چہرے پر چھائیوں کا آ جانا کن بیماریوں کے سبب ہوتا ہے، ان کو دور کرنے کے لیے اپنے باورچی خانے میں موجود ان چیزوں کا استعمال کریں

image
 
خوبصورت اور بے داغ جلد ہر عورت کا خواب ہوتا ہے لیکن بعض اوقات یہ خواب اس وقت بکھر جاتا ہے جب خواتین کے چہرے پر چھائیاں پڑنے لگتی ہیں اور یہ چھائیاں عمر کے کسی بھی حصے میں پڑ سکتی ہیں اور اس کا زیادہ تر سبب کچھ ایسی بیماریاں ہوتی ہیں جن کے بارے میں جاننا بہت ضروری ہے-
 
چہرے پر چھائیاں پڑنے کی وجوہات
چہرے پر چھائیوں کا پڑنا زيادہ تر ایک کیمائی مادے میلانن کے سبب ہوتی ہیں جن کی تعداد مختلف وجوہات کے سبب بڑھ جاتی ہے جو کہ کچھ اس طرح ہو سکتی ہیں-
 
1: ہارمون کی تبدیلی
اگر انسان کے ہارمون کے نظام میں کسی بھی وجہ سے تبدیلی واقع ہوگی تو اس کا اثر جسم کے مختلف حصوں پر لازمی پڑے گا جن میں چھائیوں کا پڑ جانا بھی شامل ہے- ہارمون کے نظام میں تبدیلی دوران حمل بھی ہو سکتی ہے اس کے علاوہ خواتین میں پی سی او کا ہونا یا پھر بچے دانی میں سسٹ کے سبب بھی ہارمون کا نظام متاثر ہو سکتا ہے-
 
2: عمر کے اثرات
اکثر عمر کے ساتھ ہی جلد کے بننے کا عمل سست روی کا شکار ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے پرانے سیل سیاہ ہو جاتے ہیں جس کے سبب چہرے پر چھائیاں بننا شروع ہو جاتی ہیں-
 
image
 
3: جگر کی خرابی
اگر انسان کا جگر درست انداز میں کام نہ کر رہا ہو تو اس سے بھی زہریلے مادے جمع ہونا شروع ہو جاتے ہیں جو کہ چھائيوں کا سبب بن سکتے ہیں-
 
4: جلد کا کینسر
جلد کے کینسر کے سبب بھی جلد اپنی رنگت تبدیل کرنا شروع ہو جاتی ہے اور سیاہ ہونا شروع ہو جاتی ہے جس کے سبب چھائیاں بن سکتی ہیں-
 
چہرے کی چھائيوں کا علاج
چھائيوں کے علاج کے لیے سب سے پہلے اس کی اصل وجوہ کا جاننا ضروری ہے اور اس کے بعد ان کا باقاعدہ علاج کیا جاسکتا ہے-
 
image
 
آلو
آلو کے اندر یہ خاصیت ہوتی ہے کہ وہ چہرے کی چھائيوں کا رنگ تبدیل کر کے ان کو دوبارہ سے صحت مند حالت میں لا سکتا ہے- اس کے لیے آلو کے گول پتلے قتلے کاٹ لیں اور ان کو کچھ دیر کے لیے پانی میں بھگو دیں- اس کے بعد ان کو دس منٹ تک دائرے کی شکل میں چہرے پر ملیں اس کے بعد صاف پانی سے چہرے کو دھو لیں ایک ہفتے تک اس عمل کو روزانہ کریں جلد ہی چہرے کی رنگت بحال ہو جائے گی-
 
دہی
دہی کے اندر لیکٹک ایسڈ موجود ہوتا ہے اس لیے جب دہی کا چہرے پر مساج کیا جاتا ہے تو اس سے پرانے سیل جھڑ جاتے ہیں اور نئے سیل آجاتے ہیں جس سے چھائياں دور ہو جاتی ہیں-
 
ناریل کا تیل
ناریل کا تیل ایک قدرتی سن اسکرین کے طور پر کام کرتا ہے اس سے چہرے کی جلد کو سورج کی خظرناک الٹرا وائلٹ شعاعوں سے بچایا جا سکتا ہے جس کی وجہ سے چھائيوں کے بننے کے عمل کو روکا جا سکتا ہے-
 
پپیتا
پکے ہوئے پپیتے کا پیسٹ بنا کر بھی چہرے پر لگانے سے چھائياں دور کرنے میں مدد مل سکتی ہے یہ پرانے سیل کا خاتمہ کر کے نئے سیل کے بننے کے رفتار کو تیز کرتا ہے- اس کے لیے پکے پپیتے کو دودھ اور شہد میں ملا کر ایک پیسٹ بنا لیں اور اس پیسٹ کو 20 منٹ تک چہرے پر لگائیں اس کے بعد چہرے کو صاف پانی سے دھو لیں اس سے بھی چھائیاں دور ہو جاتی ہیں-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: