چین کی ترقی کے تو سب ہی گواہ ہیں لیکن کبھی بھی اور کہیں بھی سونے والی چینی قوم کی کچھ ایسی تصاویر جو آپ کو حیران کردیں

نیند کانٹوں پر بھی آجاتی ہے اس کہاوت کے بارے میں تو سب ہی نے سن رکھا ہو گا ۔ لیکن سونے کے لیے ایک بستر اور ایک تکیے کا اہتمام کرنے کی کوشش غریب سے غریب انسان کرتا ہے- لیکن چینی قوم کام کرنے کی دھن میں اتنی محو ہو گئی ہے کہ انہوں نے محنت اور کام کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنا لیا ہے۔ یہ محنت ہی درحقیقت ان کی ترقی کا سبب بن گئی ہے لیکن نیند تو ایک فطری ضرورت ہے اور اس کو پورا کرنے کے لیے وہ کبھی بھی کہیں بھی تھوڑی دیر سو کر دوبارہ سے کام کے لیے چاک و چوبند ہو جاتے ہیں- چینی قوم کے سونے کی کچھ ایسی ہی مثالیں آج ہم آپ کو دکھائيں گے
 
image
جھولے کو ہی بستر بنا لیا
 
image
کانٹوں پر نیند آجانا اسی کو کہتے ہیں
 
image
ہم تو سمجھے تھے کہ خالی ہمارے ملک ہی کے سیکیورٹی گارڈ ڈیوٹی کے وقت سوتے ہیں
 
image
ٹب کو بھی بیڈ بنایا جا سکتا ہے اگر اتنی نیند آرہی ہو تو
 
image
تکیے کے طور پر کدو
 
image
اس طرح سونے کے لیے چینی ہونا ضروری ہے
 
image
ان کے تو سیاست دان بھی سوتے ہیں ویسے سوتے تو ہمارے بھی ہیں
 
یہ تمام تصاویر اس بات کی گواہ ہیں کہ چینی قوم سونے میں وقت ضائع کرنے کےبجاۓ کام کام اور صرف کام پر یقین رکھتی ہے اور جب کبھی کہیں بھی موقع مل جاۓ چند لمحوں کی نیند لے کر دوبارہ سے تازہ دم ہو جاتی ہے
YOU MAY ALSO LIKE: