یہ تو 4 ہزار سال پرانی ہے --- ان 10 اشیاﺀ کے بارے میں ناقابلِ یقین حقائق جو پہلی نظر میں عام معلوم ہوتی ہیں

ہم اپنے اردگرد روزانہ بہت سی چیزوں کے دیکھتے ہیں یا پھر متعدد چیزوں کے بارے میں سنتے ہیں لیکن یہ سب چیزیں ہمیں عام سے معلوم ہوتی ہیں- لیکن حقیقت میں متعدد چیزوں کے ساتھ کئی دلچسپ حقائق جڑے ہوتے ہیں جن سے ہم ناواقف ہوتے ہیں-
 
image
مگنولیہ انتہائی قدیم ترین پودا ہے اور اس کی افزائش کا سبب کیڑے تھے کیونکہ جب یہ پودا وجود میں آیا اس وقت مکھیوں کا وجود نہیں تھا-
 
image
آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ اٹلی کے بعض بینک پنیر کے بدلے بھی قرضہ فراہم کرتے ہیں-
 
image
دیوارِ چین کے بارے میں تو آپ نے بہت سنا ہوگا لیکن یہ اس دیوار کے اختتام کی تصویر ہے- یہ دیوار 3750 میل کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے-
 
image
مکھن کے ساتھ کروسینٹس فرانس میں سیدھی شکل میں بنائے جاتے ہیں ، جبکہ مارجرین والے کروسینٹس مڑے ہوئے ہوتے ہیں۔
 
image
سنگاپور میں گھر میں رکھے پودوں کو اضافی پانی دینے پر 200 ڈالر کا جرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے- اس کی وجہ یہ ہے کہ اضافی پانی مچھروں کو دعوت دیتا ہے جو بیماری پھیلانے کا سبب بنتے ہیں-
 
image
چمگادڑوں کی نظر انسانوں سے بھی زیادہ تیز ہوتی ہے لیکن یہ اپنی سننے کی صلاحیت کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں اور اسی سے چیزوں کا اندازہ لگاتے ہیں-
 
image
سکاڈاس 17 سال تک لاروا کی حیثیت سے موجود رہ سکتا ہے اور بالغ ہونے سے پہلے زیر زمین رہ سکتا ہے۔
 
image
برازیل کی جیلوں میں کتاب پڑھنے والے شخص کی جیل کی سزا میں 4 دن کم کردیے جاتے ہیں۔ لیکن اس شخص کے لیے لازمی ہے کہ وہ پڑھی جانے والی کتاب کے بارے میں اسائنمنٹ لکھے۔
 
image
بانس ہر چند عشروں میں ایک بار کھلتا ہے اور پھر اس کی موت ہوجاتی ہے۔ یہ بہت پائیدار بھی ہے اس کا استعمال کیلوں اور فٹنگ بنانے میں ہوتا ہے۔ اور آپ یقین کریں یا نہیں ، یہ دراصل گھاس کی ایک قسم ہے۔
 
image
پاپ کارن 4،000 سال پرانی غذا ہے۔ نہ صرف مقامی امریکیوں نے اسے کھایا، بلکہ اس کی پوپ اپ اناج کی شکل کی بدولت اسے زیورات اور خوش قسمتی بتانے میں بھی استعمال کیا۔
YOU MAY ALSO LIKE: