممکن نام بنتے بنتے رہ گیا
ابتدائی طور پر اسے ’پاپیرینو‘ کا نام دیا جانے والا تھا جس کا مطلب چھوٹی بطخ ہے۔ مگر تصویر میں نظر آنے والے اینریکو پیاجیو نے اسے دیکھتے ہی کہا کہ یہ ویسپا کی طرح لگتا ہے۔ اطالوی زبان میں ویسپا بِھڑ کو کہتے ہیں۔ 1950ء تک اطالوی درالحکومت روم ویسپا کی آوازوں سے گونج رہا تھا۔
image
 
خواتین کی معروف سواری
پیاجیو نے انتہائی ذہانت سے یہ سمجھ لیا تھا کہ نوجوان پروفیشنل خواتین کے لیے یہ سواری دلچسپی کا باعث ہو سکتی ہے کیونکہ وہ دھول مٹی، تیل یا سڑک کی دیگر غلاظتوں سے محفوظ رہتے ہوئے اس پر سواری کر سکتی ہیں۔ 1946ء میں شائع ہونے والی اس کی پہلی ایڈورٹائزمنٹ میں ایک خود مختار خاتون کو ویسپا پر اپنے کام پر جاتے ہوئے دکھایا گیا۔ یہ پیغام اچھی طرح سمجھا گیا اور خواتین میں یہ جلد ہی مقبول ہو گیا۔
image
 
ہالی وُڈ کی طرف سے مدد
ویسپا کو مقبول بنانے میں ہالی وُڈ کی ایک فلم نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ 1953ء کی مشہور زمانہ فلم ’رومن ہالی ڈے‘ میں معروف اداکار آڈرے ہَیپبرن اور گریگوری پَیک کو ویسپا پر بیٹھ کر روم کی سڑکوں پر گھومتے دکھایا گیا۔
image
 
مقبولیت کو چار چاند لگ گئے
1979ء مین بننے والی مشہور فلم ’کوآڈروفینیا‘ میں برطانوی بینڈ ’دی ہُو‘ نے ایک بار پھر ویسپا کی مقبولیت میں اضافہ کر دیا۔ پھر یہ اسکوٹر ترقی پسند لوگوں کے لیے ایک لازمی سواری بن گیا۔
image
 
نوجوانوں کی سواری
بہت سے ممالک میں ویسپا چلانے کے لیے لائسنس کار چلانے کے لیے لائسنس کے مقابلے میں کہیں کم عمر میں حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اٹلی میں آپ ویسپا جیسی سواری چلانے کا لائسنس 14 برس کی عمر میں حاصل کر سکتے ہیں جبکہ کار ڈرائیونگ کا لائسنس حاصل کرنے کے لیے کم از کم عمر 18 برس ہونا چاہیے۔ اسی باعث یہ اسکوٹر نوجوانوں کی سواری بن چکا ہے۔
image
 
یہ کبھی پرانا نہیں ہوتا
اگر آج کوئی شخص ویسپا کو اپنی پرانی یادوں کے دریچے سے دیکھے تو یہ ہِپیوں اور ہر عمر کے غیر مقلدوں کی سواری رہی ہے۔ 2015ء میں منائے جانے والے ’ویسپا ورلڈ ڈیز‘ کے موقع پر دنیا کے 32 ممالک سے تعلق رکھنے والے قریب 5000 ویسپا مالکان کروشیا کے شہر بائیوگراڈ میں اپنے شوق کے اظہار کے لیے جمع ہوئے۔
image
 
Partner Content: DW
YOU MAY ALSO LIKE: