سردی سے پیر پھٹ جائيں یا پھر جیکٹ کی زپ خراب ہو جائے، مسائل بڑے لیکن حل ایک معمولی سی چیز میں پوشیدہ

آپ کہیں سفر پر جانے کی تیاری کر رہے ہیں اور آپ کے سفری بیگ کی زپ بند ہونے سے انکار کر دے یا پھر آپ کی ایڑیاں موسم کی شدت کے سبب پھٹنے لگ جائيں اور آپ سے کہا جائے کہ ان دونوں مسائل کا حل تو آپ کے اپنے گھر میں موجود ہے تو آپ حیرت سے ہماری جانب دیکھنے لگیں گے ۔ اور آپ میں سے کچھ تو ہماری اس بات کو مذاق سمجھ کر یا تو نئے بیگ کی خریداری کا ارادہ کر لیں گے یا پھر ڈاکٹر کے پاس ٹائم لینے کا سوچنے لگیں گے- لیکن حقیقت میں ان مسائل اور ان بہت سارے مسائل کا حل آپ کے اپنے گھر ہی میڑ موجود ہے جس کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے-
 
1: زپ کے پھنسنے کی صورت میں
گھر کی بہت ساری اشیاﺀ ایسی ہوتی ہیں جن میں زپ کا استعمال ہوتا ہے مثال کے طور پر جینز کی پینٹ ، جیکٹ ، سفری بیگ اور پرسز وغیرہ ان کی زپ اگر پھنسنے لگے تو ہم میں سے بہت سارے افراد ان کو ضائع کرنے پر مجور ہو جاتے ہیں- لیکن اس زپ پر موم کو رگڑنے سے اس کے اس مسئلے کو نہ صرف حل کیا جا سکتا ہے بلکہ ان اشیا کو بھی ضائع ہونے سے بچایا جا سکتا ہے-
image
 
2: کٹنگ بورڈ کو نیا کریں
عام طور پر کچن میں کٹنگ بورڈ بار بار استعمال کے سبب اس کی سطح پر ایسے نشانات پڑ جاتے ہیں جس میں میل یا کچرہ جمع ہونے لگتا ہے- اس صورت میں ان کٹنگ بورڈ کی سطح پر موم کو رگڑنے سے یہ دوبارہ پہلے جیسا ہو جاتا ہے اور اس کی سطح پر پڑنے والی دراڑیں ختم ہو جاتی ہیں-
image
 
3: ہاتھوں کی جلد کے لیے
سردی کے موسم میں بیرونی موسم کے ساتھ ساتھ بار بار ہاتھ دھونے سے ہاتھوں کی جلد خشک اور بے رونق ہو جاتی ہے ۔ اس کے لیے ایک برتن میں موم کو پگھلا لیں اور اس کو نیم گرم ہونے پر اس میں ہاتھ ڈال لیں اس کے اوپر موم کی تہہ لگ جائے تو ہاتھ کےاوپر ایک پلاسٹک کی تھیلی لپیٹ لیں ۔اور اس کے اوپر ایک کپڑے کا دستانہ چڑھا لیں ۔ اس کے بعد دس سے پندرہ منٹ کے بعد ہاتھوں پر سے موم کی تہہ اتار لیں ۔ جلد اس طرح نرم و نازک ہو جائے گی جیسے آپ نے بہت مہنگا مینی کیور کروایا ہے-
image
 
4: پھٹی ایڑیوں کے لیے
کسی برتن میں موم کو پگھلا لیں اور نیم گرم موم میں اپنے پیروں کی ایڑھیاں ڈال دیں کہ اس پر موم کی تہہ چڑھ جائے اس کے بعد پیروں کے اوپر پلاسٹک کی تھیلی چڑھا دیں- اس کے بعد اس کے اوپر تولیہ لپیٹ لیں دس سے پندرہ منٹ تک اسی طرح لپیٹ کر رکھیں ۔ اور اس کے بعد اس تہہ کو اتار دیں یہ عمل دو سے تین بار دہرائیں انشا اللہ پھٹی ایڑھیاں جلد ہی ٹھیک ہو جائيں گی-
image
 
5: دروازوں کے زنگ آلود قبضوں کو ٹھیک کرنے کے لیے
اکثر دروازے اور کھڑکیاں بیرونی ہوا کے سبب زنگ آلود ہو جاتی ہیں اور ان کو بند کرنے اور کھولنے سے سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے- اس صورت میں ان قبضوں کے اوپر اگر موم کو رگڑ دیا جائے تو اس سے نہ صرف دروازوں کے بند کھولنے کی ناگوار آوازوں کا خاتمہ ہوتا ہے بلکہ یہ مزید زنگ لگنے سے بھی محفوظ رہتی ہیں-
image
YOU MAY ALSO LIKE: