گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے نئے سال کا تحفہ، سال 2021 کے نئے ماڈلز جن کی خصوصیات ایسی کہ ہر کوئی لینے کے لیے تیار ہوجائے

سال 2020 اپنی تمام تر مایوسیوں اور پریشانیوں کے ساتھ اب ختم ہو چکا ہے اور دنیا نئے سال کے آغاز کے ساتھ نئی امیدوں سے آنے والے سال کا راستہ دیکھ رہی ہے اور امید کر رہی ہے کہ آنے والا سال نئی خوشیوں ، نئی امیدوں اور کامیابیوں کا سال ثابت ہوگا- اس حوالے سے معروف گاڑیوں کی کمپنیاں بھی سال 2021 اپنے نئے اور جدید ماڈل فروخت کے لیے مارکیٹ میں پیش کرنے جا رہی ہیں جو کہ پہلے سے مزید بہتر خصوصیات کی حامل ہیں- آغاز میں یہ گاڑیاں متحدہ عرب امارات میں متعارف کروائی جائیں گی-
 
Audi RS e –tron GT
جب کبھی بھی آڈی گاڑی کے نام کے ساتھ RS جڑا ہو تو گاڑیوں کے شوقین افراد اس بات کو بہت بہتر طریقے سے جانتے ہیں کہ کوئی بڑا کمال یا دھماکہ ہونے والا ہے- e-tron GT کی طاقتور بیٹریوں اور دو طاقتور انجن کے ساتھ یہ گاڑی رفتار کے معاملے ہواؤں سے باتیں کرنے لگے گی جبکہ GT ٹیکنالوجی اس سے قبل Porsche Tycan کے اندر بھی استعمال ہو چکی ہے جس نے اس کی صلاحیتوں میں بہت اضافہ کر دیا تھا- جب کہ RS e –tron GT اس گاڑی کی رفتار کو بہت بڑھا دیتا ہے- اس گاڑی کی قیمت کے متعلق ابھی آڈی کمپنی نے اعلان نہیں کیا ہے-
image
 
BMW M3/M4M
نئی جنریشن کی M3s اور ‏M4s کا ہمیشہ سے ہی گاڑیوں کے شائقین کو انتظار رہا ہے- اگرچہ اب M ڈيزائن کی گاڑیوں کا اگلا حصہ اوپر کی جانب اثھا ہوا اور چوڑی چوڑی ہیڈ لائٹس بھی ہیں- اس کی پاور کی بنیادی ذمہ داری اس کی برانڈ نیو ایس 58 ٹربو 0۔3 موٹر پر ہے جو اس گاڑی کو 480 سے 510 ہارس پاور تک کی طاقت دیتی ہے- چاروں پہیوں سے چلنے والی یہ گاڑی مارچ تک عرب امارات میں فروخت کے لیے پیش کی جائے گی جہاں اس کی قیمت 475ہزار درہم تک ہوگی-
image
 
Ford Bronco
اوجے سمسن برونکو کو 1994 میں سب کے سامنے لے کر آئے مگر نیم پلیٹ کے ساتھ نیا ماڈل جلد ہی سب کی توجہ کا مرکز بن گیا- مگر ان کے حالیہ نئے ماڈل میں بھی بہت کچھ ایسا ہے جس کو لوگ بہت پسند کر سکتے ہیں- جدید برونکو میں اس کا طاقتور رینجر ورک ہاؤ‎س اور اس کی باڈی اور چیسس سب ہی توجہ کا مرکز بننے کے لائق ہیں- اس کے علاوہ نئی آنے والی فورڈ کا پاور فل انجن چٹانوں ، کیچڑ اور ہر قسم کے راستوں کے لیے بنایا گیا ہے-
image
 
HundaiTecson
ٹیسکون ہونڈائی کی بہت بکنے والی گاڑی ہے مگر اس نۓ ماڈل نے SUVکو ایک نیا رنگ دے دیا ہے جس میں نۓ انداز کے ساتھ مستقبل کی ضروریات کو بھی پیش نظر رکھا گیا ہے اس ماڈل کا پرکشش ڈیزائن اس کے مقابل گاڑیوں سے اس کو منفرد بناتا ہے- اس کے علاوہ اس کا انٹیرئير ورچوئل انسٹرومنٹ اس کو ماضی کی گاڑیوں سے جدید بناتا ہے- یہ عرب امارات میں مارچ تک فروخت کے لیے پیش کی جائے گی اور اس کی قیمت 85،000 درہم ہے-
image
 
Land Rover Defender 90
لینڈ روور 110 پانچ دروازوں کے ساتھ تو پہلے ہی پیش کی جا چکی ہے مگر اب لینڈ روور 90 میں تین دروازوں والی گاڑی کو متعارف کروایا جا رہا ہے جس میں ماضی کی تمام سہولتیں تھوڑے چھوٹے سائز کے ساتھ پیش کی جارہی ہے- اس گاڑی کے اندر 300 ہارس پاور کے 0۔2 لیٹر چار سلنڈر والے اور 400 ہارس پاور کے 0۔3 لیٹر کے چھ سلنڈر والے انجن موجود ہیں جو دونوں 8 آٹو اسپیڈ فراہم کرتے ہیں- یہ گاڑی اپریل تک آئے گی اور اس کی قیمت 200،000 درہم تک ہے-
image
 
MK8 Golf GTIVolkswagen
گولف جی ٹی آئی کا پہلا ماڈل 1976 میں سامنے آيا تھا جس کے بعد وقت کے ساتھ انہوں نے اپنے اندر تبدیلیاں کیں اور اب ان کا سب سے زيادہ انتظار والا ماڈل سامنے آرہا ہے- اس میں 0۔2 لیٹر کا حامل 245 ہارس پاور کی طاقت والا انجن نصب ہوگا جبکہ اس کا نیا ڈیش بورڈ بھی اس گاڑی کو پسند کرنے والوں کی توجہ کو اپنی جانب مبذول کرواتا ہے- یہ گاڑی اپریل تک فروخت کے لیۓ پیش کر دی جائے گی اور اس کی قیمت 145،000 درہم بتائی جا رہی ہے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: