|
|
عام طور پر حمل کی مدت نو ماہ دس دن ہوتی ہے نو ماہ کے
بعد کسی بھی وقت بچے کی ولادت ہو سکتی ہے اور یہ ایک نارمل پریکٹس ہے اور
ان دورانیہ کا حساب خواتین کی آخری ماہواری کی تاریخ سے لگایا جاتا ہے جب
کہ نو ماہ سے قبل ہونے والی ولادت جو کہ مکمل دورانیے کی تکمیل سے قبل ہوئے
بچے اور ماں دونوں کے لیے خطرے کا باعث ہو سکتی ہے- |
|
قبل از وقت پیدائش سے
کیا مراد ہے |
قبل از پیدائش سے مراد بچے کی پیدائش سے تقریباً تین
ہفتے قبل پیدا ہونے کو قبل از وقت پیدائش گردانا جا سکتا ہے جس کے سبب بچے
میں مختلف طبی مسائل موجود ہو سکتے ہیں- اس حوالے سے جتنا وقت سے قبل بچہ
پیدا ہوگا اس کو اتنے ہی صحت کے خطرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے- |
|
قبل از وقت پیدائش کی
اہم وجوہات |
پاکستان کا شمار دنیا میں چوتھے نمبر پر ہوتا ہے جہاں پر
ہر دسواں بچہ وقت سے قبل پیدا ہوتا ہے اور سنگین صحت کے مسائل کا سامنا
کرتا ہے -قبل از وقت پیدائش کی بنیادی وجوہات میں سے کچھ اس طرح ہیں- |
|
|
|
ماں کی عمر |
اگر ماں سترہ سال سے کم عمر ہو یا پھر اس کی عمر 35 سال
سے زیادہ ہو تو ان دونوں صورتوں میں قبل از وقت پیدائش کے امکانات میں
اضافہ ہو سکتا ہے- |
|
بچوں کی تعداد |
اگر ماں کے رحم میں ایک سے زیادہ بچے ہوں یعنی جڑواں یا
پھر دو سے زیادہ ہو تو اس صورت میں بھی ان کی پیدائش کے قبل از وقت ہونے کے
امکانات زیادہ ہوتے ہیں- |
|
ماں کی صحت |
اگر ماں کی صحت درست نہیں ہے یا پھر وہ ذیابطیس ، ہائی
بلڈ پریشر ، ڈپریشن میں مبتلا ہے اور اس کی بیماری حاملہ ہونے کے سبب
کنٹرول نہیں ہو پا رہی ہے-اس صورت میں بھی بچے کی پیدائش کے قبل از وقت
ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں- |
|
بار بار کا حمل |
اگر ایک عورت کے ایک حمل اور دوسرے حمل کے درمیان وقفہ
کم ہو اور یہ وقفہ ایک سال سے کم عرصے کا ہو تو اس صورت میں بھی بچے کی وقت
سے قبل پیدائش کا خطرہ ہو سکتا ہے- |
|
|
|
قبل از وقت پیدا ہونے والے بچے کی صحت کو
خطرات |
چونکہ بچے کا ماں کے رحم میں مکمل نشو نما کا وقت کم از کم نو ماہ دس دن ہے
اور اس سے پہلے ڈلیور ہونے والے بچوں کی نشونما ادھوری ہوتی ہے- اس وجہ سے
وہ صحت کے کچھ مسائل کا سامنا کر سکتے ہیں جو کہ اس طرح ہو سکتے ہیں- |
سانس لینے میں دشواری ، ایسا اس وجہ سے ہوتا ہے کہ بچے کا تنفسی نظام مکمل
نہیں ہوتا ہے- |
دل کی بیماری ، ایسے بچوں کا بلڈ پریشر بہت کم ہو سکتا ہے اس کے علاوہ اس
کے دل میں سوراخ ہونے کے امکانات بھی ہو سکتے ہیں- |
دماغ کے امراض ، ایسے بچوں کی شریانیں بہت کمزور ہوتی ہیں اس وجہ سے اس بات
کا بھی امکان موجود ہوتا ہے کہ کسی شریان سے خون بہہ کر دماغ کے اندر رکاوٹ
ڈال سکتا ہے اگر خون کی نکاسی کم ہو تو اس پر قابو پایا جا سکتا ہے لیکں
زیادہ خون نکلنے کی صورت میں بچے کی جان کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے |
جسم کے درجہ حرارت کا گر جانا ، قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کو اس بات
کا بھی خطرہ ہوتا ہے کہ ان کے جسم کا درجہ حرارت بہت کم ہو سکتا ہے جس کے
سبب ان کو نمونیا ہو سکتا ہے |
کمزور قوت مدافعت، ایسے بچوں کے اندر کسی بھی بیماری سے مقابلہ کرنے کی
صلاحیت بہت کم ہوتی ہے اور وہ آسانی سے بیرونی جراثیموں کا شکار ہو سکتے
ہیں- |