کراچی میں ایک ایسا درخت جس پر جنوں کا بسیرا ہے، موٹر سائیکل سواروں کی درخت کے قریب سے گزرتے ہوئے گرنے کی ویڈیو نے سب کو ہراساں کر دیا

image
 
انسان جس کو اللہ تعالیٰ نے اشرف المخلوقات بنا کر بھیبجا ہے اس کو اشرف بنانے کا بنیادی مقصد یہی بتانا تھا کہ اس دنیا کا وہ واحد جاندار نہیں ہے بلکہ اس دنیا میں اس کے علاوہ بھی جاندار موجود ہیں اور یہ دنیا انسانوں کے ساتھ ساتھ دیگر مخلوقات کا بھی مسکن ہے- البتہ ان میں سے کچھ نظر آتے ہیں جب کہ کچھ انسان کی ظاہری آنکھ سے پوشیدہ ہوتے ہیں ایسے ہی مخلوقات میں جن بھی شامل ہیں جن کا ذکر قرآن میں بھی موجود ہے-
 
جن اور دیگر مخلوقات کے حوالے سے عام طور پر یہی کہا جاتا ہے کہ یہ تمام چیزیں غیرآباد جگہوں پر بسیرا کرتی ہیں تاکہ انسان سے دور رہ سکیں مگر بعض اوقات یہ ایسی جگہوں پر بھی نظر آجاتی ہیں جو بارونق ہوتی ہیں اور ایسی جگہوں پر ان کی موجودگی کے سبب خوف پھیلتا ہے اور اس جگہ کو لوگ آسیب زدہ قرار دیتے ہیں- کراچی جیسے پر رونق شہر میں ایسی بہت ساری جگہیں موجود ہیں جہاں ایسے محیر العقول واقعات ہوئے جن کی بنا پر ان جگہوں کو آسیب زدہ قرار دیا جاتا ہے- جن میں سے کارساز کے مقام پر رات کے وقت نظر آنے والی دلہن کے بارے میں تو سب ہی نے سن رکھا ہوگا-
 
 
حال ہی میں سوشل میڈیا پر شہید ملت روڈ کے ایک درخت کے حوالے سے ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس درخت کے قریب سے گزرنے والے موٹر سائکل سوار خود بخود گر جاتے ہیں اور ان کی موٹر سائیکل بے قابو ہو جاتی ہے- اس حوالے سے یہاں کے رہائشیوں کا یہ کہنا ہے کہ اس جگہ پر موجود درخت پر کسی آسیب کا سایہ ہے جس کی وجہ سے یہاں سے گزرنے والے موٹر سائیکل سوار گر جاتے ہیں-
 
سی سی ٹی وی کیمرے سے ریکارڈ کی جانے والی اس ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ اس درخت کے قریب سے گزرنے والے موٹر سائیکل سوار کس طرح سے یک دم گر جاتے ہیں جب کہ اس حوالے سے کچھ منطقی افراد کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہاں پر موٹر سائیکل سواروں کے گرنے کی وجہ درحقیقت روڈ کا نا ہموار ہونا ہے- لیکن یہ بات بھی قابل غور ہے کہ اس جگہ پر گرنے والے موٹر سائیکل اتنی تیز رفتاری کا مظاہرہ بھی نہیں کر رہے تھے جس کے سبب وہ گر جائيں-
 
image
 
بہرحال اس بات کو تو اللہ ہی جانتے ہیں کہ اس درخت پر کوئی شریر جن موجود ہے یا پھر یہ روڈ ہی نا ہموار ہے لیکن دونوں صورتوں میں بے چارے موٹر سائيکل سوار اس کا نشانہ بن رہے ہیں اور حادثے کا شکار ہو رہے ہیں
YOU MAY ALSO LIKE: