سردی نے جما دی سب کی قلفی کہیں بنیں برف کی اینٹیں اور کہیں بنا دیا برفانی جنگل، قدرت کی خوبصورتی کے انوکھے رنگ جو پہلے کبھی نہ دیکھے

قدرت کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس کا حسن وقت کی قید سے آزاد ہوتا ہے ۔ قدرت کے حسین مناظر کو دیکھنے کے لیے کسی خوبصورت مقام پر جانے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے بلکہ صرف حسن کو محسوس کرنے والے دل اور نگاہ کی ضرورت ہوتی ہے ۔ اس وقت سردی کے موسم نے سب کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے سردی نے ہر چیز کو جما کر رکھ دیا ہے ۔ اس جمی ہوئی برف کو کیمرے کی آنکھ نے کچھ اس طرح مقید کیا کہ دیکھنے والے بے ساختہ رب کائنات کی ثنا پر مجبور ہو گئے-
 
1: برف کی اینٹوں کے ڈیزائن
سرخ اینٹوں کے بنے فرش ہمارے صحن اور ورانڈوں کی خوبصورتی کو اور بھی بڑھا دیتے ہیں لیکن اس تصویر میں برف نے ان اینٹوں کے اوپر ایک نیا ڈیزائن بنا دیا ہے- قدرتی طور پر بنے اس ڈيزائن کو دیکھ کر عقل محو حیرت ہے-
image
 
2: برف کا جنگل
سخت سردی ہوا میں موجود نمی کے ذرات کو عجب رنگ کی شکلیں دے دیتی ہے اس تصویر میں برف ایک چھوٹے سے جنگل کی صورت میں جمی ہوئی نظر آرہی ہے-
image
 
3: برف کا بھوت
سخت سردی نے صرف انسانوں کو ہی نہیں جمایا بلکہ کھڑکی سے باہر کھڑا بھوت بھی برف سے جم گیا-
image
 
4: برف کے پتے
اکثر پتوں کی سطح پر نمی ہوتی ہے سخت سردی اس نمی کو کس شکل میں بدل دیتی ہے خود ہی دیکھ لیں-
image
 
5: برف کی گھاس
ہری بھری گھاس آنکھوں کو بہت بھلی لگتی ہے لیکن جب یہ گھاس موسم کی شدت کا سامنا کرتی ہے تو اس کی خوبصورتی کچھ ایسی ہو جاتی ہے-
image
 
6: برف کی سیڑھیاں
چھولے سے ٹپکنے والی اوس جب جم جائے تو آنکھیں ایسا منظر بھی دیکھتی ہیں-
image
 
یہ تمام مناظر قدرت کی خوبصورتی کے ان پوشیدہ رنگوں کو ظاہر کرتے ہیں جن کو دیکھنا ہر ایک کے لیے ممکن نہیں ہوتا اور فوٹو گرافر ان کو محفوظ کر کے سب کے سامنے پیش کر دیتے ہیں
YOU MAY ALSO LIKE: