آپ کیلا غلط طریقے سے چھیل کر کھا رہے ہیں ٹہریں پہلے یہ جان لیں کہ روزمرہ کے کون سے کام آپ آج تک غلط طریقے سے کرتے آئے ہیں؟

اگر کوئی آپ سے یہ کہے کہ آپ ساری زندگی غلط انداز میں چائے میں چینی مکس کرتے رہے تو آپ کو یقیناً حیرت کا جھٹکا لگے گا اور آپ فوراً ہی پہلے مرحلے میں خود کو غلط ماننےسے انکار کر دیں گے ۔ لیکن جب آپ کو دلیل سے سمجھایا جاۓ گا تو یقیناً آپ کو اندازہ ہوگا کہ روزمرہ کے بہت سارے کام ہم لوگ اپنی عادت کے سبب غلط انداز میں کرتے ہیں اور اسی کو صحیح بھی سمجھتے ہیں آج ہم آپ کو ایسے ہی کچھ کاموں کے بارے میں بتائيں گے-
 
1: سردی لگنے پر ہاتھوں کو گرم کرنا
جب بھی ہمیں سردی محسوس ہوتی ہے تو ہمارے ہاتھ ٹھنڈے ہونا شروع ہو جاتے ہیں اور لوگ خود کو گرم کرنے کے لیے ہاتھوں کو گرم کرنا شروع کر دیتے ہیں جب کہ یہ ایک غلط طریقہ ہے- کیوں کہ ماہرین کے مطابق انسانی جسم کی گرمی 45فی صد اس کے سر کے راستے خارج ہوتی ہے اس وجہ سے اگر سردی محسوس ہو رہی ہو تو ہاتھوں کے بجائے اگر سر کو گرم کر لیا جائے تو انسان کا جسم زیادہ تیزی سے گرم ہو جاتا ہے-
image
 
2: کھانے کی چیزوں کو ٹھنڈا کر کے فریج میں رکھنا
اکثر لوگ اس بات پر ٹوکتے نظر آتے ہیں کہ فریج میں گرم چیزوں کو نہیں رکھنا چاہیے بلکہ ان کو پہلے ٹھنڈا کرنا چاہیے اور اس کے بعد ان کو فریج میں رکھنا چاہیے جب کہ ماہرین کے مطابق کھانے پینے کی پکی ہوئی اشیا کو پکنے کے بعد زیادہ دیر تک باہر رکھنا اس میں جراثیم کی افزائش کا باعث ہوتا ہے- اس لیے ان کو ٹھنڈا کر کے فریج میں رکھنے کے بجائے نیم گرم حالت میں فریج میں رکھ دینا چاہیے تاکہ وہ جراثیموں سے محفوظ رہ سکیں-
image
 
3: صبح صبح اٹھ کر چائے یا کافی پینا
صبح صبح اٹھ کر چائے یا کافی پینے کی عادت ہر ایک کو ہوتی ہے لیکن ماہرین کی تحقیق کے مطابق صبح صبح چائے یا کافی کا استعمال جسم میں موجود لارٹیسول نامی ہارمون کی مقدار میں اضافے کا باعث ہوتا ہے جس سے وقتی طور پر تو تازگی محسوس ہوتی ہے- لیکن کارٹی سول کی یہ مقدار دماغی دباؤ کا باعث ہوتی ہے اس وجہ سے چائے یا کافی کا استعمال ناشتے کے بعد کیا جائے تو وہ زیادہ بہتر ہے-
image
 
4: کیلے کو اوپر سے چھیلنا
عام طور پر کیلے کو اس کی ڈنڈی کے بجائے نیچے والے حصے سے چھیلا جاتا ہے جب کہ اس کو درست انداز میں چھیلنے کے لیے اس کی ڈنڈی کی جانب سے چھیلنا بہتر ثابت ہوتا ہے کیوں کہ اس سے کیلا کھانے کے دوران ٹوٹ کر گرتا نہیں ہے-
image
 
5: چائے کے کپ میں چمچ کو گول گھمانا
بچپن سے چائے کے اندر چینی کو گھولنے کے لیے ہم سب چمچ کو دائرے میں حرکت دیتے رہے ہیں مگر ماہرین کے مطابق چائے کے اندر چمچ ہلانے کا یہ طریقہ غلط ہے- اس طریقے سے چینی کے کرسٹل دیر سے حل ہوتے ہیں اور چائے جلدی ٹھنڈی ہو جاتی ہے- اس کے بجائے اگر چمچ کو آگے پیچھے گھمایا جائے تو وہ طریقہ زیادہ مؤثر ثابت ہوتا ہے-
image
 
6: موبائل کو چارچ کرنا
موبائل کو جلدی چارج کرنے کی خواہش تو سب کو ہوتی ہے لیکن چارجنگ پر لگانے کا غلط طریقہ اس کی چارجنگ کو سست کر دیتا ہے- اس کے لیے موبائل کو ائیر پلین موڈ میں کر کے چارج کیا جائے تو موبائل فوراً چارج ہو جاتا ہے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: