بینگن کو شہد میں ڈبو کر کون کھاتا ہے-- مختلف ممالک کے 6 کھانے جو آپ کو حیران کردیں گے

جب ہم سفر کرتے ہیں تو، ہمیں اکثر پتہ چلتا ہے کہ جو کھانا ہم استعمال کرتے ہیں وہ دوسرے ممالک میں بہت مختلف ہوسکتا ہے۔ کبھی کبھی، ذائقہ الگ لگتا ہے اور اکثر اوقات ہمیں یہ احساس تک نہیں ہوتا ہے کہ کسی کے ذہن میں انہی کھانوں کو بالکل منفرد اور مختلف انداز میں بنانے کا طریقہ بھی ہوسکتا ہے۔
 
سرکہ کے ساتھ اسٹرابیری
اسٹرابیری کو چاکلیٹ یا کریم کے ساتھ کھانا یقیناً ایک بہترین انتخاب ہوسکتا ہے لیکن اسٹرابیری کو سرکہ کے ساتھ کھانے کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے- جی ہاں اٹلی میں بعض اوقات اسٹرابیری اس مخصوص انداز میں بھی کھائی جاتی ہے- وہاں کے لوگوں کا خیال ہے کہ سرکہ کا کھٹا میٹھا ذائقہ اسٹرابیری کے میٹھے ذائقے کو مزید بڑھا دیتا ہے-
 
گوشت کے ساتھ چاکلیٹ
چاکلیٹ کے چاہنے والے کہتے ہیں کہ یہ کسی بھی چیز سے اچھی ہے، لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ انہیں حیرت ہوگی کہ میکسیکو میں لوگ اسے گوشت کے ساتھ کھاتے ہیں۔ میکسیکن چٹنی مرچ، چاکلیٹ، کوکو اور بہت سے دوسرے مصالحوں سے بنائی جاتی ہے۔ اس چٹنی کو مرغی، ٹرکی، کیکڑے اور بیف کے گوشت کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔
image
 
دہی کا استعمال ہر چیز کے ساتھ
ترکی میں جہاں مصالحے دار کھانے پسند کیا جاتے ہیں وہاں کے شہری ہر کھانے میں دہی کا استعمال لازمی کرتے ہیں- پاستا، چاول، مرغی، پھلیاں، پالک، آلو وغیرہ سمیت ہر ڈش میں دہی ضرور شامل ہوتی ہے-
image
 
مٹر جیلی
چین میں جیلی بنانے کے لئے مٹر کا استعمال کیا جاتا ہے۔ مٹروں کو پانی اور نمک کے ساتھ ابالا جاتا ہے یہاں تک کہ وہ ایک پیسٹ بن جائیں۔ پیسٹ کو ٹھنڈا کیا جاتا ہے، ٹکڑوں میں کاٹ کر پھلیاں اور مسالہ مرچ کی چٹنی کے ساتھ پیالے میں پیش کیا جاتا ہے۔ اس دلچسپ ڈش کو liangfen کہا جاتا ہے۔
 
چائے کے ساتھ سلاد
باقی دنیا میں چائے کی پتی کو گرم پانی میں ملایا جاتا ہے لیکن میانمار میں چائے کی پتی کو پیس کر کے ترکاریاں بنائی جاتی ہیں۔ اور پھر اسے تلی ہوئی لہسن، مونگ پھلی، کیکڑے اور تلی ہوئی ناریل کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔
 
بینگن پر شہد
اینڈالوکا میں، لوگ یہ سوچتے ہیں کہ لہسن اور دیگر مصالحوں کے ساتھ بینگن کرنا بہت بورنگ ہے۔ وہ بینگن کو تیل میں بھون کر شہد میں بھگو دیتے ہیں۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: