چینی گھروں کی 6 چیزیں جو انہیں دنیا بھر کے گھروں سے مختلف بناتی ہیں لیکن نمبر 4 پاکستانی گھروں جیسا!

چین ایک بہت بڑا ملک ہے جہاں لوگ مختلف بولیاں بولتے ہیں-۔ یہی وجہ ہے کہ ملک کے ایک سرے پر مکانات کی خصوصیات دوسرے سرے والے لوگوں سے بالکل مختلف ہوسکتی ہے۔ تاہم ، وہاں چند ایسی مخصوص خصوصیات بھی گھروں کا حصہ ہوتی ہیں جو چین کے تقریباً سبھی گھروں میں پائی جاسکتی ہیں لیکن یہ دنیا کے دیگر گھروں سے مختلف ہوتی ہیں۔
 
1- صرف دو برنر پر مشتمل چولہا
چینی گھروں میں عام طور پر دو برنر پر مشتمل چھوٹا چولہا استعمال کیا جاتا ہے جس کی وجہ کچن کے سائز کا چھوٹا ہونا ہوتا ہے- چینی شہری ایک ہی وقت میں کئی ڈشز تیار نہیں کرتے اس لیے انہیں پکانے کے لیے اضافی برنر کی ضرورت نہیں ہوتی- یہاں تک کہ ان کے گھروں میں مائیکرو ویو یا اوون بھی کم ہی پائے جاتے ہیں-
image
 
2- ڈش واشر نہیں ڈش انفیکٹر
چینی گھر میں ڈش واشر کم ہی دیکھنے میں آتے ہیں لیکن یہاں ڈش انفیکٹر ضرور ہوتے ہیں جو برتنوں سے جراثیم ختم کرنے کے کام آتے ہیں- یہ ڈش واشر کی طرح ہی دکھائی دیتے ہیں- چینی برتن دھو کر اس ڈش انفیکٹر میں رکھ دیتے ہیں جس میں نصب الٹرا وائلٹ لائٹس جراثیموں کو ہلاک کر دیتی ہیں-
image
 
3- فریج لاؤنج میں
چین میں عام طور پر فریج لاؤنج میں رکھے جاتے ہیں جس کی وجہ بہت سادہ ہے- یہاں کچن بہت چھوٹے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ان میں فریج رکھنے کی جگہ نہیں ہوتی- اس وجہ سے فریج لاؤنج یا پھر گھر کے کسی دوسرے کمرے میں رکھے جاتے ہیں-
image
 
4- کچن میں صرف ٹھنڈا پانی
عام طور پر دنیا بھر کے استطاعت رکھنے والے اکثر گھروں کے کچن میں گرم پانی کے حصول کے لیے واٹر ہیٹر نصب ہوتے ہیں لیکن چین میں ایسا بہت کم ہی ہے- بالخصوص یہاں کرائے کے اپارٹمنٹ کے مالکان اپنے گھر میں کرایہ دار کو واٹر ہیٹر کی تنصیب کی اجازت بالکل نہیں دیتے- اس لیے چینی باشندے نہ صرف اپنے ہاتھوں سے برتن دھوتے ہیں بلکہ اس کے لیے ٹھنڈا پانی بھی استعمال کرتے ہیں-
image
 
5- بالکونی کا استعمال مختلف انداز میں
چین میں یہ بہت مشکل ہے کہ آپ بالکونی میں بیٹھ کر آرام سے چائے یا کافی سے لطف اندوز ہوسکیں- چینی باشندے اپنے گھر کی بالکونی کو کاٹھ کباڑ رکھنے یا پر کپڑے وغیرہ سکھانے کے لیے استعمال کرتے ہیں- اس کے علاوہ پرندوں کے پنجرے یا پودے بھی رکھے جاتے ہیں- ویسے پاکستانی گھر بھی اس کے قریب قریب ہی دکھائی دیتے ہیں-
image
 
6- قالین کے بغیر
چین میں قالین شاذ و نادر ہی ملتے ہیں۔ اس کی ایک سادہ سی وضاحت ہے کہ یہاں ٹائلڈ اور لکڑی کے فرش ہوتے ہیں جو آسانی سے دھو سکتے ہیں جبکہ قالینوں پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔ چینی روزانہ اپنے گھروں کی صفائی کرتے ہیں ، اور وہ صرف اپنے فرش کو کچرے سے خالی نہیں کرتے بلکہ انہیں دھو بھی دیتے ہیں۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: