باورچی کے طور پر 2 ڈالر کمانے والا آج کہاں پہنچ گیا-- دنیا کے ارب پتی افراد کی پہلی ملازمت کیا تھی؟

یقیناً اس بات پر یقین کرنا انتہائی مشکل کام ہے کہ آج کے ارب پتی افراد کبھی سینڈوچ فروخت کیا کرتے یا پھر کسی اسٹور میں شیلف میں سامان ترتیب سے رکھا کرتے تھے- لیکن حقیقت یہی ہے کہ دنیا کے متعدد دولت مند افراد نے اپنے کیریر کا آغاز سے معمولی نظر آنے والی ملازمتوں سے کیا لیکن کچھ کر دکھانے کی لگن کی بدولت ہی آج نجی جیٹ طیاروں میں پرواز کر رہے ہیں اور اب کامیاب کمپنیاں چلا رہے ہیں اور اربوں کی دولت کے مالک ہیں-
 
Giorgio Armani
فیشن کی دنیا کے معروف برانڈ ارمانی کے مالک Giorgio Armani نے پہلی ملازمت بطور اسسٹنٹ فوٹوگرافر اختیار کی تھی- انہوں نے یہ ملازمت 1957 میں اختیار کی جس کے عوض انہیں فی گھنٹہ 1.38 ڈالر کے حساب سے ادائیگی کی جاتی تھی جو کہ آج کے دور میں 12 ڈالر فی گھنٹہ بنتی ہے- لیکن اس وقت اس کامیاب بزنس مین کے اثاثوں کی مالیت 9.6 بلین ڈالر ہے-
image
 
Travis Kalanick
آن لائن ٹیکسی سروس اوپر کے مالک Travis Kalanick پہلی نوکری گھر گھر دروازے پر جاکر اشیاﺀ کی تھی- لیکن یہ زیادہ پرانی بات نہیں کیونکہ یہ ملازمت انہوں نے 1998 میں اختیار کی تھی جس میں ان کی آمدن 10.26 ڈالر فی گھنٹہ تھی جو کہ آج کے دور میں 15.36 ڈالر فی گھنٹہ بنتی ہے- لیکن منفرد آئیڈیا پر کام کرنے کے بعد آج ان کے اثاثوں کی مالیت 3 بلین ڈالر ہے-
image
 
Evan Spiegel
مشہور زمانہ ایپ سنیپ چیٹ کے بانی Evan Spiegel سال 2008 میں معروف انرجی ڈرنک ریڈ بیل کے پروموٹر کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دیا کرتے تھے-اور اس ملازمت کے دوران انہیں ماہانہ 385 ڈالر کی رقم ادا کی جاتی تھی جو کہ آج کے حساب سے ماہانہ 438 ڈالر بنتی ہے- اس وقت ان کے اثاثوں کی مالیت 9 بلین ڈالر ہے-
image
 
Jack Dorsey
ٹوئٹیر کے نام سے کون واقف نہیں لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹوئیٹر کے بانی Jack Dorsey سے متعلق بہت کم لوگ جانتے ہیں- جیک 1991 میں ایک سافٹ وئیر انجینئیر تھے اور ان کی سالانہ آمدنی 44,971 ڈالر تھی جو کہ آج کے دور میں سالانہ 80,825 ڈالر بنتی ہے- اس وقت جیک کے کل اثاثوں کی مالیت 10 بلین ڈالر ہے-
image
 
Jeff Bezos
ایمیزون کے مالک کا نام تو ویسے بھی دنیا کی سب سے امیر ترین شخصیات میں شامل ہے- آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ جیف کی پہلی ملازمت میکڈونلڈ کے باورچی کے طور پر تھی اور یہ خدمات انہوں نے 80 کی دہائی میں سرانجام دیں- اس ملازمت کے دوران انہیں 2.69 ڈالر فی گھنٹہ کے حساب سے رقم ادا کی جاتی تھی جو کہ آج 8 ڈالر فی گھنٹہ ہے- لیکن آج کامیاب کاروباری شخصیت کے طور پر شہرت رکھنے والے جیف کے اثاثوں کی مالیت 187 بلین ڈالر ہے-
image
 
Mark Zuckerberg
مشہور سوشل میڈیا ایپ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ سال 2006 میں ایک سوفٹ انجینئیر تھے- مارک نے جب فیس بک تخلیق کی اس وقت بھی وہ کالج میں زیرِ تعلیم تھے لیکن ان کے سر پر کئی دوسرے پراجیکٹ کی کامیابیوں کا سہرا بھی تھا- یہاں تک کہ مائیکرو سوفٹ اور کئی دیگر ٹیکنالوجی کی بڑی بڑی کمپنیاں مختلف مواقع پر مارک زکر برگ کے تخلیق کردہ سافٹ وئیر خریدنے کی پیشکش بھی کرچکی ہیں- اس وقت مارک کے اثاثوں کی مالیت 105 بلین ڈالر ہے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: