اسے پھینکو مت یہ ابھی بھی بہت کام کی ہے-- 6 ایکسپائر چیزیں جو آپ کے کئی مسائل حل کر سکتی ہیں

ہمارے گھروں میں چند مخصوص مصنوعات کا استعمال خاص مواقع پر یا بہت کم کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے یہ مصنوعات اکثر ختم ہونے سے قبل ہی ایکسپائر ہوجاتی ہیں- عموماً ہم مختلف مصنوعات کو ایکسپائر ہونے کے بعد پھینک دیتے ہیں جبکہ حقیقت میں انہیں مختلف کاموں میں استعمال کیا جاسکتا ہے-
 
Face sheet mask
شیٹ ماسک کا استعمال مدت ختم ہونے یعنی ایکسپائر ہونے کے بعد آپ کے چہرے پر کرنا بہتر نہیں ہے، تاہم ، آپ انہیں خشک اور پھٹے ہوئے پیروں، اپنے سینے ، گردن یا ہاتھوں پر صفائی کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔
image
 
Moisturizers and cleansing milk
اگر آپ کے پاس موجود موئسچرائزر یا کلینزنک ملک ایکسپائر ہوگیا ہے تو، آپ بیگ اور پر صاف کرنے اور پالش کرنے کے لیے ان کو دوبارہ استعمال کے قابل بنا سکتے ہیں۔
image
 
Milk
پھٹا ہوا دودھ بھی بہت سے مختلف مقاصد کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ آپ اس سے گھر کا بنا ہوا پنیر بناسکتے ہیں ، اسے بیکنگ اور یہاں تک کہ پینکیکس بنانے کے لیے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ کھانا پکانے کے علاوہ، آپ اسے چہرے کے ماسک کے بطور استعمال کرسکتے ہیں۔ اسے سارے چہرے پر لگائیں، اسے جمنے دیں چہرے پر اور پھر دھو دیں یہ آپ کی جلد کیلئے حیرت کا باعث ہوگا۔
image
 
Shaving cream
ایکسپائر شیونگ کریم کو بھی مختلف طریقوں سے دوبارہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ گندگی اور چکنائی کو صاف کرنے کے لئے بہت اچھی ہے۔ لیکن سب سے حیران کن چیز جو یہ کر سکتی ہے وہ آپ کے ناخن کے نچلے حصے کی صفائی ہے۔ بس کچھ کریم لگائیں اور انہیں ٹوتھ پک سے صاف کریں۔
image
 
Toothpaste
چونکہ ٹوتھ پیسٹ میں ڈٹرجنٹ ہوتا ہے ، لہذا یہ قالین سے داغوں کو دور کرنے میں مدد کرسکتا ہے اور یہاں تک کہ دیواروں سے کرئیون کے نشانات کو صاف بھی کرسکتا ہے۔ اس کے علاوہ، آپ اپنے ٹینس کے جوتے اور فون کی سکرین کو سفید اور صاف کرسکتے ہیں۔
image
 
Eye and lip liner
آنکھوں یا ہونٹوں پر استعمال ہونے والی ان اشیاﺀ کا استعمال ایکسپائر ہونے کے بعد محفوظ نہیں ہے۔ تاہم ، انہیں پھینک نہ دیں کیونکہ آپ انھیں کتابوں میں الفاظ یا جملوں کو نمایاں کرنے کے لیے رنگین پنسل کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: