موبائل فون دائیں ہاتھ میں تھامنا چاہیے یا بائیں ہاتھ میں، ہمارا موبائل فون پکڑنے کا انداز ہماری شخصیت کے کون سے راز ظاہر کرتا ہے؟ جانیں

image
 
اگر آپ اپنے ارد گرد غور کریں تو آپ کو اندازہ ہو گا کہ اس دنیا کے ہر فرد کا موبائل استعمال کرنے کا اپنا ایک علیحدہ انداز ہے- یہ انداز دوسرے انسان سے اس لیے بھی مختلف ہوتا ہے کیوں کہ ہر انسان ایک علیحدہ شخصیت کا حامل ہوتا ہے- آج ہم آپ کو موبائل فون کے استعمال کرنے کے حوالے سے شخصیت پر اثرات کے حوالے سے بتائیں گے-
 
1: ایک ہاتھ سے فون تھامنے والے
اگر آپ موبائل فون ایک ہی ہاتھ میں تھامتے ہیں اور اسی کے ساتھ تمام تر ٹیکسٹنگ اور اسکرولنگ کرتے ہیں تو اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ آپ بہت ہی پر اعتماد شخصیت کے مالک ہیں اور آپ وہ انسان ہیں جو کہ کسی بھی قسم کا رسک لینے کے لیے تیار رہتے ہیں- مگر رسک لینے کے ساتھ ساتھ آپ اتنے عقلمند بھی ہیں کہ رسک کے باوجود خاطر خواہ نتائج حاصل کر لیتے ہیں-
image
 
2: ایک ہاتھ سے فون تھام کر دوسرے ہاتھ کے انگوٹھے سے استعمال کرنے والے
اگر آپ کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جنہوں نے ایک ہاتھ سے فون تھام رکھا ہوتا ہے جب کہ دوسرے ہاتھ کے انگوٹھے سے فون کو استعمال کر رہے ہوتے ہیں تو آپ کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جو بہت ذمہ دار ، اسمارٹ ،اور حساس ہوتے ہیں آپ کوئی بھی کام کرنے سے قبل اس کے بارے میں بہت بار سوچتے ہیں- مگر محبت کے معاملے میں آپ بہت جزباتی ہوتے ہیں اور اس معاملے میں آپ کا کوئی بھی فیصلہ سوچا سمجھا ہوا نہیں ہوتا ہے اس وجہ سے اکثر نقصان بھی اٹھا لیتے ہیں-
image
 
3: دونوں ہاتھوں سے فون تھامنے والے
اگر آپ اپنے دونوں ہاتھوں میں فون تھام کر استعمال کرتے ہیں تو اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ آپ بہت ایکٹو انسان ہیں کسی بھی کام کو کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں اور فوری فیصلے کرنے کی صلاحیت کے حامل ہوتے ہیں- مگر محبت کے معاملے میں آپ ایک یکسر مختلف شخصیت کے حامل ہوتے ہیں اور محبت کے اظہار کرنے ہی میں اتنا وقت لگا دیتے ہیں کہ بڑا نقصان اٹھا لیتے ہیں-
image
 
4: ایک ہاتھ سے تھام کر شہادت کی انگلی سے استعمال کرنے والے
ایک ہاتھ سے فون کو تھام کر شہادت کی انگلی سے ٹیکسٹنگ اور اسکرولنگ کرنے والے درحقیقت تخلیقی مزاج کے حامل ہوتے ہیں- آپ کے ذہن میں ہر وقت نئے نئے خیالات کی پھوار پڑتی رہتی ہے اور آپ دنیا میں کچھ بڑا اور نیا کرنے کے لیے پیدا ہوئے ہوتے ہیں لیکن ایسے لوگ محبت کے معاملے میں بہت شرمیلے ہوتے ہیں اور ان کو اپنے جذبات کا اظہار کرنا نہیں آتا ہے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: