اس کے سامنے تو کوبرا سانپ بھی کچھ نہیں-- دنیا کے سب سے خطرناک سمندری جانور جن کے بارے میں جان کر آپ پانی میں پاؤں بھی نہیں رکھیں گے

اگلی بار جب آپ سمندر میں تیراکی کریں یا پھر کسی ندی میں نہانے جائیں تو اس کے بارے میں سوچیں کہ پانی کی سطح کے نیچے کیا کچھ ہوسکتا ہے۔ کرہ ارض کی سب سے مہلک مخلوقات سمندروں اور گیلے علاقوں کو اپنا گھر بناتی ہے۔ یہ آبی یا سمندری مخلوقات انتہائی زہریلے ہوتی ہیں اور انسان کو باآسانی اپنا شکار بنا سکتی ہیں۔
 
Sea snake
ایک مکمل آبی زندگی گزارنے والے اور زمین پر چلنے سے قاصر سمندری سانپ انتہائی زہریلے ہوتے ہیں۔ سب سے زیادہ زہریلا سمندری سانپ ہے ، جس کا زہر کوبرا سے بھی آٹھ گنا زیادہ زہریلا ہوتا ہے۔
image
 
Blue-ringed octopus
اس خاص قسم کے آکٹوپس کا شمار سب سے زیادہ مہلک سمندری جانوروں میں کیا جاتا ہے- فطرتاً یہ پرسکون اور شائستہ ہوتے ہیں لیکن اگر یہ مشتعل ہوجائیں تو انسانوں کے لئے خطرناک ہیں۔
image
 
Pufferfish
پفر فش کی زیادہ تر اقسام زہریلی ہوتی ہیں اور کچھ تو دنیا کے سب سے زہریلے جانوروں میں سے ایک ہیں- لیکن اس سب کے باوجود جاپانیوں کی ایک مرغوب اور لذیز غذا بھی ہیں-
image
 
Stonefish
اس عجیب و غریب اور ہیبت ناک شکل کی مالک مچھلی کی تمام اقسام زہریلی، خطرناک اور انسانوں کے لئے بھی مہلک ہیں۔ یہاں تک کہ یہ سب سے زیادہ زہریلی مچھلی ہے۔
image
 
Crown-of-thorns starfish
اس اسٹار فش کا شمار دنیا کی سب سے بڑی اسٹار فش میں کیا جاتا ہے- اس کا ڈنک نہ صرف زخمی کرتا ہے بلکہ اس کا زہر تیز اور شدت کا درد بھی پیدا کرتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ متاثرہ فرد کو متلی اور چکر کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے-
image
 
Saltwater crocodile
نمکین پانی کے مگرمچھ تمام مگرمچھوں میں سب سے زیادہ متحرک ہوتے ہیں ، اور یہ خاص طور پر اس وقت جارحانہ رویہ اختیار کرلیتے ہیں جب کوئی انسان نادانستہ ان کے علاقے میں داخل ہوجاتا ہے- درحقیقت نمکین پانی کا مگرمچھ اور نیل مگرمچھ انسانوں کو اپنا شکار سمجھتے ہیں۔
image
 
Diving bell spider
یہ مکڑی کی واحد نسل ہے جو تقریباً پوری طرح پانی کے اندر رہتی ہے۔ اگر سمندر میں غلطی سے انسان اس کی زندگی میں مداخلت کردے تو اسے ممکنہ طور پر اس کے کاٹنے کا درد انتہائی شدت کے ساتھ محسوس ہوگا- اس کے علاوہ یہ تکلیف سوزش، الٹی اور معمولی بخار کا سبب بنتی ہے البتہ بخار کچھ ہی دنوں میں غائب ہوجاتا ہے۔
image
 
Bristleworm
کیڑے کی بہت سی قسموں میں سے، برسٹل کیڑا سب سے زیادہ خطرناک ہے۔ یہ زمین کے تمام سمندروں میں ہر گہرائی میں ، اور مختلف درجہ حرارت میں پائے جاتے ہیں۔ ان میں سے کسی کو بھی ننگے ہاتھوں سے ہاتھ نہیں لگانا چاہئے۔ ان کی شاخیں بہت پتلی ہیں اور آپ کی جلد میں داخل ہوجاتی ہیں، جس سے شدید خارش ہوگی۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: