مردہ درختوں کو کام میں کیسے لائیں؟ جانیں کچھ منفرد اور آسان طریقے جو انہیں نئی زندگی دے سکتے ہیں

اگر آپ کے پاس اپنی پراپرٹی پر درخت ہیں تو، امکان ہے کہ کسی وقت ان میں سے کسی ایک درخت یا زیادہ درختوں کی موت ہو جائے گی۔ چاہے یہ درخت کیڑوں یا مٹی کے مسائل کی وجہ سے بےجان ہوں یا پھر بڑھاپے کی وجہ سے ہوں، آخرکار انجام یہی ہے- اب آپ کو سوچنا یہ ہے کہ کیسے ان مردہ درختوں کو کام میں لایا جائے- تو اس کے لیے آج ہم آپ کو کچھ منفرد اور آسان طریقے بتائیں گے جو ان درختوں کو نئی زندگی دے سکتے ہیں-
 
درخت کو کچھ نہ کہیں
اگر درخت آپ کو کسی بھی طرح سے پریشان نہیں کررہا ہے، اور یہ مستحکم ہے تو درخت کو کھڑا رہنے دینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ ورنہ اس سے بہت سے کام لیے جاسکتے ہیں-
image
 
آگ جلانے کے لیے
بےجان درخت کی لکڑی کو آپ آگ جلانے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں بالخصوص یہ لکڑی موسمِ سرما میں آپ کو فائدہ پہنچا سکتی ہے- اس کے علاوہ اس کام کے لیے آپ کے ہرے بھرے درخت بھی محفوظ رہیں گے-
image
 
فروخت کردیجیے
کسی مقامی کمپنی سے رابطہ کریں اور لکڑی فروخت کریں۔ تاہم اس کی فروخت درخت کی قسم پر منحصر ہے، لیکن اس طرح آپ شاید کچھ اچھی رقم بھی کمائیں!
image
 
درخت سجائیے
گھر کے آس پاس موجود ایسے درخت جو ویران ہوگئے ہیں آپ انہیں روشنیوں سے سجا کر دوبارہ رونق بخش سکتے ہیں جس سے ماحول بھی خوبصورت ہوجائے گا-
image
 
پرندوں کو کھانا کھلائیے
مقامی پرندوں کو کھانا کھلانے کے لئے اپنے مردہ درخت کا استعمال کریں۔ برڈ فیڈر کو لٹکا دیں اور انہیں اپنے باغ میں موجود اس درخت کی بدولت ہر روز لوٹتے دیکھیں۔
image
 
بیٹھنے کے لیے سیٹ بنائیے
درخت کے تنے کو بیٹھنے کے لیے بھی بہترین انداز میں استعمال کیا جاسکتا ہے یہاں تک کہ اس سے کافی ٹیبل کا بھی کام لیا جاسکتا ہے- آپ انہیں دوبارہ قابلِ استعمال بنانے کے لیے پالش کر لیجیے-
image
 
بینچ
درخت کی لکڑی سے تیار کردہ بنچ اتنا ہی وسیع یا آسان ہوسکتا ہے جتنا آپ چاہتے ہیں۔
image
 
جھولا
آپ درخت کو جھولے کے لیے استعمال کیوں نہیں کرتے؟ یقیناً یہ ایک بھرپور تفریح ہے اور وہ بھی بچوں اور بڑوں دونوں کے لیے-
image
 
واک وے
آپ اپنے مردہ درخت کو کاٹ کر اس کی لکڑی کا استعمال باغ کے کارنر یا واک وے بنانے کے لئے بھی کرسکتے ہیں۔
image
 
لکڑی کا گملہ
درخت کے تنے میں ایک بڑا سا سوراخ کیجیے اور اس میں مٹی بھر دیجیے- اب اس میں پودے لگائیے اور اس سے گملے کا کام لیجیے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: