کیا کھائیں کہ شدید ٹھنڈ سے بچ سکیں

image
 
سردیوں کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے اور کراچی والوں کے لئے تو یہ سردی ناقابل برداشت ہو چلی ہے ۔۔۔لیکن کچھ ایسی چیزیں ہیں جنہیں خوراک کا حصہ بنانے میں ہی اس سردی سے بچنا ممکن ہے۔۔۔ایسی غذائیں جو آپ کے جسم کے درجہ حرارت کو بڑھائیں اور جسم کو گرم رکھیں۔۔۔
 
کیلے کھائیں
سننے میں تو عجیب لگتا ہے لیکن سچ یہی ہے کہ کیلے اس موسم میں آپ کے دوست بن سکتے ہیں۔۔۔کیلے میں شمل میگنیشیم اور وائٹامن بی آپ کو گرم رکھے گا اور آپ کو ٹھنڈ سے بچنے میں مدد دے گا
image
 
ادرک کا قہوہ پئیں
ادرک کے اندر وہ تمام اجزاء شامل ہیں جو آپ کے جسم کو نا صرف گرم رکھیں گے بلکہ آپ کو بیماریوں سے لڑنے کے لئے بھی تیار کریں گے۔۔۔ادرک کا قہوہ پینے کے فورا بعد آپ کو سوئیٹر کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی کیونکہ آپ کے جس کا درجہ حرارت بتدریج بڑھنا شروع ہوجائے گا
image
 
دلیہ کھائیں
دلئے میں فائبر کی ایک اچھی خاصی مقدار موجود ہوتی ہے اور دلیہ کھانے کے بعد آپ کے جسم کو بھاری پن محسوس ہوگا جو ٹھنڈ کے اثرات کو زائل کردے گا
image
 
آئس کافی پئیں
جی آپ نے صحیح پڑھا ہے کہ ہم آپ کو آئس کافی پینے کا مشورہ دے رہے ہیں۔۔۔یوں تو گرم کافی کے کپ میں بھی کیفین کی ایک خاص مقدار موجود ہوتی ہے جو جسم کو لگنے والی سردی میں کمی لاتی ہے لیکن آئس کافی میں بنسبت گرم کے زیادہ مقدار موجود ہوتی ہے کیفین کی اور ٹھنڈ کو ختم کرنے کے لئے یہ سب سے بہترین ہے۔۔۔
image
 
سرخ گوشت کھائیں
مرغی کی جگہ اگر بکرے اور گائے کے گوشت کو ترجیح دیں گے تو سردیوں میں ایک بہت اہم فائدہ حاصل ہوگا۔۔۔گوشت میں موجود آئرن اور بی 12 جسم کے درجہ حرارت کو بڑھاتے ہیں۔۔۔جن لوگوں میں آئرن کی کمی ہوتی ہے ان کے ہاتھ اور پیر بہت ٹھنڈے ہوتے ہیں اور سردیوں میں تو ان کے ہاتھ اور پیر پورے جسم کو ہی یہ ٹھنڈ سپلائی کرتے ہیں۔۔۔اس لئے گوشت کی مدد سے یہ توازن برقرار کیا جاسکتا ہے۔۔۔
image
 
پانی پئیں
یہ وہ اہم جزو ہے جسے سردیوں میں کم سے کم کردیتے ہیں ۔۔۔لیکن لوگ یہ بھول جاتے ہیں کہ پانی ہی جسم کے درجہ حرارت کو سب سے پہلے کنٹرول کرتا ہے۔۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: