لہسن کے ایسے حیرت انگیز فائدے جن کو جان کر آپ بھی استعمال پر مجبور ہو جائیں

image
 
لہسن ہمارے گھروں میں کھانا پکانے کے لیے استعمال ہونے والی اشیا میں سے ایک بنیادی جز ہے لہسن غذائی افادیت کے ساتھ ساتھ بہترین طبی خصوصیات کی حامل غذا ہے- لہسن کا استعمال قدیم دور سے غذا کے ساتھ ساتھ بطور دوا بھی دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں بھی کیا جاتا رہا ہے یہ وٹامن بی 6 ۔ وٹامن سی ، ميگنیز سلینیم اور فائبر سے بھر پور ہوتا ہے اس کے علاوہ اس میں دیگرمعدنیات اور پروٹین بھی موجود ہوتی ہے جو کہ ا س کے طبی فوائد کو مذید بڑھا دیتے ہیں-
 
لہسن کے فوائد
عام نزلہ زکام میں کارآمد
ماہرین کی تحقیق کے مطابق لہسن براہ راست نزلہ زکام کی بیماری کے علاج کے لیے بطور دوا کوئی خاص اثر نہیں رکھتا ہے- مگر اس کا استعمال انسان کی قوت مدافعت کو بہتر بنا دیتا ہے جس کے سبب یہ نزلہ زکام کے دورانیے میں کمی میں ضرور معاون ثابت ہو سکتا ہے یعنی اگر نزلہ زکام کی تکلیف عام طور پر کسی مریض کو پانچ دن تک اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے تو لہسن کے استعمال کے سبب یہ دورانیہ کم ہو کر ڈیڑھ دن تک محدود ہو سکتا ہے-
 
ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے
ہائی بلڈ پریشر کو خاموش قاتل بھی کہا جاتا ہے جس کے سبب مریض کے دل کے دورے کے سبب ہلاک ہونے کے امکانات بہت بڑھ سکتے ہیں مگر ماہرین کا یہ ماننا ہے کہ دن میں دو سے چار تری لہسن کے کھانے سے بلڈ پریشر میں اتنی ہی کمی واقع ہو سکتی ہے جتنی کہ ایک بلڈ پریشر کی گولی کر سکتی ہے- لہٰذا بلڈ پریشر کی دوا کے ساتھ ساتھ اگر لہسن کا استعمال بھی کیا جائے تو یہ بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں-
 
دل کے مریضوں کے لیے
لہسن کی تین سے چار تری کا روزانہ استعمال خون میں موجود نقصان دہ کولیسٹرول کی شرح میں 10 سے 15 فی صد تک کمی کا موجب ہو سکتا ہے اور اس طرح انسان دل کے دورے کے خطرے سے محفوظ رہ سکتا ہے-
 
image
 
ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے
چالیس سال سے زیادہ عمر کی خواتین جو مینو پاز کا شکار ہو جاتی ہیں ان کے جسم میں ہارمونل تبدیلی کے باعث ہڈیاں کمزور ہونا شروع ہو جاتی ہیں مگر لہسن کا استعمال ان خواتین میں ایک ہارمون ایسٹرجن کے افراز کا سبب بنتا ہے جس سے ہڈیوں کو طاقت ملتی ہے-
 
تھکن بھگائے اور چاک و چوبند بنائے
قدیم یونان میں اولمپک کھیلنے والے کھلاڑیوں کی غذا میں لہسن کا استعمال خاص طور پر کیا جاتا تھا اور ان کا ماننا تھا کہ اس سے ایک جانب کھلاڑی جلد تھکتا نہیں ہے اس کے ساتھ ساتھ چاک و چوبند بھی رہتا ہے- اس کے علاوہ ماہرین کی تحقیق کے مطابق جب دل کے مریضوں کو چھ ہفتوں تک لہسن کا استعمال کروایا گيا تو اس سے ایک جانب تو ان کی دھڑکنیں مستحکم ہوئيں دوسری طرف ورزش کے دوران ان کے دل کو بھی تقویت رہی-
 
image
 
اگرچہ لہسن ان تمام فائدوں کی حامل غذا ہے مگر اب تک کی تحقیق کے مطابق یہ کسی بھی بیماری کا مکمل علاج نہیں ہے بلکہ ایک ٹوٹکہ ہے جو کہ علاج میں فائدہ مند تو ہو سکتا ہے مگر طبیعت کی خرابی کی صورت میں علاج کے لیۓ ڈاکٹر سے رابطہ ضروری ہے-
 
Get Appointment of Doctors in Your City at Marham.pk
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: