آنکھ بہت نازک ہوتی ہے، اس کے لیے کاجل اب بغیر کیمیکل کے گھر بیٹھے بنائيں

image
 
خواتین کے سنگھار میں ویسے تو بہت ساری چیزیں شامل ہیں مگر آنکھ کے کاجل کو ان میں بنیادی حیثيت حاصل ہوتی ہے- سیاہ کاجل کی دھار کے بغیر کسی بھی قسم کا سنگھار ادھورا لگتا ہے آنکھوں کے سنگھار کے لیے ویسے تو کاجل کے ساتھ ساتھ آئی لائنر اور مسکارے نے بھی لے لی ہے مگر اس سب کے باوجود کاجل کی حیثیت اور اہمیت کو ختم نہیں کیا جا سکا- مگر چونکہ آنکھ انسانی جسم کا بہت نازک حصہ ہوتا ہے اور کیمیکل ملے کا جل کا استعمال انسان کو کئی بیماریوں میں بھی مبتلا کر سکتا ہے- اس وجہ سے ہم آپ کو گھر ہی میں کاجل بنانے کا طریقہ بتائيں گے جس کی مدد سے آپ مصنوعی اشیا سے پاک کاجل گھر پر ہی بنا سکتے ہیں-
 
کاجل کا گھر پر بنانے کا طریقہ
گھر پر کاجل بنانے کے لیے اشیا
 
image
 
چند دانے بادام یا صندل کی لکڑی کا پسا ہوا پاؤڈر ، بادام کا یا ارنڈی کا تیل ، تھوڑی سی روئی یا میڈیکل بیینڈيج- اس کے علاوہ جس سامان کی ضرورت ہوتی ہے ان میں ایک دیا جو مٹی کا بھی ہو سکتا ہے یا پھر دھاتی ہو تب بھی ٹھیک ہے- اس کے علاوہ ایک پتیلی جس کے اندر پانی ڈال کر رکھنا ہے اور ایک اسٹینڈ جو پتیلی کو دیے کے اوپر رکھنے کے کام آئے گا-
 
image
 
طریقہ کار
بادام یا صندل کی لکڑی کو اچھی طرح پیس کر اس کا پاؤڈر بنا لیں اور اس پاؤڈر میں چند قطرے بادام یا ارنڈی کے تیل کو شامل کر لیں تیل کی مقدار اتنی ہونی چاہیے کہ یہ آمیزہ ایک پیسٹ کی شکل اختیار کر لے-اس کے بعد پٹی یا روئی کو لے کر اس کی ایک لمبی بتی سی بنا لیں جیسی دیے میں جلانے کے لیے بنائی جاتی ہے- اس بتی کو اس پیسٹ میں اچھی طرح بھگو لیں اس کے بعد اس کو دیے میں لگا دیں-
 
image
 
ایک پتیلی میں اتنی مقدار میں پانی بھر لیں کہ وہ آدھی خالی ہو اس کے بعد اسٹینڈ کے اوپر پتیلی رکھیں یاد رہے کہ اسٹینڈ کی بلندی اتنی ہونی چاہیے کہ دیے کی بتی کو جب آگ لگائی جائے تو اس کی آنچ پتلی کو چھو رہی ہو-
 
image
 
 
 
image
 
 
 
image
 
دیے کی بتی کو آگ لگا دیں اور اس کی آنچ پتیلی کو نیچے سے چھو رہی ہو اور اس کی کالک پتیلی کے نچلے حصے پر جمع ہو رہی ہو یہ عمل اس وقت تک جاری رکھیں جب تک کہ بتی مکمل طور پر جل نہ جائے-
 
image
 
 
 
image
 
 
 
image
 
اس کے بعد پتیلی کے پیندے پر جمع شدہ راکھ کو کسی صاف برتن میں جمع کر لیں یہ ایک سیاہ رنگ کے سفوف کی شکل میں ہو گی اس میں تھوڑی مقدار میں ویسلین یا بادام کا یا ارنڈی کا تیل شامل کر کے ایک گاڑھے پیسٹ کی شکل میں کسی چھوٹی سے ڈبیا میں جمع کر لیں-
 
image
 
کیمیکل سے پاک کاجل تیار ہے  یہ واٹر پروف ہوگا اور بازار میں ملنے والے عام کاجل سے زیادہ سیاہ ہوگا اس کا استعمال آنکھوں میں کریں یہ کسی بھی قسم کے مضر اثرات سے پاک ہو گا اور آنکھوں کی صحت کے لیے بھی بہتر ہو گا -
YOU MAY ALSO LIKE: