|
|
شہد کا شمار قدرتی طور پر موجود ان نعمتوں میں ہوتا ہے
جو کہ بے شمار فوائد سے بھرپور ہیں اس کے ساتھ ساتھ اس کے طبی فوائد کا بھی
کوئی شمار نہیں ہے- اسی طرح دارچینی جس کا استعمال گرم مصالحے کے بنیادی
اجزا میں ہوتا ہے اس کے طبی فوائد کا بھی شمار نہیں ہے- ان دونوں مفید اشیا
کو ایک ساتھ استعمال کرنے سے انسانی جسم پر بہت مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں
جن کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے- |
|
1: وزن کم کرنے کے لیے |
ایک گلاس ابلے ہوئے پانی میں ایک چمچ شہد اور ایک چمچ
دارچینی کے پاؤڈر کو شامل کر لیں اور اس کو روزانہ کی بنیاد پر دن کے کسی
بھی حصے میں خالی پیٹ پی لیں- ایک مہینے تک اس کے استعمال سے ایک تو جسم
میں فاضل چکنائی پگھلنا شروع ہو جائے گی اور اس کے ساتھ ساتھ مزید چکنائی
کو جمنے سے روکتا ہے اس وجہ سے وزن میں خاطر خواہ کمی ہوتی ہے- |
|
2: بڑھتی عمر کے اثرات
کو روکنے کے لیے |
ایک چمچ دارچینی اور چار چمچ شہد کو مکس کر لیں اور اس
میں ایک پیالی پانی کی ملاکر اس آمیزے کو ابال لیں اس مشروب کے چار حصے کر
لیں اور پورے دن میں اس کو ایک ایک حصہ کر کے پی لیں- اس سے بڑھتی عمر کے
اثرات میں کمی واقع ہوتی ہے جسم کے دردوں سے نجات ملتی ہے اور جسم کے میٹا
بولزم کے عمل میں بھی تیزي آتی ہے- اس کے ساتھ ساتھ جلد پر موجود داغ دھبوں
کا بھی خاتمہ ہوتا ہے - |
|
|
|
3: مثانے کی سوزش کے لیے
|
اکثر بڑھتی عمر کے ساتھ یا دیگر وجوہ کی بنا پر مثانے
میں سوزش ہو جاتی ہے جس کے سبب بار بار پیشاب کی ضرورت محسوس ہوتی ہے اور
پیشاب کرنے کے بعد بھی اطمینان نہیں ہوتا ہے- اس صورت میں ایک گلاس پانی
میں دو چمچ دارچینی اور ایک چمچ شہد ملا کر پی لیں ان کے اینٹی بیکٹیریل
اثرات کے سبب اس سے مثانے کے انفیکشن کا خاتمہ ہوتا ہے اور اس کی سوزش میں
بھی آرام آتا ہے- |
|
4: بال گرنے سے روکنے کے
لیے |
کسی بھی بالوں میں لگانے کے تیل کو نیم گرم کر لیں اور
اس میں ایک چمچ شہد اور ایک چمچ دارچینی ملا لیں اور اس تیل سے بالوں کی
جڑوں تک میں مساج کریں اور اس کے پندرہ منٹ کے بعد سادہ پانی سے بال دھو کر
شیمپو کر لیں- اس سے بال نہ صرف گرنا بند ہو جاتے ہیں بلکہ لمبے اور چمکدار
بھی ہو جاتے ہیں- |
|
|
|
5: دل کی صحت کے لیے |
ہر روز ایک چمچ شہد کے اوپر تھوڑا سا دارچینی چھڑک کر صبح نہار منہ
کھانے سے خون میں موجود نقصان دہ کولیسٹرول کی شرح میں کمی واقع ہوتی ہے جس
سے دل کے دورے کے خطرہ بھی کم ہوتا ہے - |